طلاق

حرام ہو طلاق کے علاوہ کسی اور نیت سے بولنا

فتوی نمبر :
93512
| تاریخ :
2026-03-26
معاملات / احکام طلاق / طلاق

حرام ہو طلاق کے علاوہ کسی اور نیت سے بولنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم مفتی صاحب،
مجھے ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے جو طلاق سے متعلق ہے، براہِ کرم میری رہنمائی فرمائیں۔
میری شادی کو تقریباً بارہ سال ہو چکے ہیں۔ ان بارہ سالوں میں پہلے ہی سال میں، غصے کی حالت میں، میں نے اپنی بیوی کو ایک مرتبہ یہ الفاظ کہے تھے کہ "میں نے تمہیں طلاق دی"۔
اس کے بعد تقریباً آٹھ سے دس سال گزرنے کے بعد ایک موقع پر ہمارا جھگڑا ہوا، تو میری بیوی گھر چھوڑ کر جانے لگی۔ اس وقت میں نے اس سے کہا کہ "اگر تم نے یہ دہلیز کراس کی تو میرا تمہارا رشتہ ختم"۔ بعد میں میں نے ایک مفتی صاحب سے اس بارے میں فتویٰ لیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس سے دوسری طلاق (طلاقِ بائن) واقع ہو گئی ہے۔ چنانچہ ہم نے دوبارہ نکاح (تجدید نکاح) کر لیا، اور مجھے بتایا گیا کہ اب دو طلاقیں ہو چکی ہیں اور ایک آخری موقع باقی ہے۔
اب حال ہی میں ایک واقعہ پیش آیا: ہم دونوں خوشگوار ماحول میں تھے، سحری کے بعد آرام کر رہے تھے۔ میری بیوی نے مزاح کے طور پر میرے سینے پر ہاتھ رکھا، تو میں نے اس کا ہاتھ ہٹاتے ہوئے کہا کہ "آپ میرے لیے حرام ہیں"۔ یہ الفاظ میرے منہ سے اچانک نکل گئے، اور اس وقت میری ہرگز طلاق کی نیت نہیں تھی، نہ ہی میں طلاق کے بارے میں سوچ رہا تھا۔
جیسے ہی میں نے یہ الفاظ کہے، مجھے فوراً شک ہوا، تو میں نے فوراً وضاحت کی کہ میرا مقصد یہ تھا جیسے روزے کی حالت میں حلال چیزیں بھی وقتی طور پر حرام ہو جاتی ہیں، اسی طرح میں بات سمجھانا چاہ رہا تھا، نہ کہ طلاق دینا۔
اب مجھے شدید خدشہ اور پریشانی ہے کہ کہیں اس جملے کی وجہ سے تیسری طلاق واقع نہ ہو گئی ہو۔
براہِ کرم اس مسئلے میں میری مکمل رہنمائی فرمائیں کہ:
1. کیا میرے اس جملے سے تیسری طلاق واقع ہو گئی ہے؟
2. اگر نہیں، تو آئندہ کے لیے مجھے کن باتوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے؟
جزاکم اللہ خیراً
والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں حرام کے لفظ سے اگر واقعۃً سائل کی مذکور نیت ہو طلاق کی نیت نہ ہو تو ایسی صورت میں اس جملہ سے سائل کی بیوی پر طلاق واقع نہیں ہوئی، لہذا سائل اور اس کی بیوی بدستور میاں بیوی ہیں، تاہم آئندہ اس قسم کے الفاظ بولنے سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الرد: وإن كان الحرام في الأصل كناية يقع بها البائن لأنه لما غلب استعماله في الطلاق لم يبق كناية، ولذا لم يتوقف على النية أو دلالة الحال، ولا شيء من الكناية يقع به الطلاق بلا نية أو دلالة الحال كما صرح به في البدائع، ويدل على ذلك ما ذكره البزازي عقب قوله في الجواب المار إن المتعارف به إيقاع البائن لا الرجعي، حيث قال ما نصه: بخلاف فارسية قوله سرحتك وهو " رهاء كردم " لأنه صار صريحا في العرف على ما صرح به نجم الزاهدي الخوارزمي في شرح القدوري اهـ(کتاب الطلاق،باب الکنایات،ج:3، ص:300، ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93512کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات