السلام علیکم!میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ 786 مرتبہ بسم اللہ سات دن تک پڑھنا کیا حدیث سے ثابت ہے اور کیا یہ عمل کرنا ٹھیک ہے؟
واضح ہو کہ سوال میں مذکورطریقہ پر بسم اللہ پڑھنا حدیث سے تو ثابت نہیں ہے، البتہ اس کو بزرگوں کے مجربات کہہ سکتے ہیں جیسے کہ حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ نے اس کو بسم اللہ کے خواص مجربہ میں سے شمار کیا ہے چناچہ وہ لکھتے ہے: بسم اللہ کے حروف کے عدد سات سو چھیاسی ہیں ، جو شخص اس عدد کے موافق سات روز تک متواتر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھا کرے، اور اپنے مقصد کے لئے دعا کیا کرے ان شاءاللہ تعالیٰ مقصد پورا ہوگا۔(جوہرا لفقہ، ج: 2، ص: 187، مکتبہ دارالعلوم کراچی)