طلاق

خلوت سے قبل دی ہوئی معلق طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
95239
| تاریخ :
2026-05-12
معاملات / احکام طلاق / طلاق

خلوت سے قبل دی ہوئی معلق طلاق کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک لڑکا جس کا نکاح ہواہے،اور رخصتی نہیں ہوئی،نکاح کے دو سال بعد لڑکی والوں کو شادی کیلئے کہا گیا، تو لڑکی کے والد نے انکار کردیا اور کہا کہ شادی پانچ سال بعد کرینگے،جبکہ لڑکے نے کہا کہ اگر اسی سال گرمی کے موسم سے پہلے شادی نہیں ہوئی تو لڑکی مجھ پر طلاق ہوگی، لڑکے سے جب پوچھا گیا، تو لڑکے نے سب سے کہا کہ میں نے اس طرح کہا ہے، حالانکہ شروع میں یہ الفاظ ایک دفعہ ہی ادا ہوئے ہیں، اب جبکہ گرمی شروع ہونی والی ہے، اور لڑکی کا والد پانچ سال پر بضد ہے،تو شرعی جواب درکار ہے، جبکہ نکاح کے وقت لڑکی نابالغ تھی، اور اب دوسال گزرنے کے بعد چودہ سال کی ہوگئی ہے،اگر طلاق ہوگئی ہے تو دوبارہ نکاح کا کیا طریقہ کار ہے؟جواب درکار ہے، شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرنے سے شرعاً وہ معلق ہوجاتی ہے، اس کے بعد پھر جب بھی وہ شرط پائی جائےگی تو طلاق واقع ہوجائیگی،لہذا صورت مسئولہ میں اگر چہ رخصتی نہیں ہوئی مگر چونکہ نکاح ہوچکا ہے، (خواہ بوقت نکاح لڑکی نابالغ ہی ہو)اس لئےجب مذکور لڑکے نے طلاق کو موسم گرما کے شروع ہونے پر معلق کردیا تو ایسی صورت میں گرمی کاموسم شروع ہونے تک اگر رخصتی نہیں ہوئی تو ایک طلاق بائن واقع ہوکر نکاح ختم ہوجائیگا، اور عدت کے بغیر لڑکی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی،البتہ اگر لڑکا لڑکی اور ان کے خاندان باہمی رضامندی کے ساتھ اس رشتہ کو جوڑنے پر آمادہ اور تیار ہوں تو باضابطہ گواہان کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ دوبارہ نکاح کرسکتےہیں ،تاہم اس کے بعد مذکور لڑکے کے پاس صرف دو طلاقوں کا اختیار باقی رہے گا ،اس لئے طلاق کے معاملہ میں احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الہدایۃ: «وإذا أضافه إلى شرط وقع عقيب الشرط مثل أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق "»( کتاب الطلاق، باب الایمان فی الطلاق، ج:2،ص،81،ط:انعامیہ،
و فی الہندیۃ: و اذا اضافہ الی الشرط وقع عقیب الشرط الخ(کتاب الطلاق، الباب الرابع فی الطلاق بالشرط، الفصل الثالث،،ج:1،ص:413،ط:ماجدیہ)
و فی الدر: «وإن فرق) بوصف أو خبر أو جمل بعطف أو غيره (بانت بالأولى) لا إلى عدة (و) لذا (لم تقع الثانية) بخلاف الموطوءة حيث يقع الكل وعم التفريق،»(کتاب الطلاق،باب طلاق غیر المدخول بھا،ج:3،ص286، ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95239کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات