طلاق

طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
96833
| تاریخ :
2026-06-26
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

محترم مفتی صاحب!

براہِ کرم درج ذیل مسئلے پر فقہ حنفی کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائیں۔

میری اور میری بیوی کے درمیان گھریلو معاملات پر اختلاف ہوا۔ میں نے اس سے کہا کہ اگر تم گھر کے جائز کام اپنے فرض اور ذمہ داری سمجھ کر نہیں کرتیں بلکہ انہیں صرف اپنا احسان اور حسنِ سلوک کہتی ہو، تو پھر ایسے احسان کی مجھے ضرورت نہیں۔ میں نے کہا کہ اگر تم انہیں احسان سمجھ کر کرتی ہو تو مت کرو، اور میں بھی آج کے بعد تم سے ازدواجی تعلق قائم نہیں کروں گا۔

اس پر اس نے کہا کہ اگر تم ایسا کرو گے تو تم سے اللہ تعالیٰ کے ہاں پوچھ ہوگی۔ میں نے جواب میں کہا کہ میں تمہیں اپنے پاس نہیں رکھتا۔ اس نے کہا کہ پھر مجھے طلاق دو۔ میں نے جواب دیا: "میں طلاق نہیں دے رہا، اگر علیحدگی چاہیے تو عدالت سے لے لو۔"

اس کے بعد اس نے پہلے سے تیار شدہ "طلاق نامہ باہمی رضامندی" نکالا اور کہا کہ اس پر دستخط کر دو۔ میں نے کہا پہلے تم دستخط کرو، اس نے دستخط کر دیے۔

میں اس دستاویز کو دو تین دن پہلے پڑھ چکا تھا، اس لیے مجھے معلوم تھا کہ یہ طلاق نامہ ہے۔ لیکن جب میں نے دستخط کیے تو میں نے جان بوجھ کر اس کا متن دوبارہ نہیں پڑھا، کیونکہ میرے دل میں یہ نیت تھی کہ میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک طلاق نہیں دے رہا۔ میں نے طلاق کے الفاظ زبان سے ادا بھی نہیں کیے۔ میں نے صرف اس کے اصرار پر دستخط کیے، طلاق دینے کی نیت سے نہیں۔

اس دستاویز میں بعض باتیں حقیقت کے مطابق بھی نہیں ہیں، مثلاً گواہوں کا ذکر ہے جبکہ دستخط کے وقت ہمارے علاوہ کوئی گواہ موجود نہیں تھا، اور تاریخ میں بھی فرق معلوم ہوتا ہے۔

میرا سوال ہے:

1. کیا اس صورت میں شرعاً طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟
2. کیا صرف ایسے طلاق نامے پر دستخط کرنا، جبکہ دل میں طلاق کی نیت نہ ہو، طلاق واقع کر دیتا ہے؟
3. کیا گواہوں کے نہ ہونے اور دستاویز میں موجود غلط معلومات سے شرعی حکم پر کوئی اثر پڑتا ہے؟

جزاکم اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے یہ وضاحت نہیں کی کہ جس طلاق نامہ پر انہوں نے دستخط کیاہے، اس میں کن الفاظ کے ساتھ کتنی طلاقیں لکھی ہوئی تھی؟ تاکہ اسی کے مطابق جواب دیاجاتا، تاہم اگرطلاق نامہ تین طلاقوں پر مشتمل ہو ،جس کا سائل کو علم بھی ہو ،اس کے باوجود سائل نے بیوی کے اصرار پر دستخط کر دیئے ہوں ،تو اس سے سائل کی بیوی پر طلاق نامہ میں درج تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہیں ہوسکتا، اور حلالہ شرعیہ کے بغیردوبارہ باہم عقدنکاح بھی نہیں ہوسکتاہے۔اور عورت عدت مکمل کرنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے۔جبکہ طلاق نامہ میں گواہوں کی موجودگی کے بارے میں غلط معلومات کے اندراج سے طلاق کے شرعی حکم پر کوئی اثر نہ پڑے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: ﴿فإن طلقہا فلا تحل لہ من بعد حتی تنکح زوجًا غیرہ﴾ (البقرۃ:۲۳۰)۔
و في الدر المختار:کتب الطلاق ان مستبینا علی نحو لوح وقع إن نوی وقیل مطلقًا ۔اھ تحت (قوله کتب الطلاق الخ) (إلى قوله) وإن کانت مرسومة یقع الطلاق نوی اولم ینو۔ الخ ( مطلب في الطلاق بالكتابة ج:3، ص:246، مط:دار الفكر - بيروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96833کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات