رضاعت

حقیقی بھائیوں کی رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
95042
| تاریخ :
2026-05-07
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / رضاعت

حقیقی بھائیوں کی رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

کیا فرماتے ہیں علما ء دین مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ میرے دو بیٹوں (اسامہ، خبیر) نے میری بھابھی کا دودھ پیا ہے دونوں کی عمریں دودھ پیتے وقت چار یا پانج ماہ کی ہوگی، میرا ایک اور بیٹا بھی ہے جسکا نام نویدہے تو کیا میرے بیٹے نوید کا رشتہ میری بھابھی کی کسی بیٹی سے ہو سکتا ہے ؟ جبکہ نویدنے بھابھی کا دودھ نہیں پیا ۔ براہ کرم قرآن وسنت کی روشنی میں حکم شرعی بیان فرمائیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائلہ کےجس بیٹے (نوید) نےسائلہ کی بھابھی کا دودھ نہیں پیا اگر حرمت کی کوئی اور وجہ موجود نہ ہو،تو اس کا نکاح سائلہ کی بھابھی کی بیٹی سے جائز و درست ہے شرعاً اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ:وتحل أخت أخيه رضاعا كما تحل نسبا مثل الأخ لأب إذا كانت له أخت من أمه يحل لأخيه من أبيه أن يتزوجها كذا في الكافي اھ(کتاب الرضاع،ج:1،ص:343،مط:مکتبہ ماجدیہ)
وفی الھدایۃ:ويجوز أن يتزوج الرجل بأخت أخيه من الرضاع" لأنه يجوز أن يتزوج بأخت أخيه من النسب وذلك مثل الأخ من الأب إذا كانت له أخت من أمه جاز لأخيه من أبيه أن يتزوجها اھ(کتاب الرضاع،ج:2،ص:351،مط:مکتبہ شرکت علمیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95042کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • رضاعی بھانجی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت نے شیرخوار بچے کے منہ میں پستان دیا پھر اس کا کہنا کہ بچے نے دودھ نہیں پیا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • مدت رضاعت کے بعد دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بچی کا بڑی عمر کی عورت کی چھاتی منہ میں لینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بیٹے کی بہن سے اپنے بیٹے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بھائی سے کروائے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   رضاعت 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نیت اور قصد کے بغیر دودھ منہ میں جانے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • پانچ مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کے ثبوت والی حدیث کا جواب

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بھانجی کو دودھ پلانے کے بعد اپنے کسی بھی بیٹے سے اس کا نکاح کرانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس بچے نے کسی عورت کا دودھ پیا ہے تو اس کی دیگر اولاد کے ساتھ بچے کے بہن بھائیوں کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس لڑکے کے بھائیوں نے کسی عورت کا دودھ پیا ہو اس کی بیٹی سے مذکور لڑکے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا چمچہ وغیرہ کے ذریعے دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہو جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعت کے متعلق شک کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دو عورتوں کی گواہی سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • چودہ سال کی بچی کو دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • شک کی بناء پر حرمت رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • ایک مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا ممانی کا دودھ پینے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لے پالک بیٹے کو محرم بنانے کیلئے اپنی بھانجی کا دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نکاح کے متعلق مسائل- مدتِ رضاعت کے بعد بچے کو دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لےپالک بچی کو بھتیجی سے دودھ پلواکر محرم بنانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دادی کا دودھ پینے کے بعد پھوپھو کی بیٹی سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت کا چھاتیوں میں دودھ نہ ہو نے کے دعوی کے بعد بچوں کا آپس میں رشتہ کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات