طلاق

نشہ کی حالت میں بھی طلاق دینے سے شرعاً طلاق واقع ہو جاتی ہے

فتوی نمبر :
96123
| تاریخ :
2026-06-06
معاملات / احکام طلاق / طلاق

نشہ کی حالت میں بھی طلاق دینے سے شرعاً طلاق واقع ہو جاتی ہے

لڑکی کا حلفیہ بیان: میں مسماۃ فوزیہ دختر ظاہر شاہ، اللہ کو گواہ بنا کر بیان کرتی ہوں کہ میرے شوہر نے 2019 میں مجھے دوبار طلاق دی تھی، اس کے بعد اس نے رجوع کر لیا تھا، اب دو ماہ قبل اس نے نشے کی حالت میں مجھے تین بار ان الفاظ کے ساتھ "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں "طلاق دی ہے، طلاق کے وقت میرے شوہر کا بھائی انعام موجود تھا، اور اس نے اپنے بھائی کے خلاف تھانے میں بیان بھی دیا ہے کہ میرے بھائی نے نشہ کی حالت میں تین بار اپنی بیوی کو طلاق دی ہے۔
لڑکے کا حلفیہ بیان: میں مسمیٰ سہیل خان ولدگل یار خان اللہ کو گواہ بنا کر بیان کرتا ہوں کہ میں نشے کی حالت میں تھا ،مجھے کچھ علم نہیں ہے، میری بیوی کا بیان ہے کہ میں نے نشے کی حالت میں اسے تین بار طلاق دی ہے، میرا بھائی بھی میری بیوی کے بیان کو سچ مانتا ہے اور اس کا بھی یہی کہنا ہے کہ میں نے اپنی بیوی کو تین بار طلاق دی ہے ۔کیا ہماری طلاق ہوئی یا نہیں ؟ کیا اب ہم میاں بیوی کی حیثیت سے ساتھ رہ سکتے ہیں یا نہیں ؟قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نشہ کی حالت میں بھی طلاق دینے سے شرعاً طلاق واقع ہو جاتی ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں سائلہ کے بیان کے مطابق اس کاشوہرپہلی مرتبہ 2019 میں دوبارصریح الفاظ میں طلاق دیکررجوع کرچکاتھا،لہذااس کے پاس آئندہ کے لیے فقط ایک طلاق کا اختیارباقی تھا،چنانچہ حالیہ واقعہ میں جب اس نے مذکور جملہ "میں تمہیں طلاق دیتاہوں" تین بارکہاتو اس سے اس کی بیوی پرمزید ایک طلاق واقع ہو کر تین طلاقوں کے ذریعہ حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہےاور بقیہ الفاظ طلاق محل باقی نہ رہنے کی وجہ سے لغو ہوگئے ہیں، چنانچہ اب نہ رجوع ہوسکتاہے ، اورنہ ہی حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدنکاح ہوسکتا ہے، لہذا دونوں پرلازم ہےکہ فوراً ایک دوسرےسےعلیحدگی اختیارکریں اورمیاں بیوی والےتعلقات ہرگزقائم نہ کریں ،ورنہ دونوں سخت گناہ گارہوں گے،جبکہ سائلہ عدت مکمل کرنے کے بعد اگرکسی دوسری جگہ نکاح کرنا چاہےتوکرسکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (ويقع طلاق كل زوج بالغ عاقل) ولو تقديرا بدائع، ليدخل السكران، (الیٰ قولہ) (أو سكران) ولو بنبيذ أو حشيشأو أفيون أو بنج زجرا، وبه يفتى تصحيح القدوري الخ (ركن الطلاق، ج: 3، ص: 235-239-240، مط: سعید کراچی)
وفی رد المحتار تحت قول الدر (أو سكران): وبه ظهر أن المختار قولهما في جميع الأبواب فافهم. وبين في التحرير حكمه أنه إن كان سكره بطريق محرم لا يبطل تكليفه فتلزمه الأحكام وتصح عبارته من الطلاق والعتاق، والبيع والإقرار، وتزويج الصغار من كفء، والإقراض والاستقراض لأن العقل قائم، وإنما عرض فوات فهم الخطاب بمعصيته، فبقي في حق الإثم ووجوب القضاء، (مطلب في تعريف السكران وحكمه، ج: 3، ص: 239، مط: سعید کراچی)
وفی بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع: وأما السكران إذا طلق امرأته فإن كان سكره بسبب محظور بأن شرب الخمر أو النبيذ طوعا حتى سكر وزال عقله فطلاقه واقع عند عامة العلماء وعامة الصحابة رضي الله عنهم (الیٰ قولہ) (ولنا) عموم قوله عز وجل: {الطلاق مرتان} [البقرة: 229] إلى قوله سبحانه وتعالى {فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره} [البقرة: 230] من غير فصل بين السكران وغيره إلا من خص بدليل. وقوله عليه الصلاة والسلام «كل طلاق جائز إلا طلاق الصبي والمعتوه» ولأن عقله زال بسبب؛ هو معصية فينزل قائما عقوبة عليه وزجرا له عن ارتكاب المعصية ولهذا لو قذف إنسانا أو قتل يجب عليه الحد والقصاص وأنهما لا يجبان على غير العاقل دل أن عقله جعل قائما وقد يعطى للزائل حقيقة حكم القائم تقديرا إذا زال بسبب هو معصية للزجر والردع، الخ (فصل في شرائط ركن الطلاق وبعضها يرجع إلى الزوج، ج: 3، ص: 99، مط: سعید کراچی)
وفی الھدایۃ: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها " والأصل فيه قوله تعالى: {فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجاً غَيْرَهُ} [البقرة: 230]( فصل فیما تحل بہ المطلقۃ، ج:2، ص:399،مط:شرکت علمیۃ ملتان)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96123کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات