طلاق

طلاق نہ دینے کی نیت سے چھوڑدیا کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
94684
| تاریخ :
2026-04-27
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق نہ دینے کی نیت سے چھوڑدیا کہنے کا حکم

ایک مرتبہ میری اور میری بیوی کی لڑائی ہو گئی ۔ جس میں وہ بحث کا بعد میرے کمرے سے چلی گئی پھر کچھ دیر میں واپس آئ اور کہنے لگی کہ " آپ یا مجھے طلاق دیں یا چھوڑ دیں " ۔اور ایسا اس نے دو تین مرتبہ کہا
جس پر میں کچھ دیر رکا اور سوچا کہ میں نے اسے طلاق تو نہیں دینی تو جو دوسرا لفظ یہ استعمال کر رہی ہے وہ بول دیتا ہوں تاکہ یہ وقتی طور پر میری جان چھوڑ دے اور یہاں سے چلی جائے ۔تو میں نے بولا ٹھیک ہے چھوڑ دیا ۔
جب کہ نیت ہرگز طلاق کی نہ تھی تو کیا اس سے طلاق ہو جاۓ گی ۔ ؟ براہ مہربانی راہنمائ فرما دیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ "چھوڑ دیا" کا لفظ ہمارے عرف میں طلاق صریح کے طور پر استعمال ہوتا ہے، اور اس سے بلا نیت بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر سائل نے اپنی بیوی کے مطالبہ پر "ٹھیک ہے، چھوڑ دیا" فقط ایک مرتبہ کہا ہو تو اس سے اس کی بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہوچکی ہے، جس کے بعد دوران عدت سائل کو رجوع کا اختیار حاصل ہے۔چنانچہ سائل اگر دوران عدت زبانی طور پر، جیسے "میں رجوع کرتا ہوں" کہہ کر، یا عملاً بیوی سے بوس و کنار یا ازدواجی تعلق قائم کرکے رجوع کرلیتا ہے تو یہ رجوع درست ہوگا اور میاں بیوی کا نکاح حسبِ سابق برقرار رہے گا۔ بصورتِ دیگر، عدت میں رجوع نہ کرنے کی صورت میں یہ طلاق بائن ہوکر میاں بیوی کا نکاح ختم ہوجائے گا، جس کے بعد میاں بیوی کی باہمی رضامندی سے ساتھ رہنے کے لیے گواہان کی موجودگی میں نئے حقِ مہر کے تقرر کے ساتھ باضابطہ ایجاب و قبول کرتے ہوئے تجدیدِ نکاح لازم ہوگا۔بہر دو صورت سائل کو آئندہ کے لیے صرف دو طلاقوں کا اختیار باقی رہے گا، اس لیے آئندہ طلاق کے معاملے میں خوب احتیاط کرنی چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الشامیۃ: فإن سرحتك كناية لكنه في عرف الفرس غلب استعماله في الصريح فإذا قال " رهاكردم " أي سرحتك يقع به الرجعي مع أن أصله كناية أيضا، وما ذاك إلا لأنه غلب في عرف الفرس استعماله في الطلاق وقد مر أن الصريح ما لم يستعمل إلا في الطلاق من أي لغة كانت، لكن لما غلب استعمال حلال الله في البائن عند العرب والفرس وقع به البائن ولولا ذلك لوقع به الرجعی (ج3 ص 299/ باب الکنایات طبع:دارالفکر)
وفی الفتاوی الھندیۃ: الرجعة إبقاء النكاح على ما كان ما دامت في العدة كذا في التبيين وهي على ضربين سني وبدعي فالسني أن يراجعها بالقول ويشهد على رجعتها شاهدين ويعلمها بذلك فإذا راجعها بالقول نحو أن يقول لها راجعتك أو راجعت امرأتي ولم يشهد على ذلك أو أشهد ولم يعلمها بذلك فهو بدعي مخالف للسنة والرجعة صحيحة وإن راجعها بالفعل مثل أن يطأها أو يقبلها بشهوة أو ينظر إلى فرجها بشهوة فإنه يصير مراجعا عندنا (ج 1 ص 468 الباب السادس في الرجعة وفيما تحل به المطلقة وما يتصل به طبع :دارالفکر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94684کی تصدیق کریں
0     155
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات