طلاق

خلو صحیحہ سے قبل دی ہوئی تین طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
96730
| تاریخ :
2026-06-23
معاملات / احکام طلاق / طلاق

خلو صحیحہ سے قبل دی ہوئی تین طلاق کا حکم

محترم مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ مجھے ایک شرعی مسئلہ دریافت کرنا ہے، براہ کرم رہنمائی فرمادیں۔
میرا نام سہیل ہےاور میں کراچی کے شہر محمدی کالونی میں رہتا ہوں، میرا انکاح ہوا تھا گاؤں میں ہمارے رشتے دار تھے انکی بیٹی سے صرف نکاح ہوا تھار خصتی نہیں ہوئی تھی لڑکی والوں نے کہا کہ آپ ابھی صرف نکاح کر لےہم رخصتی کا ٹائم رکھ لینگے ہم نے کہا ٹھیک ہے گیارہ( 11 )مہینے سب ٹھیک تھا ہم سب بہت خوش تھے لڑکی والے بھی اور ہماری گھر والے بھی پھر نکاح کے 11 مہینے بعد میرے والد اور میرے بڑے بھائی لڑکی والوں کو فون کرتے تھے کہ نکاح کے 11 مہینے پورے ہونے والے ہے ابھی تک آپ لوگوں نے ہمیں ٹائم نہیں دیا ہے آپ ٹائم دے کہ ہم شادی کر سکے لڑکی والوں کے سائٹ سے مجھے فون آیا ان کے نانا نانی اور لڑکی کے والد اور والدہ مجھے پیارسےکہہ رہے تھے کے بیٹا آپ کراچی میں رہتے ہے اور ہم گاؤں میں رہتے ہے ہماری بچی بہت سادہ ہے آپ ایسا کرے کہ آپ گاؤں آ جائے پھر ہم شادی دینگے ورنہ آپ ناراض نہیں ہو نا ہم کراچی میں رشتہ نہیں دے سکتے پھر اس بات پر ہماری آپس میں فون پر بہت لڑائی ہوئی کہ آپ لوگوں نے تو یہ بات پہلے نہیں کہیں تھی ابھی یہ بات کہا ں سے آگئی ہے ابھی تو ہمار انکاح بھی ہو گیا ہے پھر لڑکی کے والدین کہہ رہے تھے کہ بیٹا آپ پریشان مت ہوں آپ ایسا کرے کہ آپ ہمارے گھر کے اوپر چھت ہے خالی ہے آپ وہاں روم بنا کررہ سکتے ہے آپ دیکھ لو اگر اپنے گاؤں آنا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ آپ ہماری بیٹی کو چھوڑ دے میں نے لڑکی کے والدین کو کہا کے میں اپنے بھائیوں اور والدین کو نہیں چھوڑ سکتا یہ بات آپ لوگوں کی غلط ہے پھر ہم نے تھوڑا صبر کیا کہ یہ لوگ شاید کچھ دن بعد مان جائے پھر وہ لوگ کہہ رہے تھے کہ ہم نے گھر میں مشورہ کیا ہے ہم سب کا یہ مشورہ ہے اگر اپنے گاؤں آنا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ ہماری بچی کو طلاق دے دے اگر آپ نہیں دو گے تو ہم قانونی طریقے سے کر لینگے ان باتوں کی وجہ سے ہماری 12 مہینے بعد طلاق ہو گیار خصتی سے پہلے،
ابھی مسئلہ یہ ہے کہ طلاق کے 2 سال بعد ان لوگوں کے ہمیں ابھی فون آرہے ہیں میرے والد کو کہ میرے بچی کے لیے رشتے آرہے ہیں پھر میری بیٹی انکار کر رہی ہے وہ کہہ رہی ہے کہ میں نے ایک نکاح کیا تھا آپ لوگوں نے وہ چھوڑ واد یا مجھے وہ لڑکا پسند تھا جس سے میر اپہلا نکاح ہوا تھا میں نے کسی اور سے شادی نہیں کرنی ہے آپ سب مجھے مجبور نہیں کرے لڑکی کے والدین نے کہا کہ ہم سب ابھی بہت پریشان ہے آپ لوگوں کی مہربانی ہو گی کہ آپ لوگ یہ ر شتہ دوبارہ سے ٹھیک کرلے میرے والد نے مجھے کہا کہ بیٹا لوگ تو وہ بہت اچھے ہے پتہ نہیں طلاق کے ٹائم کن کی باتوں میں آگئے تھے دوبارہ اگر یہ رشتہ ٹھیک ہو سکتا ہے تو آپ کر لو اور کہا کہ آپ کسی بڑے مدر سے جاؤ اور کسی مفتی صاحب سے آپ یہ مسئلہ کہو کہ اگر دوبارہ سے آپکا نکاح ہو سکتا ہے تو ہم کر لینگے ابھی اس وجہ سے میں نے یہ مسئلہ آپ کے سامنے رکھا ہے اگر ابھی کوئی راستہ نکل سکتا ہے تو آپ بتا ئیں کہ ہم دوبارہ سے نکاح کرلے میں اور لڑ کی ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں اگر یہ ابھی دوبارہ سے ہم دونوں کا نکاح ہو سکتا ہے تو آپ ان کا کوئی راستہ لازمی نکالے اور مین بات یہ کے نکاح کے ٹائم سے لیکر طلاق کے ٹائم تک میں اورلڑکی تقریباً 5 مرتبہ مل چکے ہیں اور 3 یا 4 مرتبہ ایک دوسرے سے گلے ملے ہے اور ساتھ میں ایک دوسرے کے ساتھ 10 یا 15 منٹ تک اکیلے بیٹھے ہے پھر ہم لوگوں نے ایک دوسرے سے غلط کام نہیں کیا ہے یہ سب بتانا لازمی تھا۔
(نوٹ:خلوت صحیحہ اور ہم بستری نہیں ہوئی ہے جبکہ طلاق کے الفاظ یہ تھے''میں اس کو طلاق دیتا ہوں ''یہ جملہ تین مربہ بولا تھا)

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں جب سائل نے خلوت صحیحہ سے پہلے اپنی بیوی کو سوال کے تحت درج نوٹ میں مذکور جملہ "میں اس کوطلاق دیتا ہوں " علیحدہ علیحدہ تین بار کہہ دیا تو ایسی صورت میں غیر مدخول بہا ہونے کی وجہ سے پہلے جملہ سے ہی اس پر ایک بائن طلاق واقع ہوکر نکاح ختم ہوچکاہے،اور بقیہ طلاقیں محل نہ ہونے کی وجہ سے لغو اور ضائع ہوگئ ہیں، جس کے بعد لڑکی کے لئے بغیر عدت گزارے دوسری جگہ نکاح کرنا جائز ہے ،اور ایک طلاق بائن سے چونکہ حرمتِ مغلظہ ثابت نہیں ہوتی ،اس لئے مذکور طلاق کا جملہ کہہ دینے کے باوجود بھی اگر سائل از سر نونکاح کے ساتھ مذکور لڑکی کے ساتھ رہنا چاہتا ہے تو سائل کے لئے جائز ہے ،لہذا اب دونوں برادری والوں کی رضامندی سے مذکور لڑکا اور لڑکی دوبارہ اگر اس نکاح کو نبھانے پر آمادہ ہوں تو باقاعدہ گواہوں کی موجودگی میں نئے حقِ مہر کے تقرر ی کے ساتھ باضابطہ ایجاب وقبول کرتے ہوئے تجدیدِنکاح کرکے ساتھ رہ سکتے ہیں مگر سائل کے پاس صرف دو طلاقوں کا اختیار رھیگا،اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط چاہئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (وإن فرق) بوصف أو خبر أو جمل بعطف أو غيره (بانت بالأولى) لا إلى عدة (و) لذا (لم تقع الثانية) بخلاف الموطوءة حيث يقع الكل وعم التفريق،(باب طلاق غیر المدخول بہا،ج:3،ص:286،مط:ایچ ایم سعید)
وفی الھندیۃ : ‌أربع ‌من ‌النساء ‌لا ‌عدة عليهن: المطلقة قبل الدخول، والحربية دخلت دارنا بأمان تركت زوجها في دار الحرب والأختان تزوجهما في عقد واحد فيفسخ بينهما والجمع بين أكثر من أربع نسوة فيفسخ بينهن كذا في التتارخانية ناقلا عن الخزانة. العدة بالنساء بالإجماع كذا في التمرتاشي.(الباب الثالث عشر في العدة ،ج:1، ص526، مط:مکتبہ ماجدیہ)
وفی الھدایۃ:وإذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها" لأن حل المحلية باق لأن زواله معلق بالطلقة الثالثة فينعدم قبله ومنع الغير في العدة لاشتباه النسب ولا اشتباه في إطلاقه الخ(فصل فيما تحل به المطلقة،ج:2،ص:92،مط:مکتبۃ البشریٰ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96730کی تصدیق کریں
0     35
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات