طلاق

تین طلاق کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنا

فتوی نمبر :
96896
| تاریخ :
2026-06-28
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تین طلاق کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنا

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو تین سے زائد طلاقیں دے دی ، اس کے بعد علماء سے رجوع کیا تو علماء نے کہا کہ طلاق ہوگئی ہے،پھر انہوں نے غیر مقلد علماء سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ طلاق مغلظہ نہیں ہوئی، آپ دونوں ایک ساتھ رہ سکتےہیں،اب وہ دونوں ایک ساتھ رہ رہےہیں، کیا ان کے ساتھ کوئی بھی دینی ، رشتہ کا تعلق ان کی موجودگی میں یا وفات کے بعد ان کے بچوں کے ساتھ رشتہ جوڑاجاسکتاہے یانہیں؟مزید یہ کہ زکوٰۃ ،میراث، اور دیگر معاملات میں ان کے ساتھ نرمی کی جاسکتی ہے یانہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں مذکور شخص نے اگر واقعۃ اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیدی ہوں، تو اس شخص کیلئے اس کے بعد کسی غیر شرعی فتویٰ کی بنیاد پر دوبارہ بیوی کے ساتھ حلالہ شرعیہ کے بغیر اکٹھے رہنا شرعاً ناجائز اور حرام ہے، لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں، اور اب تک ایک ساتھ رہنے کی وجہ سے جو گناہ سرزد ہو چکا ہے، اس پر بصدق دل توبہ و استغفار اور آئندہ کے لئے دوبارہ اس قسم کے ناجائز کاموں سے مکمل اجتناب بھی کریں، جبکہ خاندان کے باثرافراد کو چاہئے کہ اس شخص کو حکمت ومصلحت کے ساتھ سمجھاکر مذکور طرز عمل سے باز رکھنے کی کوشش کریں، تاہم اگر مذکور شخص اس کے باوجود اپنے اس فعل شنیع سے باز نہ آئے تو ایسی صورت میں اصلاح کی غرض سے مذکور شخص سے قطع تعلقی اختیار کی جاسکتی ہے،جبکہ مذکور عمل میں چونکہ ان کے بچوں کا کوئی قصور نہیں ہے، لہذا اگر وہ بھی اس عمل کو برا سمجھتے ہوں تو ان سے تعلقات استور کرنے کی گنجائش ہے، اور احکام شرعیہ کی ادائیگی میں ان کے حقوق کا خیال رکھنا لازمی اور ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کماقال الله تعالى: فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تنكح زوجا غيره اھ (البقرۃ: الآیۃ230)۔
و في تكملة فتح الملهم : ثم ان الهجران الممنوع انما هو ما كان بسبب دنيوى اما اذا كان بسبب فسق المرء و عصيانه فاكثر العلماء على جوازه (الی قولہ) و حاصل ذلك ان الهجران انما يحرم اذا كان جهة غضب نفسانى اما اذا كان على وجه التغليظ على المعصية و الفسق (الى قوله) فانه ليس من الهجران الممنوع اھ (باب تحریم الھجرفوق ثلاث، بلا غذر شرعی، ج5، ص 355-356، ط:دار العلوم)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96896کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات