طلاق

باہمی رضامندی سے خلع لینے اور دینے کا طریقہ

فتوی نمبر :
95356
| تاریخ :
2026-05-15
معاملات / احکام طلاق / طلاق

باہمی رضامندی سے خلع لینے اور دینے کا طریقہ

بغیررخصتی کے ایک سال قبل نکاح ہوا تھا، لیکن لڑکے اور لڑکی کے درمیان باہمی موافقت (انڈراسٹینڈنگ) پیدا نہ ہوسکی۔ اب لڑکی چاہتی ہے کہ خلع لے لے، جس پر لڑکا بھی راضی ہے۔ ایسی صورت میں کیا ہمیں عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا؟ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اولاً تو میاں بیوی کو چاہیے کہ خلع لینے میں جلد بازی سے کام لینے کے بجائے باہمی اختلافات و تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کریں۔ تاہم اگر کوشش کے باوجود نباہ کی کوئی صورت ممکن نہ ہو تو لڑکی کے لیے اپنے شوہر سے خلع لینے کی گنجائش ہے، اور اس کے لیے شرعاً عدالت سے رجوع کرنا لازم نہیں، بلکہ لڑکی اور اس کا شوہر باہمی رضامندی سے حقِ مہر یا کسی طے شدہ مال کے عوض خلع کا معاملہ کرسکتے ہیں، جس سے ایک طلاقِ بائن واقع ہوجائے گی۔ اور اگر نکاح کے بعد میاں بیوی کے درمیان خلوتِ صحیحہ ہوئی ہو تو خلع کے بعد لڑکی کے ذمہ عدت لازم ہوگی، ورنہ لڑکی بغیر عدت گزارے دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی احکام القرآن للجصاص: قال أصحابنا إنہما لا یجوز خلعہما إلا برضی الزوجین فقال أصحابنا لیس للحکمین أن یفرقا إلا برضی الزوجین لأن الحاکم لا یملک ذلک فکیف یملکہ الحکمان وإنما الحکمان وکیلان لہما أحدہما وکیل المرأۃ والأخر وکیل الزوج فی الخلع (الی قولہ) وکیف یجوز للحکمین أن یخلعا بغیر رضاہ ویخرجا المال عن ملکہا۔ اھـ (ج۳، ص۱۵۳)
وفی التاتارخانیۃ: الخلع عقد یفتقر الی الایجاب والقبول یثبت الفرقۃ ویستحق علیہا العوض۔ اھـ (ج۳، ص۶۵۳)
وفی بدائع الصنائع: أما الأول فقد اختلف فی ماہیۃ الخلع قال أصحابنا: ہو طلاق وہو مروی عن عمر و عثمان – رضی اللہ عنہما – (الی قولہ) وفائدۃ الاختلاف أنہ إذا خالع امرأتہ ثم تزوجہا تعود إلیہ بطلاقین عندنا۔ اھـ (ج۳، ص۱۴۴)۔
وفیہ أیضًا: وأما رکنہ فہو الإیجاب والقبول؛ لأنہ عقد علی الطلاق بعوض فلا تقع الفرقۃ، ولا یستحق العوض بدون القبول۔ اھـ (ج۳، ص۱۴۵)
وفی الدر المختار: (ولا بأس بہ عند الحاجۃ) للشقاق بعدم الوفاق (بما یصلح للمہر) (الی قولہ) (و) حکمہ أن (الواقع بہ) ولو بلا مال (وبالطلاق) الصریح (علی مال طلاق بائن) وثمرتہ فیما لو بطل البدل کما سیجيء (و) الخلع (ہو من الکنایات فیعتبر فیہ ما یعتبر فیہا) من قرائن الطلاق۔ اھـ (ج۳، ص۴۴۴)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95356کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات