میرے رشتے کا معاملہ بگڑ گیا ہے۔ لڑکی اور لڑکے کی پسند ہے۔ سب راضی تھے۔ ایک رشتہ دار کی باتوں سے لڑکے کی ماں ناراض ہوگئی ہیں اور کسی طور راضی نہیں ہو رہی۔ آپ پڑھنے کا بتادیں کہ وہ راضی ہو جائے ۔
سائلہ لڑکے کی والدہ کی رضامندی اور دل کی نرمی کے لئے یہ دعا کثرت سے پڑھے :
۔ اللهم أصلح ذات بيننا ،وألف بين قلوبنا(مسند البزار:البحر الزخار ج:5 ص:153 )
ترجمہ:یا اللہ! ہمارے باہمی معاملات درست فرما اور ہمارے دلوں میں الفت پیدا فرما۔
اس کے ساتھ روزانہ 101 مرتبہ(یا لطیف) پڑھ کر اللہ تعالی سے دعا کرے کہ یا اللہ! اگر یہ رشتہ میرے حق میں بہتر ہو ،تو لڑکے کی والدہ کی دل میں رضامندی پیدا فرما دے،ساتھ ساتھ کسی سمجھ دار اور معتبر بزرگ خاتون کے ذریعے لڑکے کی والدہ کو نرمی کے ساتھ بات پہنچاکر رشتہ دار کی جس بات سے غلط فہمی پیدا ہوئی ہے، حکمت سے اس کےازا لے کی کوشش کرے۔