طلاق

طلاق کا میسج سینڈ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
96971
| تاریخ :
2026-07-01
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کا میسج سینڈ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کرنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ؛مفتی صاحب! گزارش ہے کہ میرا ایک شرعی مسئلہ ہے، براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرما کر فتویٰ جاری فرما دیں،مسئلہ کی تفصیل:کچھ دن پہلے میری اپنی اہلیہ کے ساتھ گھریلو ناچاقی اور بحث ہوئی، اس غصے اور لڑائی کی حالت میں، میں نے اکیلے بیٹھے ہوئے اپنے موبائل سے اہلیہ کو واٹس ایپ پر ایک میسج بھیجا، اس میسج کے اندر میں نے تین مرتبہ طلاق کا لفظ لکھا (یعنی طلاق، طلاق، طلاق)۔میسج سینڈ کرنے کے فوراً بعد میں خوف زدہ ہو گیا، اور میں نے وہ میسج فوراً ڈیلیٹ (Delete for Everyone) کر دیا، جس وقت میں نے یہ میسج لکھا اور بھیجا، میں کمرے میں بالکل اکیلا تھا ، اور وہاں کوئی گواہ موجود نہیں تھا، اور نہ ہی میری اہلیہ نے وہ میسج ڈیلیٹ ہونے سے پہلے پڑھا تھا،اب میں اپنی اس غلطی پر شدید نادم اور پریشان ہوں، اور ہماری ابھی عدت کی مدت بھی باقی ہے، میری اہلیہ بھی میرے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہے ، اور ہم دونوں صلح کے لیے راضی ہیں، دریافت طلب امور:1۔ کیا اس طرح اکیلے میں میسج پر تین بار طلاق لکھنے اور فوراً ڈیلیٹ کر دینے سے طلاق واقع ہو گئی ہے؟ 2۔ اگر طلاق واقع ہوئی ہے، تو اس کی تعداد کیا ہے؟ یہ ایک طلاقِ رجعی شمار ہوگی یا تین طلاقیں مغلظہ واقع ہو چکی ہیں؟3۔ کیا میں عدت کے اندر اپنی اہلیہ سے رجوع (صلح) کر سکتا ہوں، یا ہمیں تجدیدِ نکاح کرنا پڑے گا، یا پھر صلح کا کوئی راستہ باقی نہیں بچا؟براہِ کرم تفصیلی شرعی حکم سے نواز دیں، عین نوازش ہوگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ وقوع طلاق کے لئےبیوی کی موجودگی، یا بیوی کو طلاق کا علم ہونا ضروری نہیں،بلکہ اس کے بغیر بھی طلاق واقع ہو جاتی ہے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں سائل نے اگرچہ اپنی اہلیہ کو واٹس ایپ پر "طلاق، طلاق، طلاق"کا پیغام لکھ کربھیجنے کے فوراً بعد اسے Delete for Everyone کردیاہو، تو اس ڈیلیٹ کردینے کے باوجوداس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا ، لہٰذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں، ورنہ دونوں سخت گنہگار ہوں گے،جبکہ عورت ایام ِ عدت گزرانے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی، اور حلالہ شرعیہ یہ ہے کہ عورت اپنے شوہر سے علیحدگی اور عدتِ طلاق گزارنے کے بعد بغیر کسی شرط کے کسی مسلمان شخص سے عقدِ نکاح کرے اور وہ شخص اس سے کم از کم ایک مرتبہ حقوقِ زوجیت اداکرے،چنانچہ اگر دوسراشخص اسے ایک مرتبہ کی ہم بستری (جوکہ حلالہ شرعیہ کے تحقق کے لئے ضروری ہے) کے بعد فوراً یا ازدواجی زندگی کے کچھ عرصہ بعد طلاق دیدے یا طلاق تو نہ دے،البتہ اس کا پہلے انتقال ہوجائے،تو بہر صورت اس کی عدت گزرنےکے بعد اگر وہ پہلے شوہر کے عقدِ نکاح میں آنا چاہے اور پہلاشوہربھی اسے رکھنے پر رضامندہوتو نئے مہر کے تحقق کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدِ نکاح کرکے باہم میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسر کرتے ہیں،تاہم حلالہ اس شرط کے ساتھ کرنا کہ زوجِ ثانی ہمبستری کے بعد بیوی کوطلاق دیگا،تاکہ زوجِ اول دوبارہ اس کے ساتھ عقدِ نکاح کرے،یہ مکروہِ تحریمی ہےاوراس پر وعیدیں وارد ہوئی ہیں ،لہٰذا اس سے احتراز لازم ہے، البتہ بلاشرط ایسا کرنا بلاشبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع: وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛ لقوله - عز وجل - {فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره} [البقرة: 230] ، وسواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدة؛الخ (فصل وأما حکم البائن،ج:3،ص: 187،ط:سعید)۔
وفی الھندیۃ: الكتابة على نوعين مرسومة وغير مرسومة ونعني بالمرسومة أن يكون مصدرا ومعنونا مثل ما يكتب إلى الغائب (الٰی قولہ) وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو ثم المرسومة لا تخلو أما إن أرسل الطلاق بأن كتب أما بعد فأنت طالق فكلما كتب هذا يقع الطلاق وتلزمها العدة من وقت الكتابة اھ (کتاب الطلاق، الباب الثانی، الفصل السادس فی الطلاق بالکتابۃ، ج:1، ص:378، ط:رشیدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق غفور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96971کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات