طلاق

میں نے تم کو اپنی بیٹی دی تو مجھ پر میری بیوی تین شرط کے ساتھ طلاق

فتوی نمبر :
94902
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

میں نے تم کو اپنی بیٹی دی تو مجھ پر میری بیوی تین شرط کے ساتھ طلاق

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسمی ٰ محمد یوسف کی بیٹی کا نکاح گل نواز کے ساتھ ہوا ، لیکن ابھی تک رخصتی نہیں ہوئی تھی کہ اس دوران مسمیٰ محمد یوسف اور اس کے داماد کے درمیان تکرار ہوا جس پر مسمیٰ محمد یوسف نے اپنے داماد سے کہا " اگر میں نے تم کو اپنی بیٹی دی تو مجھ پر میری بیوی تین شرط کے ساتھ طلاق ہوگی " معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر ان کے درمیان رخصتی ہوجائے تو محمد یوسف کی بیوی پر طلاق واقع ہوگی یا نہیں ؟ اگر ہوگی تو اس سے بچنے کی کوئی صورت ہوسکتی ہے ؟ قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرنے کی صورت میں اس شرط کے پائے جانے پر طلاق واقع ہوجاتی ہے۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں جب سائل (مسمیٰ محمد یوسف) نے اپنے داماد سے مذکورہ الفاظ "اگر میں نے تم کو اپنی بیٹی دی تو مجھ پر میری بیوی کو تین طلاق ہوں گی" کہے، تو اس سے سائل کی بیوی پر تین طلاقیں معلق ہوچکی ہیں۔چنانچہ اگر سائل (مسمیٰ محمد یوسف) اپنی بیٹی کی رخصتی کردے گا تو اس کی بیوی پر معلق تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوجائے گی، جس کے بعد بغیر حلالۂ شرعیہ کے دونوں کا میاں بیوی کی طرح ایک ساتھ رہنا درست نہ ہوگا۔
البتہ اگر سائل اپنی بیٹی کی رخصتی مذکور شخص کے ساتھ کرنا چاہتا ہو تو ایسی صورت میں معلق طلاقوں سے بچنے کے لیے یہ تدبیر اختیار کی جاسکتی ہے کہ سائل اپنی بیوی کو ایک طلاقِ بائن دے کر اپنی زوجیت سے الگ کردے۔ پھر جب اس کی عدت ختم ہوجائے تو سائل اپنی بیٹی کی رخصتی کردے۔ اس وقت چونکہ بیوی اس کے نکاح میں نہ ہوگی، اس لیے اس پر کوئی طلاق واقع نہ ہوگی اور مذکور شرط بھی پوری ہوجائے گی۔اس کے بعد باہمی رضامندی سے، شرعی گواہان کی موجودگی میں، نئے حقِ مہر کے تقرر کے ساتھ تجدیدِ نکاح کرلیا جائے۔ تاہم تجدید نکاح کے بعد آئندہ کے لیے سائل کو صرف دو (2) طلاقوں کا اختیار باقی رہے گا، اس لیے اس کے بعد طلاق کے معاملے میں خوب احتیاط سے کام لیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی فتاوی الھندیۃ :وزوال الملك بعد اليمين بأن طلقها واحدة أو ثنتين لا يبطلها فإن وجد الشرط في الملك انحلت اليمين بأن قال لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق فدخلت وهي امرأته وقع الطلاق ولم تبق اليمين (ج1 ص 416)
وفی الدر المختار:(وفيها) كلها (تنحل) أي تبطل (اليمين) ببطلان التعليق (إذا وجد الشرط مرة إلا في كلما ۔۔۔ (ج3 ص 352 مطلب فی الفاظ الشرط ط:دار الفكر-بيروت)
وفیہ ایضاً: فحيلة من علق الثلاث بدخول الدار أن يطلقها واحدة ثم بعد العدة تدخلها فتنحل اليمين فينكحها (ج3 ص 355)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94902کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات