زیادہ تر لوگ اپنی رقم بینکوں میں 'کرنٹ اکاؤنٹ' (Current Account) میں رکھتے ہیں۔ بینک ان رقوم سے حکومتی سیکیورٹیز (government papers) خریدتے ہیں اور حکومت سے منافع کماتے ہیں، لیکن اکاؤنٹ ہولڈرز کے ساتھ اس منافع میں کوئی حصہ نہیں بانٹتے۔ میرا سوال یہ ہے کہ:کیا کوئی شخص اپنی رقم 'پی ایل ایس اکاؤنٹ' (PLS Account) میں رکھ سکتا ہے اور اس سے حاصل ہونے والا منافع کسی مدرسے کو دے سکتا ہے؟
واضح ہوکہ سودی بنک میں PSL اکاؤنٹ کی بنیادسودی معاہدے پرہوتی ہے ،لہذاسودی بنک میں ایسااکاؤنٹ کھول کراس سے منافع حاصل کرناشرعاًناجائزاورحرام ہے ،جبکہ کسی مدرسہ اورکارخیرمیں تعاون کی نیت سے ایسااکاونٹ کھلوانا تواس کے گناہ اورقباحت کو مزیدبڑھانے اوردوچندکردینے کے مترادف ہے ،لہذاسودی بنک میں ایسااکاؤنٹ کھلوانے سے بہرصورت اجتناب لازم ہے۔
البتہ جوغیرسودی بنک مستندعلماء کرام پرمشتمل شریعہ بورڈ کی زیرنگرانی اسلامی طریقہ ہائے تمویل کے مطابق امورسرانجام دیتےہوں ،ان میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانے اوراس سے حاصل ہونے والے منافع کواپنے ذاتی استعمال میں لانے یامدرسہ ودیگرکارخیروغیرہ میں صدقہ کی نیت سے خرچ کرنے کی گنجائش ہے۔
کما قال اللہ سبحانہ وتعالی فی القرآن الکریم: یَا اَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اتَّقُوْا اللّٰہَ وَذَرُوْا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبَا اِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِیْنَ o(البقرة، الایة : 278)
وفی صحیح مسلم: عن جابر -رضي اﷲ عنہ- قال: لعن رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم آکل الربوا ومؤکلہ، وکاتبہ، وشاہدیہ، وقال: ہم سواء۔ (رقم الحدیث: 1598)
وفی رد المحتار: والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، وإلا فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبه. (99/5، ط: دار الفکر)
و فیہ ایضاً:أن سبيل الكسب الخبيث التصدق إذا تعذر الرد على صاحبه اه۔(385/6، ط: دار الفکر)
گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم
یونیکوڈ مروجہ بینکاری 0