طلاق

کیا طلاق کے بعد زبانی رجوع ہوسکتاہے؟

فتوی نمبر :
96332
| تاریخ :
2026-06-12
معاملات / احکام طلاق / طلاق

کیا طلاق کے بعد زبانی رجوع ہوسکتاہے؟

میں نے اپنی بیوی کو غصے میں آکر دو بار طلاق بول دیا، اب میں رجوع کیسے کرسکتاہوں ؟کیا میں کال پر رجوع کر سکتا ہوں؟ کیونکہ مجھے گھر آنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے طلاق دیتے وقت کیا الفاظ بولے تھے ،تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ،تاہم سائل نے اگر صرىح الفاظ مثلاً"طلاق ديتا ہوں وغیرہ" كے ذرىعہ واقعۃ بىوى كو دو طلاقیں ہی دى ہوں تو اس سے سائل كى بىوى پر دو طلاقِ رجعی واقع ہوچکی ہیں،جس کے بعد سائل کو دورانِ عدت رجوع کا اختیار حاصل ہے، چنانچہ سائل اگر کال کرکے زبانی طور پر بھی رجوع کے الفاظ مثلا"تم میری بیوی ہو،میں تم سے رجوع کرتاہوں وغیرہ " بیوی سے کہہ دے تو اس سے بھی رجوع درست ہو کر میاں بیوی کا نکاح حسب سابق برقرارر ہے گا، تاہم زبان سے رجوع کرتے وقت دو گواہ بھی بنالیے جائیں اور ان کے سامنے رجوع کے الفاظ بولے جائیں تو زیادہ بہتر ہے،جبکہ سائل کے پاس آئندہ کیلئے صرف ایک طلاق کا اختیار باقی رہیگا بشرطیکہ اس سے قبل طلاق نہ دی ہو ، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط چاہىے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الهداية: وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض" لقوله تعالى: {فأمسكوهن بمعروف} [البقرة: 231] من غير فصل ولا بد من قيام العدة لأن الرجعة استدامة الملك ألا ترى أنه سمى إمساكا وهو الإبقاء وإنما يتحقق الاستدامة في العدة لأنه لا ملك بعد انقضائها اهـ [کتاب الطلاق، باب الرجعة، ج:2 ص:254 ط: دار إحياء التراث العربي بيروت)]
وفي الفتاوى التاترخانية: م: إذا أراد الرجل أن يراجع امرأته فالأحسن أن يراجعها بالقول لا بالفعل، وفى الظهيرية: والرجعة بالقول أن يقول: رجعتك، أو: راجعتك، أو: رددتك، أو: أمسكتك، وفي السغناقي: في الحضرة أو الغيبة. الظهيرية: أو يقول بالفارسية: باز أو ردمت، أو: نگاه دارم ترا، وفي الهداية: والرجعة أن يقول: راجعتك، أو: راجعت امرأتي؛ وهذا صريح في الرجعة ولا خلاف فيه بين الأئمة اهـ (كتاب الطلاق، الفصل الثاني والعشرون في مسائل الرجعة، ج:5 ص:138 ط: رشيدية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96332کی تصدیق کریں
0     59
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات