طلاق معلقہ

بیوی کے لڑائی کرنے پر معلق کی ہوئی طلاق کا حکم اور اس سے بچنے کا طریقہ

فتوی نمبر :
95322
| تاریخ :
2026-05-14
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

بیوی کے لڑائی کرنے پر معلق کی ہوئی طلاق کا حکم اور اس سے بچنے کا طریقہ

کیا فرماتےہیں علماءکرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ میری اپنےشوہرسےلڑائی ہوئی،اس میں انہوں نےمجھے کہاکہ" اب تمہیں طلاق ہے"۔پھربھی ہم میاں بیوی کی طرح رہتےرہیں۔
اس کے بعددوسرےموقع پر،میرےشوہرسےمیری ان کےدوست کےپیچھےلڑائی ہوئی اور انہوں نےکہاٹھیک ہے،میں اس سےزندگی میں دوبارہ نہیں ملونگا،میرےشوہرنے کہا جس وقت زندگی میں تم لڑی مجھ سےیاکسی بھی چیزپرلڑائی کی تو تمہیں تین طلاق ہے۔میرےشوہرنےاپنےدوست کونہیں چھوڑا اور نہ میری اس سے لڑائی ہوئی۔
اب معلوم یہ کرناہےکہ اس صورت میں کتنی طلاقیں واقع ہوئیں یاآئندہ واقع ہونگی؟ جوبھی شرعی حکم ہو،تحریرفرمائیں اور اگر ان تین طلاق سے بچنےکاکوئی طریقہ ہوتووہ بھی بتادیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگرسائلہ کے شوہر نے پہلی مرتبہ سائلہ کو صریح الفاظ میں مذکور جملہ "اب تمہیں طلاق ہے "کہاہو، تو اس سے سائلہ پر ایک طلاق رجعی واقع ہوگئی تھی،اس کے بعدسائلہ اوراس کے شوہرکے میاں بیوی کی حیثیت سے رہنے کی وجہ سے رجوع ہوگیاتھااوران کاساتھ رہناشرعاًجائزتھا اورسائلہ کے شوہرکے پاس آئندہ کے لیے فقط دوطلاق کااختیارباقی تھا،اس کےبعدمذکور واقعےمیں سائلہ کےشوہر نے اگر ا سے یہ الفاظ کہےہوں کہ ”جس وقت زندگی میں تم لڑی مجھ سےیاکسی بھی چیزپرلڑائی کی تو تمہیں تین طلاق ہے “تو اس سے تین طلاق معلق ہو چکی ہے، لہذا اب اگر سائلہ اپنے شوہرسےلڑی یاکسی بھی بات پرجھگڑاکیا ،تو اس سے اس پر معلق تینوں طلاقوں میں سےسابقہ ایک طلاق کے ساتھ مزید دو طلاقیں ملکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو جائے گی ، اس صورت میں نہ تو رجوع ہو سکے گا ، اور نہ ہی بغیر حلالۂ شرعیہ کےدوبارہ عقدِ نکاح ہو سکے گا، اس لئے سائلہ کواپنے شوہرسےہرقسم کےاختلافات اورلڑائی جھگڑےسے احتر از کر نا چاہیے ۔
تاہم اگر سائلہ یہ چاہتی ہو کہ کبھی ان کےآپس میں لڑنےسے اس پر مذکورمعلق تین طلاقیں واقع نہ ہو ں تو اسکے لئے یہ تدبیر اختیار کی جاسکتی ہے کہ سائلہ کاشوہرسائلہ کو ایک طلاقِ بائن د یدے اور عدت کے اختتام تک سائلہ اپنے شوہرسےہر قسم کے اختلاف اورلڑائی سےاجتناب کرے ، جب عدت گزر جائے تو سائلہ اپنےشوہرسےلڑائی جھگڑےکاارتکاب کرلے ، اس وقت چونکہ سائلہ اپنے شوہرکے نکاح میں نہیں ہو گی، تو لڑنےجھگڑنےسے کوئی طلاق بھی واقع نہ ہوگی، اور شرط بھی پوری ہو جائے گی۔ اس کے بعددونوں آپس میں گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے ساتھ دوبارہ نکاح کرلیں،پھرسائلہ کا اپنے شوہر سے لڑنے سےاس پر مزید کوئی طلاق واقع نہ ہو گی ، تاہم اس کے بعد سائلہ کےشوہر کوصرف ایک طلاق کا اختیار باقی رہے گا، اس لئے طلاق کے معاملے میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الفتاویٰ الھندیۃ: وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق،الخ(الفصل الثالث في تعليق الطلاق بكلمة إن وإذا وغيرهما، ج: 1، ص: 420، مط: ماجدیۃ)
وفی بدائع الصنائع: وأما حكم هذه اليمين فحكمها واحد وهو وقوع الطلاق أو العتاق المعلق عند وجود الشرط فتبين أن حكم هذه اليمين وقوع الطلاق والعتاق المعلق بالشرط،(الی قولہ) ثم الشرط إن كان شيئا واحدا يقع الطلاق عند وجوده بأن قال لامرأته إن دخلت هذه الدار فأنت طالق أو أنت طالق إن دخلت هذه الدار يستوي فيه تقديم الشرط في الذكر وتأخيره وسواء كان الشرط معينا أو مبهما بأن قال إن دخلت هذه الدار أو هذه فأنت طالق أو قال أنت طالق إن دخلت هذه الدار أو هذه وكذلك إذا كان وسط الجزاء بأن قال إن دخلت هذه الدار فأنت طالق أو هذه الدار لأن كلمة أو ههنا تقتضي التخيير فصار كل فعل على حياله شرطا فأيهما وجد وقع الطلاق، وكذلك لو أعاد الفعل مع آخر بأن قال إن دخلت هذه الدار أو دخلت هذه سواء أخر الشرط أو قدمه أو وسطه.الخ(فصل في حكم اليمين التي تعلق بها الطلاق والعتاق عند وجود الشرط، ج: 3، ص: 30، مط: سعید)
وفي الدر المختار: (وتنحل) اليمين (بعد) وجود (الشرط مطلقا) لكن إن وجد في الملك طلقت وعتق وإلا لا، فحيلة من علق الثلاث بدخول الدار أن يطلقها واحدة ثم بعد العدة تدخلها فتنحل اليمين فينكحها۔الخ(باب التعليق، ج: 3، 355، مط: ایچ ایم سعیدکراچی)
وفی الھدایۃ: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها " والأصل فيه قوله تعالى: {فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجاً غَيْرَهُ} [البقرة: 230](فصل فیما تحل بہ المطلقۃ، ج:2، ص:399، مط:شرکت علمیۃ ملتان)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95322کی تصدیق کریں
0     15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات