طلاق

دوران عدت دی ہوئی طلاق کے بعد عدت جاری رہے گی یا دوبارہ شروع ہوگی؟

فتوی نمبر :
94167
| تاریخ :
2026-04-14
معاملات / احکام طلاق / طلاق

دوران عدت دی ہوئی طلاق کے بعد عدت جاری رہے گی یا دوبارہ شروع ہوگی؟

میرا سوال یہ ہے کہ مجھے میرے شوہر نے دو طلاقیں دی ہیں، اور جب دوسری طلاق دی گئی تو اس وقت ماہواری (حیض) کا تیسرا دن تھا، کیا وہ مہینہ عدت کے تین مہینوں میں شمار ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائلہ کے شوہر کی طرف سے دی جانے والی پہلی طلاق کے بعد شوہر نے اگر سائلہ سے رجوع کر لیا ہو اس طور پر کہ اس طلاق کے بعد میاں بیوی ازدواجی حیثیت سے ساتھ رہتے رہے ہوں یا زبانی طور پر اسے اپنی بیوی وغیرہ کہہ کر رجوع کر لیا ہو تو رجوع درست ہونے کے بعد سابقہ طلاق کے بعد عدت کا حکم ساقط ہو چکا تھا، اور اس صورت میں عدت کی ابتدا بعد میں دی جانے والی طلاق سے ہوگی۔ پھر اس صورت میں جس حیض میں طلاق دی تھی، وہ عدت میں شمار نہیں ہوگا بلکہ اس سے پاک ہونے کے بعد اس کے علاوہ تین ماہواریوں سے عدت پوری ہوگی۔ البتہ اگر اس پہلی طلاق کے بعد شوہر نے رجوع نہ کیا ہو، تو عدت کی ابتدا پہلی طلاق سے ہو چکی تھی، اور بعد میں دورانِ عدت (چاہے وہ دورانِ حیض ہی کیوں نہ ہو) دی جانے والی دوسری طلاق سے عدت دوبارہ سے شروع نہ ہوگی بلکہ پہلی طلاق کے بعد سے مجموعی طور پر جب تین حیض گزریں گے تو پھر عدت مکمل شمار ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في بدائع الصنائع:ثم إذا وقع عليها ثلاث تطليقات في ثلاثة أطهار فقد مضى من عدتها حيضتان إن كانت حرة لأن العدة بالحيض عندنا، وبقيت حيضة واحدة فإذا حاضت حيضة أخرى فقد انقضت عدتها .اھ(باب الطلاق بحق الصفة وهو نوعان سنة وبدعة،ج:3،ص:89،ط:سعید)
وفي شرح مختصر الكرخي: قال: وإذا طلق الرجل المرأة الحرة ثلاثا للسنة وهي ممن تحيض؛ بقي عليها من عدتها حيضة؛ وذلك لأنه طلقها ثلاثا في ثلاثة أطهار ومضت حيضتان، وانقضاء العدة يكون بالحيض عندنا، فبقي عليها حيضة، وإن كانت بالشهور بقي عليها شهر واحد؛اھ(فصل طلاق المرأة التي تحيض ثلاثا للسنة،ج:3،ص:545،ط:دار اسفار)
وفي رد المحتار تحت:(قوله بعد الوطء لا الخلوة) أي لا تجب بعد الخلوة المجردة عن وطء، ووجوب العدة بعد الخلوة ولو فاسدة إنما هو في النكاح الصحيح. اھ (کتاب النکاح، ج: 3،ص:133،ط: سعيد).

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94167کی تصدیق کریں
0     34
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات