طلاق

تین طلاق کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
94969
| تاریخ :
2026-05-05
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تین طلاق کی ایک صورت کا حکم

اسلام علیکم!
مسئلہ یہ ہے کہ میں نے اپنی بیوی کو کہا تھا کہ( اگر تو اپنی خالہ کے گھر گئی تو تجھے ڈائریکٹ 3 طلاق) جبکہ طلاق سے آگے (ہے، ہو جائے گی،دیتا ہوں،دے دو ں گا وغیرہ)میں سے کوئی ایک بھی لفظ استعمال نہیں کیا یہ الفاظ نہیں کہے جس سے یہ جملہ نا مکمل ہے
تو اس سے طلاق ہو جائے گی کیا؟
تو میری بیوی اپنی خالہ کے گھر گئی ہے
جبکہ میں ایک فتویٰ کا لنک آپکے ساتھ شیئر کر رہا ہوں جس میں یہ ہے کہ نا مکمل جملے سے طلاق نہیں ہوتی۔
مہربانی پوری راہنمائی فرمائے
نیچے فتویٰ کا لنک ہے
https://www.darulifta.info/d/banuritown/fatwa/4fh

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ناقص اور نامکمل جملہ وہ ہوتا ہے جس سے کسی حکم کا واقع ہونا یا نہ ہونا سمجھ میں نا آئے، بلکہ حکم کو ثابت کرنے کے لیے اس جملہ میں مزید الفاظ کے اضافے کی ضرورت ہو، جبکہ صورت مسئولہ میں سائل کا مذکور جملہ’’اگر تو اپنی خالہ کے گھر گئی تو تجھے ڈائریکٹ تین طلاق‘‘ نامکمل جملہ نہیں ہے،بلکہ یہ ایک مکمل جملہ ہے ، جس سے خالہ کے گھر جانے پر تین طلاقوں کے وقوع کا حکم واضح طور پر سمجھ میں آتا ہے، اور عرف میں ایسے جملوں کا استعمال عام ہے، لہذا سائل نے جب اپنی بیوی کو سوال میں مذکور جملہ ’’اگر تو اپنی خالہ کے گھر گئی تو تجھے ڈائریکٹ تین طلاق ‘‘ کہہ دیا تو اس سے تعلیق طلاق منعقد ہوگئی تھی، اس کے بعد جب سائل کی بیوی اپنی خالہ کے گھر گئی تو شرط پائے جانے کی وجہ سے اس پر معلق تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہیں ہوسکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہوسکتا، جبکہ سائل کی بیوی عدت گزارنے کے بعد اگر کسی دوسری جگہ نکاح کرنا چاہے تو کرسکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار مع رد المحتار: باب التعليق (هو) لغة من علقه تعليقا قاموس: جعله معلقا. واصطلاحا (ربط حصول مضمون جملة بحصول مضمون جملة أخرى) ويسمى يمينا مجازا (إلى قوله) (شرطه الملك) حقيقة كقوله لقنه: إن فعلت كذا فأنت حر أو حكما، ولو حكما (كقوله لمنكوحته) أو معتدته (إن ذهبت فأنت طالق) اه (3/344باب التعليق)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدابراہیم خلیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94969کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات