دینی جماعتیں

پنج پیری جماعت اہل سنت میں سے ہے یا نہیں؟

فتوی نمبر :
96954
| تاریخ :
2026-06-30
ادیان و فرق / جماعت و فرق / دینی جماعتیں

پنج پیری جماعت اہل سنت میں سے ہے یا نہیں؟

کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے متعلق ،کہ آج کل فرقہ وری کا دور ہے ،ہر طرف لوگ فرقوں میں بٹ گئے ہیں ،جس کی وجہ سے ذہن منتشر اور بے چینی ہو جاتی ہے اور جیسے کہ آج کل ایک فرقے کے بارے میں سنا ہے جو "پنج پیری" کے نام سے مشہور ہے، کوئی کہتا ہے کہ آج کے دور کے علمائے حق ہیں کوئی کہتا ہے کہ یہ فرقہ ضالہ ہے، ان کی بہت ساری تفسیریں ہیں، بعض کہتےہیں کہ ان کی بعض باتیں اجماع امت کے خلاف ہے، ان دنوں ایک فتویٰ دارالعلوم دیوبند کا نظرسے گزرا جس فتوی میں ان کو گمراہ فرقہ کہا گیا ہے اب کہنایہ ہے کہ ہم ان کے بارے میں کیا رائے قائم کریں ،اگر کوئی ہم سے پوچھے ان کے بارے میں تو ہم کیاجواب دیں ۔
اور اس کے ساتھ ساتھ مجھے معتبرعربی اور اردو تفسیر کےکتاب کے حوالے سے رہنمائی فرمائیں کہ میں کون سی کتاب کا مطالعہ کر وں جو عربی میں ہو اور پنچ پیری فرقہ کے بارے میں بھی رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ مجموعی طور پر یہ جماعت، اہل سنت والجماعت علمائے دیوبند سے منسلک شمار ہوتی ہے، مگر اپنے بعض عقائد و نظریات میں عقائد اہل سنت والجماعت کے اجماعی عقیدوں کے خلاف نظریات رکھنے کی بنا پر راہ اعتدال سے ہٹی ہوئی ہے ،خاص کر یہ لوگ "حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم" کے منکر ہیں ،حالانکہ اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے روضہ اطہر میں حیات ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حیات مثل حیات دنیاوی، بلکہ اس سے بھی اعلی و ارفع ہے، اس لیے احادیث مبارکہ کی رو سے جو شخص روضہ اطہر کے پاس آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھتا ہے ،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو بذات خود سنتے ہیں اور جواب بھی دیتے ہیں اور جو شخص دور سے درود پڑھتا ہے،اللہ رب العزت فرشتوں کے ذریعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا دیتے ہیں اور جو شخص اس کے خلاف عقیدت رکھے، وہ اہل سنت والجماعت سے خارج اور بدعتی ہے، مزید تفصیل کے لیے "تسکین الصدور" صفحہ نمبر 219 تا 332 (مؤلفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا سر فراز خان صفدر رحمہ اللہ) اور "المہند علی المفنّد" السؤال الخامس (مؤلفہ فخرالمحدثین حضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوری قدس اللہ سرہ )کا مطالعہ مفید رہےگا۔
جبکہ مطالعہ تفسیر کیلئےاردوزبان میں "معارف القرآن" مؤلفہ مفتی محمدشفیع عثمانی رحمہ اللہ،اور عربی میں" مختصرتفسیرابن کثیر" کامطالعہ بہتر رہےگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی مسند أبی یعلیٰ: عن أنس بن مالك، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "الأنبياء أحياء في قبورهم يصلون".(ج: 5، ص: 202، مط: دار الحديث - القاهرة)
وفی السنن للامام النسائی رح: عن عبد الله بن السائب ، عن زاذان، عن عبد الله رضي اللہ عنہ قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن لله ملائكة سياحين في الأرض، يبلغوني من أمتي السلام». (باب: التسلیم على النبي صلى الله عليه وسلم، ص: 295، رقم الحدیث: 1282، مکتبۃ البشریٰ)
و فی تکملۃ فتح الملھم: و بالجملۃ فإن ھذہ الأحادیث مع حدیث الباب تدل علی کون الأنبیاء أحیاء بعد وفاتھم، و ھو من عقائد جمھور أھل السنۃ و الجماعۃ، إلخ۔ (مسئلۃ حیاۃ الانبیاء علیھم السلام، ج: 5، ص: 30، مط: دار العلوم کراتشی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96954کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عقیدہ حیات و ممات میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 1
  • گوھر شاہی اور اس کے پیروکار فاسد عقائد و نظریات کے حامل ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 0
  • کیا پئچ پیری یعنی مماتی فرقہ درست عقیدہ رکھتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 1
  • دوران طالبعلمی اصلاحی تعلق رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 0
  • اشاعت التوحید و السنۃ کا تعلق علماء دیوبند سے ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 1
  • سیفی حضرات کے عقائد

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 11
  • سلسلہ سیفیہ کا تعارف

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 2
  • بریلوی اور دیوبندی میں فرق

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 2
  • دیوبندی اور بریلوی مسلک میں اختلاف کی وجہ

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • حیات وممات کے فتنہ سے کیا مراد ہے؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 1
  • ۷۳ فرقوں میں سے برحق فرقہ کی پہچان کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • دیوبندیوں کا حنفی بریلوی مفتی سے فتویٰ لینا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • اشاعت التوحید و السنۃ کا دیوبند سے تعلق ، اور ان کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • ذکریوں کو سلام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • فرقہ ناجیہ کا مصداق کون لوگ ہیں؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • فرقۂ توحیدیہ کا علماءِ دیوبند کی مخالفت

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • عظیمی گروہ اور ان کی مخصوص انگوٹھی کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • علماءِ دیوبند کی طرف ،اللہ تعالی سے متعلق عقیدۂ کذب کی نسبت کی وضاحت اور حقیقت

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • فرقہ وارانہ فسادات میں ذمہ دار افراد کا کنارہ کشی اختیار کرنا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • کیا تصوف قرآن و حدیث سے ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغی جماعت کے متعلق چند سوالات کے جوابات

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغی جماعت کا صرف ایک معروف طریقے پر کام کرنا ۲۔مصنوعی دانت لگانے سے وضو کا حکم ۳۔خودکش حملہ کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغی جماعت والوں کا درسِ قرآن میں نہ بیٹھنا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • مروجہ تبلیغی جماعت کا حکم ۲۔بغیر وضو کے قرآنِ کریم چھونا ۳۔عصر کے بعد سجدۂ تلاوت کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغ والوں کا محض فضائلِ اعمال کی تعلیم کرنا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
Related Topics متعلقه موضوعات