طلاق

شوہر اگر "میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں" دو بار کہہ دے تو میاں بیوی کے لیے کیا حکم ہوگا؟

فتوی نمبر :
94439
| تاریخ :
2026-04-21
معاملات / احکام طلاق / طلاق

شوہر اگر "میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں" دو بار کہہ دے تو میاں بیوی کے لیے کیا حکم ہوگا؟

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذيل مسئلہ میں کہ: مىں نے اپنی بیوی کو وائس میسج کے ذریعے طلاق كےالفاظ بولے ہیں، معلوم ىہ کرنا ہے کہ اس سے کتنی طلاقیں واقع ہوئىں ؟ اور اب آئندہ ہمارے لیے کیا حکم ہے؟ الفاظ یہ ہىں: "عائشہ تم جہاں کہیں بھى ہو تمہارے كو میں طلاق دے رہا ہوں"، بس آجا کہیں بھی آجا میں نے طلاق کی ہر چیز کاغذ وغیرہ بنا دیئے۔ "میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں"، بس صرف یہی الفاظ بولے ہیں، باقی کاغذات وغیرہ کچھ بھی نہیں بنائے وىسے ہی بول دیا تھا ۔جو بھی شرعی حکم ہو آگاہی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب سائل نے اپنی بیوی مسماة " عائشہ "كو وائس میسج کے ذریعےدو بار ىہ الفاظ كہے" میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں" تو اس سے سائل كى بىوى پر دو طلاقِ رجعی واقع ہوچکی ہیں،جس کا حکم یہ ہےکہ دورانِ عدت سائل کو رجوع کرنے کا اختیار حاصل ہے،چنانچہ سائل اگر دورانِ عدت اپنی بیوی کو "میں تم سے رجوع کرتا ہوں وغیرہ" جیسے الفاظ کے ذریعے زبانی طور پر یا میاں بیوی والا تعلق قائم کرکے عملی طور پر رجوع کرلے،تو اس سے رجوع درست ہوجائے گا،اور دونوں میاں بیوی کا نکاح حسبِ سابق برقرار رہےگا، بصورتِ دیگر یعنی شوہرکا عدت کے دوران رجوع نہ کرنے کی صورت میں ایامِ عدت گزرجانے کے بعد یہ طلاقیں طلاقِ بائن بن جائیں گی، اور اس سے میاں بیوی کا نکاح بالكلىہ ختم ہوجائے گا،جس کے بعد شوہر کو رجوع کرنے کا اختیار نہ ہوگا،البتہ ایسی صورت میں اگر دونوں میاں بیوی باہمی رضامندی سے دوبارہ ایک ساتھ رہنے پر آمادہ ہوں ،تو اس کے لئے باضابطہ گواہان کی موجودگی میں نئے حقِ مہر کے تقرر کے ساتھ باقاعدہ ایجاب و قبول کرتے ہوئے دوبارہ نکاح کرنا لازم ہوگا، تاہم بہر دو صورت سائل کے پاس آئندہ کیلئے ايك طلاق کا اختیار باقی رہے گا، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط چاہىے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الفتاوى الهندية: في المحيط لو قال بالعربية ‌أطلق ‌لا ‌يكون طلاقا إلا إذا غلب استعماله للحال فيكون طلاقا الخ (كتاب الطلاق، الفصل السابع في الطلاق بالألفاظ الفارسية، ج:1 ص:384 ط: ماجدیة)
وفي رد المحتار تحت قوله: (أو لم ينو شيئا) لما مر أن الصريح لا يحتاج إلى النية، ولكن لا بد في وقوعه قضاء وديانة من قصد إضافة لفظ الطلاق إليها عالما بمعناه ولم يصرفه إلى ما يحتمله كما أفاده في الفتح، وحققه في النهرالخ (کتاب الطلاق، ج:3 ص:250 ط: سعید)
وفي الهداية: الطلاق على ضربين صريح وكناية فالصريح قوله أنت طالق ومطلقة وطلقتك فهذا يقع به الطلاق الرجعي" لأن هذه الألفاظ تستعمل في الطلاق ولا تستعمل في غيره فكان صريحا وأنه يعقب الرجعة بالنص "ولا يفتقر إلى النية" لأنه صريح فيه لغلبة الاستعمال "وكذا إذا نوى الإبانة" لأنه قصد تنجيز ما علقه الشرع بانقضاء العدة فيرد عليه الخ (كتاب الطلاق، باب إيقاع الطلاق، ج:1 ص:225 ط: دار إحياء التراث العربي بيروت)
وفيها أيضاً: وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض" لقوله تعالى: {فأمسكوهن بمعروف} [البقرة: 231] من غير فصل ولا بد من قيام العدة لأن الرجعة استدامة الملك ألا ترى أنه سمى إمساكا وهو الإبقاء وإنما يتحقق الاستدامة في العدة لأنه لا ملك بعد انقضائها الخ (کتاب الطلاق، باب الرجعة، ج:2 ص:254 ط: دار إحياء التراث العربي بيروت)
وفي الفتاوى الھندیة: (فالسني) أن يراجعها بالقول ويشهد على رجعتها شاهدين ويعلمها بذلك فإذا راجعها بالقول نحو أن يقول لها: راجعتك أو راجعت امرأتي ولم يشهد على ذلك أو أشهد ولم يعلمها بذلك فهو بدعي مخالف للسنة والرجعة صحيحة وإن راجعها بالفعل مثل أن يطأها أو يقبلها بشهوة أو ينظر إلى فرجها بشهوة فإنه يصير مراجعا عندنا إلا أنه يكره له ذلك ويستحب أن يراجعها بعد ذلك بالإشهاد كذا في الجوهرة النيرة الخ(کتاب الطلاق، الباب السادس في الرجعة وفيما تحل به المطلقة وما يتصل به، ج:1 ص:467 ط: ماجدیة).

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94439کی تصدیق کریں
1     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات