طلاق

لاعلمی اور بغیر نیت کے موبائل میں طلاق لکھ کر ڈیلیٹ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
94691
| تاریخ :
2026-04-28
معاملات / احکام طلاق / طلاق

لاعلمی اور بغیر نیت کے موبائل میں طلاق لکھ کر ڈیلیٹ کرنے کا حکم

ایک دن گھر سے کام پہ گیا، نہ بیوی سے کوئی جھگڑا ،نہ کوئی اور مسئلہ ہوا تھا، آفس میں بیٹھا تھا کہ موبائل کے میسیج آپشن میں ،موبائل جو کہ بٹن والا تھا جا کر طلاق ٹائپ کیا (ذہن میں یا سوچ میں بیوی اور اسکا موبائل نمبر آرہے تھے اس دوران نظر موبائل کے ڈائل/میسج والے حصے پر تھی،) جو فوراً ڈیلیٹ کر دیا، آگے کچھ اور نہیں لکھا۔ لفظ لکھتے وقت نہ بیوی کا نمبر لکھا اور نہ ہی میسیج بھیجا اور نہ ہی نمبر ڈائل میں لکھا۔ موبائل میں میسیج سینڈ کرنے کے لیے کسی کا نمبر ڈائل نہیں کیا. اس بات کا ذکر بیوی یا کسی سے نہیں کیا کافی پریشانی ہے اور وسوسوں کا شکار ہوں آپ کی رہنمائی درکار ہے اس معاملے میں۔
آپ کی ویب سائٹ میں موجود فتویٰ نمبر 65226 دیکھ کر سوال کرنے کی ہمت ہوئی۔ آپ کی رہنمائی درکار ہے جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ وقوع طلاق کے لیے بیوی کی طرف طلاق کی صراحتاً یا معناً نسبت کرنا ضروری ہے اس کے بغیر طلاق واقع نہیں ہوتی ۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں سائل کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو، اور اس میں کسی قسم کی دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو، بایں معنیٰ کہ سائل نے میسج کے آپشن میں لفظ "طلاق" ٹائپ کرتے وقت نہ تو بیوی کو طلاق دینے کی نیت وارادہ ہو اور نہ ہی بیوی نے اس طرح کوئی مطالبہ کیا ہو بلکہ غیر ارادی طور پر طلاق کا لفظ لکھا ہو تو ایسی صورت میں محض ذہن یا سوچ میں اس کے نمبر آنے سے سائل کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کا فی الدرالمختار: باب الصريح (صريحه ما لم يستعمل إلا فيه) ولو بالفارسية (كطلقتك وأنت طالق ومطلقة)بالتشديد قيد بخطابها، لأنه لو قال: إن خرجت يقع الطلاق أو لا تخرجي إلا بإذني فإني حلفت بالطلاق فخرجت لم يقع لتركه الإضافة إليها (ج3 ص 248 باب صریح الطلاق طبع : دار الفكر-بيروت)
وفیہ ایضا: أن الصريح لا يحتاج إلى النية، ولكن لا بد في وقوعه قضاء وديانة من قصد إضافة لفظ الطلاق إليها عالما بمعناه ولم يصرفه إلى ما يحتمله كما أفاده في الفتح (ج3 ص 250)
وفی الفتاوی الھندیۃ: وفي الفتاوى رجل قال لامرأته اكر تو زن مني سه طلاق مع حذف الياء لا يقع إذا قال لم أنو الطلاق لأنه لما حذف لم يكن مضيفا إليها (ج1 ص 382 الفصل السابع فی الطلاق بالالفاظ ط: دار الفكر)


واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94691کی تصدیق کریں
0     52
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات