میں بے روزگار ہوں، براہِ کرم مجھے کوئی ایسی دعا یا وظیفہ بتائیں جس سے اللہ تعالیٰ خوش ہوجائے۔
واضح ہو کہ اصل وظیفہ تو رجوع الی اللہ اور توبہ واستغفار ہے، لہذا سائل کو چاہیئے کہ وہ گناہوں سے اجتناب کے ساتھ سچی توبہ کرے ،اور پنجگانہ نمازوں کا اہتمام کرے، اور اللہ تعالی سے حلال روزگار کی دعا بھی کرے، اس کے ساتھ روزانہ نماز عشاء کے بعد " یا لطیف" گیارہ سو مرتبہ پڑھے، اور اول وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف بھی پڑھے، انشاء اللہ تعالی جلد حلال روزگار کا انتظام ہوجائے گا۔