طلاق

بیوی کے والد کا نام غلط لینےسے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
94664
| تاریخ :
2026-04-27
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کے والد کا نام غلط لینےسے طلاق کا حکم

اگر شوہر ۳ طلاقوں سے بچنے کیلئے کچھ صورتوں کو اپنائے جیسے کہ وہ ایک طلاق کو ریکارڈ کرے اور ایڈٹ کرکے اسے ۳ بنا دے جبکہ اصل میں ایک ہی ہو صرف آڈیو میسج میں وہ ۳ لگے یا پھر دوسری صورت کہ وہ لڑکی کا نام غلط لیکر طلاق دے یعنی اسکے والد کی جگہ کسی اور کا نام لیکر طلاق دے مثال کے طور پر لڑکی کا نام ہے ’عروسہ بنتِ ارحم‘ اور جب وہ طلاق دے تو نام لے ’عروسہ بنتِ محسن‘ تو کیا ان دونوں صورتوں میں کیا طلاق واقع ہونگی اگر ہوں گی تو کونسی کیا طلاقِ مغلظہ واقع ہوں گی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

طلاق کے الفاظ کو ریکارڈ کرنے کے بعد اس میں ایڈیٹنگ کر کے اسے تین بنادینے اور پھر وہ کلپ بیوی یا سسرال والوں کو بھیجنے کی صورت تو مکمل طور پر واضح نہیں اس لئے اس کے متعلق مکمل وضاحت سے قبل کوئی جواب نہیں دیا جاسکتا ،البتہ اگر شوہر بیوی کی ولدیت کے طور پر حقیقی والد کے بجائے کسی اور شخص کا نام درج کردے اور اس کی نیت اپنی بیوی کو طلاق دینے کی نہ ہو بلکہ طلاق سے بچنے کے لئے اس نے ایسا کیا ہو تو ایسی صورت میں اس کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہ ہوگی،تاہم اس طرح کے اقدامات کرنا چونکہ دھوکہ دہی ،باہمی عدم اعتماد اور تنازعات کا باعث بنتا ہےاس لئے ب اس سے اجتناب لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ:
«قال امرأته عمرة بنت صبيح طالق وامرأته عمرة بنت حفص ولا نية له لا تطلق امرأته فإن كان صبيح زوج أم امرأته وكانت تنسب إليه وهي في حجره فقال ذلك وهو يعلم نسب امرأته أو لا يعلم طلقت امرأته ولا يصدق قضاء وفيما بينه وبين الله تعالى لا يقع إن كان يعرف نسبها وإن كان لا يعرف يقع أيضا فيما بينه وبين الله تعالى وإن نوى امرأته في هذه الوجوه طلقت امرأته في القضاء وفيما بينه وبين الله تعالى كذا في خزانة المفتين.»(ج:1،ص:358،ط:المطبعۃ الکبریٰ الامیریۃ،مصر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ علیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94664کی تصدیق کریں
0     21
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات