طلاق

دو طلاقیں دینے کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
95379
| تاریخ :
2026-05-15
معاملات / احکام طلاق / طلاق

دو طلاقیں دینے کی ایک صورت کا حکم

السلام علیکم
میرا ایک شرعی مسئلہ ہے، براہِ کرم قرآن و سنت اور اہلِ سنت والجماعت کے مطابق رہنمائی فرما دیں۔
ایک شوہر کو اپنی بیوی پر شک تھا اور کچھ باتیں ایسی تھیں جن کی وجہ سے وہ غصے اور ذہنی دباؤ میں تھا۔ اس نے بیوی کو ڈرانے اور روکنے کے لیے پہلے یہ کہا کہ:
“باز آجاؤ ورنہ میں تمہیں طلاق دے دوں گا”
پھر غصے میں اس نے یہ الفاظ بھی کہے:
“میں تمہیں طلاق دیتا ہوں، میری طرف سے تم فارغ ہو، اپنے بھائی کو بلا لو اور دفع ہو جاؤ”
شوہر کا کہنا ہے کہ اس کی نیت صرف ڈرانا تھی، گھر توڑنا یا حقیقتاً طلاق دینا مقصود نہیں تھا۔
براہِ کرم رہنمائی فرمائیں:
کیا ان الفاظ سے طلاق واقع ہوگئی؟
اگر ہوئی تو ایک طلاق ہوئی یا زیادہ؟
رجوع کی کیا صورت ہے؟
کیا نکاح برقرار ہے؟
جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ اگر کوئی شخص طلاق کے صریح الفاظ جیسے "تجھے طلاق ہے ، میں تمہیں طلاق دیتا ہوں " کے الفاظ اپنی بیوی کو بول دے اگرچہ طلاق کی نیت نہ کی ہو تب بھی محض ان الفاظ سے اس کی بیوی پر طلاق واقع ہوجائے گی اسی طرح "فارغ "کے لفظ سے بھی قرائن کی روشنی میں طلاقِ بائن واقع ہوجاتی ہے ۔ لہذا صورت مسئولہ میں "باز آجاؤ ورنہ میں تمہیں طلاق دے دوں گا " کہنے سے تو مذکور شخص کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی تاہم اس کے بعد اگر شوہر نے واقعۃً غصہ کی حالت میں اپنی بیوی کو مذکور الفاظ "“میں تمہیں طلاق دیتا ہوں، میری طرف سے تم فارغ ہو، اپنے بھائی کو بلا لو اور دفع ہو جاؤ" کہہ دیئے تو اس سے اس کی بیوی پر دوطلاق بائن واقع ہوکر دونوں کا نکاح ختم ہوچکا ہے جبکہ بعد والا لفظ "دفع ہو جاؤ " بائن کا بائن کے ساتھ لاحق نہ ہونے کی وجہ سے لغو ہوا ، اب رجوع نہیں ہوسکتا ۔جبکہ عورت ایام عدت گزارنے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ، البتہ اگر دونوں دوبارہ میاں بیوی کی حیثیت سے ایک ساتھ رہنا چاہتے ہوں تو اس کے لئے باقاعدہ گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ ایجاب و قبول کے ذریعے تجدید نکاح لازم ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار مع رد المحتار: (صريحه ما لم يستعمل إلا فيه) ولو بالفارسية (كطلقتك وأنت طالق ومطلقة) ۔۔۔۔۔ (قوله ولو بالفارسية) فما لا يستعمل فيها إلا في الطلاق فهو صريح يقع بلا نية (ج3 ص: 247 باب صریح الطلاق ط: دار الفكر-بيروت)
وفی الشامیۃ: ثم قال: وإذا لحق الصريح البائن كان بائنا لأن البينونة السابقة عليه تمنع الرجعة كما في الخلاصة (ج3 ص:306 باب الکنایات ط: دار الفكر-بيروت)
وفی المبسوط للسرخسي : قال: ولو قال أنت مني بائن أو بتة أو خلية أو برية فإن لم ينو الطلاق لا يقع الطلاق لأنه تكلم بكلام محتمل (ج6 ص: 130 ط:دار الفكر للطباعة والنشر والتوزيع، بيروت، لبنان)
وفی الدرالمختار: "الكنايات ( لاتطلق بها )قضاء (إلا بنية أو دلالة الحال) وهي حالة مذاكرة الطلاق أو الغضب." (ج:3، ص: 296 ،297 باب الكنايات،ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95379کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات