طلاق

تین طلاق کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
96744
| تاریخ :
2026-06-23
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تین طلاق کی ایک صورت کا حکم

السلام علیکم !میرا نام مہوش ہے میرا نکاح 6مئی 2026ء کو شاکر صدیقی سے ہوا تھا مگر اگلے ہی روز ہماری کسی بات پر لڑائی ہوئی اور میرے شوہر نے ماضی کا طعنہ دیا جس پر میں نے خلع کا مطالبہ کیا پھر انھوں نے بہت سمجھایا اور میں مان گئی کچھ دن اچھے گزرے مگر میرے شوہر میرے پاس تھوڑے وقت کے لیے آتے تھے جس کے باوجود انکی پہلی بیوی کی ہر 2 منٹ بعد کال آجاتی تھی جو مجھے پسند نہیں تھی پھر ہماری لڑائی ہوئی اور پھر میں نے خلع کا مطالبہ کیا جسکی وجہ سے میرے شوہر نے غصے سے اپنا موبائل تو ڑ دیا مجھے یہ بھی بہت غصہ کیا پھر کچھ دن ٹھیک رہامگر روز کا یہی معمول ہوتا کہ وہ جب بھی آتے انکی بیوی کال کرتی رہتی میرے گھر والوں کو میرے نکاح کا پتہ نہیں تھا میرے شوہر کا ارادہ تھا کہ 6 مہینے کے اندر گھر کا انتظام کر کے وہ میرے گھر والوں کو بتاکر رخصتی کرلے گے مگر 25 مئی کو میرے گھر والوں کو معلوم ہو گیا نکاح کا ،اور انھوں نے مجھے میرے شوہر کے ساتھ بھیج دیا ،میرے گھر والوں سے میری لڑائی ہوئی تھی جسکی وجہ سے میں نے نیند کی گولیاں کھائی تھی ساری رات ہسپتال میں گزری اگلی صبح رہنے کی کوئی جگہ نہیں تھی تو 12 بجے میرے شوہرنے کہا میرے گھر میں اوپرروم خالی ہے وہاں 3 دن گزار لیتے ہیں جب وہاں گئے تو انھوں نے صاف منع کر دیا میرے شوہر نے کہا تم اپنی دوست کے گھر چلی جاؤ مگر میں راضی نہیں ہوئی کیونکہ اسکا جوان بیٹا تھا اور ایک ہی کمرے کا گھر تھا پھر میں نے شوہر سے کہا مجھے رکھ نہیں سکتے تو آج اور ابھی پیپر دے دو میرے شوہر راضی نہیں تھے مگر انکے بڑے ۔ بھائی stam paper بنوا کر لے کر آئے اور sign کرنے کو کہا انکی والدہ ،بھابھی، بھائی سب مل کر زور دینے لگے کہsign کرو میرے شوہرنے مجھ سے پوچھا تو میں نے کہا ہاں کر دوsign انھوں نےجبراً sign کیا ،پھر ان کی والدہ اور وہ میرے گھر آئے تومیرے بھائی سے لڑائی ہوگئی پھر میں گھر سے بھاک کر اپنے شوہر کے پاس چلی گئی وہاں سب مل کر زور دینے لگے کہ زبانی 3 طلاق دو مگر میرے شوہر نے کہا میں ان کو خاموش کرنے کے لیے ایک طلاق دے دونگابعد میں رجوع کریں گے پھروہاں سے تھانے گئے وہاں بھی ہماری بحث چلتی رہی میں انکو ایک(1 )طلاق دینے سے منع کر رہی تھی پھر میں نے غصے میں موبائل پھینک دیا اور میرے شوہر نے مجھے نسبت کئے بغیر 2 بار طلاق طلاق کہا، میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر یہ بات لکھ رہی ہوجبکہ میرے شوکر کا کہنا ہے 3 بار کہاتھا۔
( نوٹ میرے شوہر کی پہلی بیوی کالا جاد دو کرواتی ہے پہلے بھی کروایا تھا)میرے شوہر مجھے اپنے ساتھ رکھنے پر جائز طریقے سے راضی ہیں۔
شوہر کا بیان
السلام علیکم!میں محمد شاکر صدیقی ولد منصور الحق جو کہ میرا نکاح مہوش عابدولد عابد حسین سے مورخہ 26-05-06 کو ہوا تھا جس کے چند دو چار دنوں کے بعد میں مہوش نے مجھ سے چھوٹی چھوٹی باتوں میں گھریلوں لڑایئوں میں طلاق کے مطالبات شروع کر دیا میں نے انہیں بہت سمجھایا کہ کوئی رشتہ مزاق نہیں ہوتا جو اتنی آسانی سے جڑ جائے اور ٹوٹ جائے بلآخر26-05-26 کو انہوں نے اپنے گھر پے بھی سخت لڑائی کر کے نیند کی گولیاں اور کیا کچھ کھائی پھر انکے والدین نے مجھے فون کال کر کے بلایا اور مجھے کہا کے مہوش سے آپ نے نکاح کیا ہے تو اسے اپنے ساتھ لے جاؤ میں رات کے پہر 01:30 سے 02:00 بجے مہوش جو کہ میرے نکاح میں تھی انہیں ساتھ لے گیا اور ان کی حالت اتنی خراب تھی کہ نہ یہ چلی پر رہی تھی اور نہ ہی ٹھیک سے کھڑے ہو پا رہی تھی پھر بھی میں مہوش کو اپنے ساتھ لیکر اس گھر سے نکل گیا اور ساری رات مہوش کو ہسپتال میں لے کر انکا علاج کروایا صبح ہوتے ہی جب مہوش کو تھوڑا بہت ہوش آیا تو انہوں نے مجھ سے لڑنا شروع کر دیا اور میرے پاس انہیں رکھنے کے لیے فلحال کوئی جگہ موجود نہیں تھی میں نے مہوش کو کہا کہ میں اپنے والد سے ایک بار بات کر لیتا ہو کہ میرے پاس ابھی کو ئی جگہ نہیں ہے مجھے گھر پر ایک کمرہ دے دیں تاکہ میں دو سے تین دنوں کے اندر دوسرا مکان ڈھونڈ کر مہوش کو پھر دوسری جگہ لیکر چلاجاؤنگا اور( میرے والد کے گھر پے جہاں میں خود رہتا تھا اس جگہ پرمیر والدین اور میرے تین بھائی اور ان کی بیویاں اور میری پہلی بیوی اور دو بچے موجود تھے) پھر جب میں اپنے والد کے پاس گھر آیا تو انہوں نے مجھے یہاں اپنے گھر پے لانے سے انکار کر دیا صاف صاف منع کر دیا پھرجب میں نے مہوش کو یہ بات بتائی تو مہوش بضد ہو گئی کے کچھ بھی کر کے اپنے والد سے بات کر کے مجھے وہی پر کچھ دن کے لیے رکھو جس بات کیلئے میرے والد بلکل راضی نہیں تھے حالانکہ میں نے مہوش سے یہ بھی کہا کہ چھوڑ دو ہم چل کر کہیں اور کوئی کرائے کا مکاں ڈھونڈ لیتے ہیں پھر بعد میں جیسے ہی گھر کی سیٹنگ بنے گی ہم وہاں شفٹ ہو جائینگے لیکن مہوش نے میری بات نہ مانی اور مہوش نے پھر سے مجھ سے طلاق کا مطالبہ کر دیا کہ میں مہوش طلاق کے کاغذات بنوا رہی ہو آپ اس کاغذپر دستخط کر کے مجھے طلاق دو پھر میں نے( شاکر نے) مہوش کو بہت سمجھایا کہ ہم کوئی دوسرا راستہ نکال لیتے ہیں تم یہ پاگل پن مت کرو لیکن یہ میری ایک بات نہ مانی اور موبائل فون میں طلاق نامہ نکال کر مجھے دیا کہ جاؤ اسے پرنٹ کروا کر لاؤ پھر جب میں اسے پرنٹ کروا کے لایا تو مہوش اور میرے تمام گھر والے مجھے اس بات پر پر پشر کرنے لگے کہ شاکر آپ اس طلاق نامہ پر دستخط کرو اور اسے طلاق دو جب کہ میں اس بات پر بلکل راضی نہ تھا اور مجھ پر سب سے زیادہ پریشر میری بیوی مہوش کا ہی تھا کہ آپ دستخط کرو لیکن میں نے پھر بھی انکی بات نہ سنتے ہوئے 10 سے 12 مرتبہ انکو کہا کہ رک جاؤ جزباتی فیصلہ نہ کرو بھلے اس کا غذ کو آپ اپنے پاس دو دن رکھ لو اگر تمہیں پھر بھی میرا ساتھ سمجھ نہیں آیا تو میں دو دن کے بعد دستخط کر دونگا لیکن مہوش نے میری ایک بات نہ سنی اور انہوں نے زبردستی کر کے مجھ سے دستخط کروا یا پھر جب مہوش کے گھر والوں کو یہ بات پتالگی اور ہمارے اور مہوش کے گھر والوں کے درمیان بہت شدید لڑائی جھگڑا ہوا جس کے بعد ہم تھانے گئے وہاں پر بھی میرے گھر والے اور میری پہلی بیوی اور انکے بھائی بضد تھے کہ شاکرمنہ سے تین مرتبہ اسے طلاق دو اور اس مسئلہ کو ختم کرو وہاں پر بھی میں نے مہوش سے یہ مشورہ کیا کہ میں تمہیں سب کے سامنے منہ سے ایک بار بول دیتا ہوں پھر کچھ دن بعد جب حالات بہتر ہو جائینگے تو ہم رجوع کر لینگے لیکن مہوش پھر بھی بضد تھی کہ مجھے آپ کے ساتھ ہی رہنا ہے اورپھر مہوش نے غصہ میں آکر مجھے برا بھلا کہنا شروع کیا میں خاموشی سے بیٹھ کر سنتا رہا اور پھر مہوش نے مجھ سے موبائل فون مانگا کہ مجھے کال کرنی ہے آپ فون دو اپنا ،میں نے انہیں فون دیا تو انہوں نے میرا فون اٹھا کر پھینک دیا تب مجھے شاکر کو غصہ آیا تو میں نے منہ سے تین بار یہ الفاظ دہرائے کہ ( میں تمہیں طلاق دیتا ہو) بقول مہوش کے کہ میں نے اس طرح نہیں کہا صرف(طلاق) کا لفظ نکالا اور دو مرتبہ کہا
اب آپ مفتیان کرام سے گزارش ہیکہ ہماری رہنمائی فرمائیں، کہ کیا اب ہمارے اس نکاح میں رجوع کی کوئی گنجائش ہے۔؟یا ہمارا یہ رشتہ ختم ہو چکا ہے ؟
(نوٹ:دونوں کے درمیان خلوت صحیحہ ہوچکی ہے اور میاں بیوی والے تعلقات بھی قائم ہوچکے ہے)

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں جب سائل نے منسلکہ ایک طلاق پر مشتمل طلاق نامہ پر گھر والوں اور بیوی کے اصرار پر دستخط کردئے، تو اس سے سائل کی بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہوچکی تھی ، جس کے بعد سائل کے پاس فقط دو طلاقوں کا اختیار باقی تھا،چنانچہ اگلے دنوں دوران عدت تھانہ میں معاملہ بڑھ جانے کی وجہ سے سائل نے جب مزید دو طلاقیں بھی دیدی تو بیوی پر مجموعی طور پر تین طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہےجبکہ بقیہ ایک طلاق محل نہ ہونے کی وجہ سے لغو ہوچکی ہے ، اب رجوع نہیں ہوسکتا، اور حلالہ شرعیہ کے بغیر باہم عقد نکاح بھی نہیں ہوسکتا، نیزدونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرے اور میاں بیوی والا تعلقات قائم نہ کرے ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہونگے، جبکہ عورت ایام عدت گزرنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی بدائع الصنائع: ‌وأما ‌الطلقات ‌الثلاث ‌فحكمها ‌الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛ لقوله عز وجل {فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره} [البقرة: 230] اھ(کتاب الطلاق فصل في حكم الطلاق البائن،ج:3،ص:187،مط:ایچ ایم سعید)
وفی رد المحتار:قوله كتب الطلاق إلخ) قال في الهندية: الكتابة على نوعين: مرسومة وغير مرسومة، ونعني بالمرسومة أن يكون مصدرا ومعنونا مثل ما يكتب إلى الغائب. وغير المرسومة أن لا يكون مصدرا ومعنونا، وهو على وجهين: مستبينة وغير مستبينة، فالمستبينة ما يكتب على الصحيفة والحائط والأرض على وجه يمكن فهمه وقراءته. وغير المستبينة ما يكتب على الهواء والماء وشيء لا يمكنه فهمه وقراءته. ففي غير المستبينة لا يقع الطلاق وإن نوى، وإن كانت مستبينة لكنها غير مرسومة إن نوى الطلاق وإلا لا، وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو الخ(مطلب في الطلاق بالكتابة،ج:3،ص:246،مط:ایچ ایم سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96744کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات