السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حکومت کی طرف سے جو اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد دیا جارہا ہے، اگر امامِ مسجد جس مسجد سے رجسٹرڈ ہو، انتظامیہ کے رویوں کی وجہ سے اس مسجد کو چھوڑ کر دوسری مسجد میں امامت کروانے لگ جائے تو اعزازیہ انتظامیہ مسجد کو دینا ہوگا یا امام مسجد کے لیے استعمال کرنا جائز ہے ؟
حکومت کی طرف سے امامِ مسجد کے لیے جو اعزازیہ/اسکیم جاری کی گئی ہے، اس کی حیثیت مسجد کی ملکیت نہیں بلکہ امام کی دینی خدمت کے عوض ایک مقررہ اعانت کی ہے، لہٰذا اگر امام کسی مسجد سے رجسٹریشن کے بعد انتظامی وجوہ یا مجبوری کی بنا پر دوسری مسجد میں امامت اختیار کر لیتا ہے تواگر حکومتی قواعد کے مطابق رجسٹریشن/تقرری کی منتقلی ممکن ہو تو اسی کے مطابق عمل کیا جائے۔ اور اگر رقم امام کے نام بطور اعزازیہ مقرر ہو تو وہ امام ہی کا حق ہے، اسے مسجد کی انتظامیہ کے حوالے کرنا شرعاً لازم نہیں۔