طلاق

میں تمہیں دل سے تین طلاق دے چکا ہوں کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
95351
| تاریخ :
2026-05-15
معاملات / احکام طلاق / طلاق

میں تمہیں دل سے تین طلاق دے چکا ہوں کہنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرا سوال طلاق کے متعلق ہے۔
میری شادی کو تقریباً 19/20 سال ہو چکے ہیں اور ہمارے درمیان ہمیشہ محبت، اچھا تعلق اور آپس میں بہت پیار رہا ہے۔ ہماری تین اولادیں ہیں,
کچھ عرصہ پہلے میری بیوی شدید بیمار ہو گئی تھی۔ بیماری اتنی زیادہ بڑھ گئی تھی کہ ڈاکٹروں نے بھی جواب دے دیا تھا۔ ہم نے مختلف روحانی علاج بھی کروائے مگر کوئی خاص فائدہ نہ ہوا۔ پھر ایک دوست کے ذریعے ایک شخص علاج کے لیے آیا۔ اللہ کے فضل سے اس کے ذریعے میری بیوی کی حالت بہتر ہونا شروع ہوئی اور کچھ عرصے بعد وہ کافی حد تک ٹھیک ہو گئی۔
لیکن بعد میں وہ شخص بار بار گھر آنے لگا۔ شروع میں میرے سامنے آتا تھا، پھر بعد میں میرے نہ ہونے پر بھی آنے لگا۔ وہ عجیب و غریب باتیں اور دھمکیاں دیتا تھا۔ مثلاً کہتا تھا کہ اگر اس کی بات نہ مانی گئی تو میری بیوی دوبارہ بیمار ہو جائے گی۔ کبھی کہتا تھا کہ میری بیوی اب “خواجہ کی دلہن” ہے۔ کبھی جنات کے ذریعے ہماری ذاتی باتیں بتاتا تھا۔ کبھی بچوں کے متعلق خوفناک باتیں کرتا تھا، جیسے کہ “یہ بچہ تمہارا نہیں” یا “یہ اتنے سال میں مر جائے گا” وغیرہ۔
ان تمام باتوں کی وجہ سے میں شدید ذہنی دباؤ، خوف، وسوسوں اور نفسیاتی پریشانی کا شکار ہو گیا تھا۔ میں اندر ہی اندر گھٹ رہا تھا اور بہت خوفزدہ رہنے لگا تھا۔ میں اپنی بیوی پر غصہ بھی کرتا تھا حالانکہ اس کا کوئی قصور نہیں تھا۔ میں چاہتا تھا کہ وہ شخص گھر نہ آئے مگر ہم دونوں ڈرے ہوئے تھے کیونکہ پہلے سب علاج ناکام ہو چکے تھے اور اسی شخص کے ذریعے بظاہر فائدہ ہوا تھا۔
ایک دن جب مجھے معلوم ہوا کہ وہ شخص میرے گھر آیا ہوا ہے تو میں شدید غصے اور ذہنی دباؤ میں آ گیا۔ اسی حالت میں میری اپنی بیوی سے میسج پر بحث ہوئی اور میں نے غصے میں یہ الفاظ لکھ دیے:
"میں تمہیں دل سے تین طلاق دے چکا ہوں اور گھر آ کر تمہارے سامنے بھی دے دوں گا"
لیکن میں گھر گیا تو میں نے زبان سے کوئی طلاق نہیں دی۔ نہ ہی میرا حقیقتاً طلاق دینے کا ارادہ تھا۔ اس کے بعد ہم دوبارہ معمول کے مطابق میاں بیوی کی طرح رہتے رہے۔
میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر عرض کرتا ہوں کہ میرا حقیقتاً طلاق دینے کا ارادہ نہیں تھا، نہ پہلے کبھی ایسا سوچا تھا۔ یہ الفاظ شدید ذہنی دباؤ، خوف، وسوسوں اور غصے کی حالت میں لکھے گئے تھے۔
پہلا سوال:
1. کیا اس میسج کی وجہ سے شرعاً طلاق واقع ہوئی؟
2. اگر ہوئی تو ایک شمار ہوگی یا تین؟
3. اگر ایک رجعی طلاق ہوئی ہو اور ہم عدت کے اندر رجوع کر چکے ہوں تو کیا نکاح برقرار ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب سائل نے اپنی بیوی کو میسج میں یہ الفاظ لکھ کر بھیج دیے: ’’میں تمہیں دل سے تین طلاق دے چکا ہوں اور گھر آکر تمہارے سامنے بھی دے دوں گا‘‘، تو یہ بیوی کو تین طلاق دینے کا اقرار ہے، اور فقہاءِ کرام کی تصریحات کے مطابق طلاق کے اقرار سے بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے۔ لہٰذا سائل نے مذکورہ الفاظ لکھ کر بھیجنے کے بعد اگرچہ گھر آکر بیوی کے سامنے طلاق نہ دی ہو، تب بھی مذکورہ الفاظ سے سائل کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے۔ اب رجوع نہیں ہوسکتا اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا۔لہٰذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں، ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہوں گے، اور تین طلاقوں کے بعد اب تک جو تعلق قائم کیا ہے، اس پر بصدقِ دل توبہ و استغفار بھی کریں، جبکہ عورت عدت کے ایام گزارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري: في فتح القدير ولو أقر بالطلاق وهو كاذب وقع في القضاء اهـ. وصرح في البزازية بأن له في الديانة إمساكها إذا قال أردت به الخبر عن الماضي كذبا، وإن لم يرد به الخبر عن الماضي أو أراد به الكذب أو الهزل وقع قضاء وديانة. (3/ 264)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95351کی تصدیق کریں
0     15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات