مروجہ بینکاری

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پر ملنے والے منافع کا حکم

فتوی نمبر :
94211
| تاریخ :
2026-04-15
جدید فقہی مسائل / بینکاری / مروجہ بینکاری

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پر ملنے والے منافع کا حکم

محترم جناب مفتی صاحب،السلام علیکم'حکومتِ پاکستان نے کچھ عرصہ پہلے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک پاکستان روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ فارن کرنسی میں شروع کیا ہے۔
1۔ کیا روشن ڈیجیٹل فارن کرنسی اکاؤنٹ پر جو منافع/سود ملتا ہے، کیا یہ حرام ہے؟2۔ اگر حرام ہے تو اس اضافی رقم کا کیا کیا جائے؟3۔ قرآنِ مجید میں کسی گناہ یا جرم کو ”خدا اور رسول کے ساتھ اعلانِ جنگ“ کے الفاظ استعمال نہیں کیے گئے سوائے سود/ربا کے۔ اس کا مطلب ہے کہ سود/ربا حرام چیزوں میں بدترین ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سودی اور کنونشنل بینکوں میں کے کسی بھی سیونگ اکاؤنٹ میں رقم رکھنے پر جو نفع ملتا ہے وہ شرعاً سود کے حکم میں ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے جس سے اجتناب لازم ہے،لہذا مذکور روشن ڈیجٹل اکاؤنٹ اگر کسی کنونشل بینک میں کھولا جائے تو اس پر ملنے والی اضافی رقم سود ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، اس لیے اس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی قرآن المجید: ﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَذَرُواْ مَا بَقِيَ مِنَ ٱلرِّبَوٰٓاْ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ (٢٧٨) فَإِن لَّمۡ تَفۡعَلُواْ فَأۡذَنُواْ بِحَرۡبٖ مِّنَ ٱللَّهِ وَرَسُولِهِ وَإِن تُبۡتُمۡ فَلَكُمۡ رُءُوسُ أَمۡوَٰلِكُمۡ لَا تَظۡلِمُونَ وَلَا تُظۡلَمُونَ (٢٧٩)سورۃ البقرۃ،آیۃ نمبر:278/279)
وفی الدر المختار: ويؤمر أن يتصدق بها لاستفادتها ببدل خبيث وهو التصرف في مال الغير الخ(مطلب في رد المغصوب وفيما لو أبى المالك قبوله،ج:6،ص:189،مط:ایچ ایم سعید)
وفي رد المحتار: وقال في النهاية: قال بعض مشايخنا: كسب المغنية كالمغصوب لم يحل أخذه، وعلى هذا قالوا لو مات الرجل وكسبه من بيع الباذق أو الظلم أو أخذ الرشوة يتورع الورثة، ولا يأخذون منه شيئا وهو أولى بهم ويردونها على أربابها إن عرفوهم، وإلا تصدقوا بها لأن ‌سبيل ‌الكسب ‌الخبيث التصدق إذا تعذر الرد على صاحبه اهـ. (کتاب الکراھیۃ، فصل في البيع،ج:6،ص:385،مط:ایچ ایم سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94211کی تصدیق کریں
0     95
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اے ٹی ایم کیلئے دکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   مروجہ بینکاری 0
  • سودی بینکوں میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • ایم سی بی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ریٹائرڈ بینکر کے گھر رشتہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک اپلیکشن کے استعمال پر کیش بیک کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک سے قرضہ لے کر گھر تعمیر کرنے کی شرعی حیثییت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • حکومتی سبسڈی اسکیم کے تحت یو بی ایل بینک سے گاڑی خریدنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • Engaging in conventional banks documents

    یونیکوڈ   انگلش   مروجہ بینکاری 0
  • سود کی رقم سے کنورزن (Conversion )فیس اداء کرنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • کمرشل بینک کی ڈیوڈنڈ(منافع کی ایک صورت) کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ایم سی بی بینک کے میچول فنڈ میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • سودی بینک میں ’’سیونگ اکاؤنٹ‘‘ کُھلوانا- کریڈٹ کارڈ کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • میزان بینک سے گھر بنوانے اور سولر پینل لگوانےکا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • دوست کے پیسے کوسود کے عوض معاف کروانا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • غیر مسلم ممالک میں مورگیج پر گھر خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک میں منافع کے لئے رقم رکھوانا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک کا اپنے ملازم کو مکان خریدنے کے لئے قرضہ دینا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک کو اصل قرض ادا کرکے سود کی ادائیگی نہ کرنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • نیشنل بینک کے "اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • سیونگ اکاؤنٹ میں ملنے والی سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • اسٹیٹ بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   مروجہ بینکاری 0
Related Topics متعلقه موضوعات