السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! محترم مفتی صاحب! میں ایک سرکاری ادارے میں ملازم ہوں، میرے ادارے نے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ایک قرضہ اسکیم شروع کی ہے، جسے "بغیر سود قرض" کا نام دیا گیا ہے، میں نے اس کے لیے اپلائی کیا تھا اور قرعہ اندازی میں میرا نام منتخب اور فائنل ہو چکا ہے، جسے اب قانوناً منسوخ (Cancel) کروانا میرے اختیار میں نہیں ہے، نام فائنل ہونے کے بعد اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہ قرض ایک روایتی بینک کے ذریعے مل رہا ہے جس کی شرائط یہ ہیں:بطور ملازم، میں بینک کو صرف اور صرف اصل رقم (Principal Amount) قسطوں میں واپس کرنے کا پابند ہوں، مجھ پر سود کا ایک روپیہ بھی لاگو نہیں ہوگا، اس قرض پر بینک کا جو بھی سود یا مارک اپ بنے گا، وہ میرا سرکاری ادارہ (Employer) خود بینک کو ادا کرے گا، براہِ کرم رہنمائی فرمائیں کہ:کیا بینک کے کاغذات پر دستخط کر کے یہ قرض لینا میرے لیے شرعاً جائز ہے؟کیا اس معاملے پر دستخط کرنے سے میں سود کے گناہ (سود کی کتابت یا گواہی) کے زمرے میں آؤں گا، جبکہ میں خود کوئی سود ادا نہیں کر رہا؟
صورتِ مسئولہ میں اگرچہ سائل مذکورمعاہدے کی روسے صرف اصل رقم کی واپسی کا پابند ہے اور سود کی ادائیگی ادارہ کی ذمہ داری ہوگی ، لیکن اس کے باوجودچونکہ بینک کے ساتھ ہونے والے سودی معاہدے میں سائل بطورِ مقترض فریق بن رہاہے،لہذااس معاہدے پر دستخط کرکےسائل کے لیےبینک سے قرض لینا شرعاً جائز نہیں،جس سے بہرصورت احترازلازم ہے۔
کما فی صحیح مسلم: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ. قَالُوا: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ. أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: لَعَنَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَكَلَ الربا، وموكله، وَكَاتِبَهُ، وَشَاهِدَيْهِ، وَقَالَ: هُمْ سَوَاءٌ.(بَاب لَعْنِ آكِلِ الرِّبَا وَمُؤْكِلِهِ.1219/3 رقم الحدیث1598 ط: مطبعة عيسى البابي الحلبي وشركاه، القاهرة)۔
و فی ردالمحتار: تحت (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، الخ ( باب المرابحة والتولية،مطلب كل قرض جر نفعا حرام، 5/166ط:سعید)۔
گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم
یونیکوڈ مروجہ بینکاری 0