طلاق

طلاق کے علاوہ کسی اور مقصد کیلئے طلاق کے پیپر بنوانے کا حکم

فتوی نمبر :
94674
| تاریخ :
2026-04-27
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کے علاوہ کسی اور مقصد کیلئے طلاق کے پیپر بنوانے کا حکم

اسلام عليكم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
شوہر کی اجازت کے بغیر کم سن بچوں کو چھوڑ کر بیوی ناراض ہو میکے چلی گئی۔کچھ عرصہ بعد شوہر کو اطلاع ملی کہ اسکی بیوی کو سگے باپ نے گلا دبا کر مار دیا ہے ،شوہر کو پہلے بھی بارہا دھمکیاں ملی تھیں اس لیے تھوڑا خوف ہوا کہ مدعا شوہر پر نہ ڈال دیا جائے تو کم سن بچے جن کی پرورش شوہر کر رہا تھا اورکر رہا ہے۔ ان بچوں کے لیے مسائل نہ پیدا ہو جائیں ۔شوہر نے وکیل کےمشورہ پر حفظ ماتقدم کے طور پر (کسی بھی غیر قانونی یا ناجائز کاروائ سے بچنے کے لیے ) نہ چاہتے ہوئے تینو ں طلاق پرانی تاریخوں میں ڈاکومنٹری رجسٹرڈ کروا دیں۔
حال ہی میں بیوی نے ان نان نمبر سے شوہر سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ وہ زندہ ہے محض افواہ پھیلائی گئی تھی۔
اب بیوی اپنی غلطیوں پر نادم ہےاور معافی کی طلبگار اور واپسی چاہتی ہے اپنے شوہر اور اپنے بچوں کے پاس۔
واضح رہے کہ شوہر کی ایک طلاق دینے کی نیت اس وقت بھی تھی جب بیوی بغیر اجازت گھر سے گئی۔ لیکن اس لیے نہ دی کہ شاید بچوں کی وجہ سے کوئی کمپرومائز کرنا پڑ جائے۔اور تینوں طلاق رجسٹر ڈ کرواتے وقت بھی ایک طلاق کی نیت تو دل سے تھی۔ باقی دو اس لیےنہیں دینا چاہتا تھا(مجبوراً دی) کہ شاید بچوں کی وجہ سے کہیں کمپرومائز کرنا پڑ جائے۔
تینوں طلاق سائن ایک ہی دفعہ میں کیں لیکن زبان سے کوئی طلاق نہ دی۔
دین کی روشنی میں معاونت فرمائیں۔
جزاکم اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ تفصیل کے مطابق شوہر کا اپنی بیوی کو طلاق دئیے بغیر بیوی کی موت کی خبر سن کر اس طرح جعلسازی سے طلاق نامہ بنوانا جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی عمل ہونے کی وجہ سے شرعا نا جائز تھا جس پر شوہر کو بصدق دل توبہ و استغفار اور اور آئندہ کے لئے اس طرح کی جعلسازیوں سے بچنے کا اہتمام کرنا چاہئے ۔
جبکہ شوہر نے تین طلاقوں پر مشتمل طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے قبل اگر دو بندوں کو اس بات پر گواہ نہ بنایا ہو کہ اس کا مقصد بیوی کو طلاق دینا نہیں بلکہ غیر قانونی نا جائز کار وائی سے اپنے آپ کو محفوظ کرنا ہے تو ایسی صورت میں اب اس کی اس تاویل کا اعتبار نہ ہوگا بلکہ تین طلاقوں پر مشتمل طلاق نامہ پر دستخط کرنےسے قضاء اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے،چنانچہ اب رجوع نہیں ہوسکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہوسکتا ،جبکہ عورت ایام عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔
اور حلالہ شرعیہ یہ ہے کہ عورت اپنے شوہر سے علیحدگی اور عدتِ طلاق گزارنے کے بعد بغیر کسی شرط کے کسی دوسرے مسلمان شخص سے نکاح کرے ، چنانچہ اگر وہ دوسرا شخص بھی اس سے ایک مرتبہ ہمبستری (جو کہ حلالۂ شرعیہ کے تحقق کے لئے ضروری ہے) کے فورا بعد یا ازدواجی زندگی کے کچھ عرصہ بعد طلاق دیدے یا بیوی سے پہلے شوہر کا انتقال ہو جائے، بہردوصورت اس کی عدت گزارنے کے بعد اگر وہ پہلے شوہر کے نکاح میں آنا چاہے اور پہلا شوہر بھی اس کو رکھنے پر رضامند ہو تونئے مہر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدِ نکاح کر کے باہم میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسر کر سکتے ہیں،تاہم حلالہ اس شرط کے ساتھ کرنا کہ زوجِ ثانی بیوی کو نکاح کے بعد طلاق دیدے گا ،تا کہ وہ زوجِ اول کے لئے حلال ہو جائے مکروہ تحریمی ہے ، جس پر احادیثِ مبارکہ میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، البتہ بغیر کسی شرط کے اس کے ساتھ نکاح کر نا بلاشبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن ابن ماجہ:عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ‌ثلاث ‌جدهن جد، وهزلهن جد: النكاح، والطلاق، والرجعة "( ج:1، ص658، ط:دار إحياء الكتب العربية-بیروت)
وفی الدر المختار:«قال: أنت طالق أو أنت حر وعنى الإخبار كذبا وقع قضاء، إلا إذا أشهد على ذلك؛ وكذا المظلوم إذا أشهد عند استحلاف الظالم بالطلاق الثلاث أنه يحلف كاذبا صدق قضاء وديانة شرح وهبانية.»(ج:3،ص:293،ط:دارالفکر-بیروت-لبنان)
وفی الشامیۃ:«(قوله أو هازلا) أي فيقع قضاء وديانة كما يذكره الشارح، وبه صرح في الخلاصة معللا بأنه مكابر باللفظ فيستحق التغليظ، وكذا في البزازية. وأما ما في إكراه الخانية: لو أكره على أن يقر بالطلاق فأقر لا يقع، كما لو أقر بالطلاق هازلا أو كاذبا فقال في البحر، وإن مراده لعدم الوقوع في المشبه به عدمه ديانة، ثم نقل عن البزازية والقنية لو أراد به الخبر عن الماضي كذبا لا يقع ديانة، وإن أشهد قبل ذلك لا يقع قضاء أيضا. اهـ. ويمكن حمل ما في الخانية على ما إذا أشهد أنه يقر بالطلاق هازلا ثم لا يخفى أن ما مر عن الخلاصة إنما هو فيما لو أنشأ الطلاق هازلا. وما في الخانية فيما لو أقر به هازلا فلا منافاة بينهما. قال في التلويح: وكما أنه لا يبطل الإقرار بالطلاق والعتاق مكرها كذلك يبطل الإقرار بهما هازلا، لأن الهزل دليل الكذب كالإكراه، حتى لو أجاز ذلك لم يجز لأن الإجازة إنما تلحق سببا منعقدا يحتمل الصحة والبطلان، وبالإجازة لا يصير الكذب صدقا، وهذا بخلاف إنشاء الطلاق والعتاق ونحوهما مما لا يحتمل الفسخ فإنه لا أثر فيه للهزل اهـ. وبهذا اندفع ما أورده الرملي من المنافاة بين عبارة الخانية وغيرها»(ج:3،ص:238،ط:دارالفکر-بیروت-لبنان)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ علیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94674کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات