طلاق

حلالہ کی نیت سے کئے ہوئے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
93902
| تاریخ :
2026-04-07
معاملات / احکام طلاق / طلاق

حلالہ کی نیت سے کئے ہوئے نکاح کا حکم

میں نے حلالہ کی نیت سے نکاح کیا، اب شوہر مجھے طلاق نہیں دے رہا،میں اس کے ساتھ بالکل بھی نہیں رہنا چاہتی اور میں اس سے ایک دفعہ بھی نہیں ملی اور میں اپنے پہلے شوہر کے ساتھ بھی نہیں رہنا چاہتی۔ مجھے دونوں سے دور رہنا ہے،کیا حلالہ کی نیت سے کیا گیا نکاح کی کوئی حیثیت ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شرعا نکاح کے درست منعقد ہونے کے لئے متعاقدین کا عاقل بالغ ہونا خود ان کا یا ان کے وکیلوں اور گواہوں کا مجلس نکاح میں موجود ہونا اور گواہوں کا ایجاب و قبول کے الفاظ سننا لازم اورشرط ہے۔ لہذا صورت مسئولہ میں اگر سائلہ کا نکاح مذکور تمام شرائط کے مطابق منعقد ہوا تھااور یہ نکاح کفؤ میں بھی ہواہو تو محض دل میں حلالہ کی نیت ہونے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا بلکہ یہ نکاح شرعا درست منعقد ہو چکا ہے،اس لئےسائلہ کوطلاق یا خلع کے بغیر اس نکاح کے بندھن سے چھٹکارا حاصل نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي الدر المختار: ومن شرائط الإيجاب والقبول:اتحاد المجلس لو حاضرين، وإن طال (وفي مقام آخر)(و) شرط (حضور) شاهدين (حرين) أو حر وحرتين (مكلفين سامعين قولهما معا)علی الأصح (باب النکاح،ج:3،ص:14،ط:سعید)
و في الفتاوى الهندية: رجل تزوج امرأة ومن نيته التحليل ولم يشترطا ذلك تحل للأول بهذا ولا يكره وليست النية بشيء ولو شرطا يكره وتحل عند أبي حنيفة وزفر رحمهما الله تعالى كذا في الخلاصة وهو الصحيح اھ(فصل فیما تحل بہ المطلقۃ الخ،ج:1،ص:474،ط:ماجدیۃ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93902کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات