علاج و دواء

دو ماہ کےحمل کو ساقط کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
97150
| تاریخ :
2026-07-06
معاشرت زندگی / علاج و معالجہ / علاج و دواء

دو ماہ کےحمل کو ساقط کرنے کا حکم

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ،
مفتی صاحب، میں ایک انتہائی نازک اور پریشان کن معاملے میں شرعی رہنمائی چاہتی ہوں۔ میری صورتحال درج ذیل ہے:
1۔ میں اس وقت برطانیہ (UK) میں مقیم ہوں اور میرا تیسرا حمل ہے، جس کو ابھی 9 ہفتے (تقریباً دو ماہ) گزرے ہیں۔ یعنی ابھی روح پھونکے جانے کی مدت (120 دن) نہیں ہوئی۔2۔ میرے پہلے ہی دو بہت چھوٹے بچے ہیں۔ ایک بچے کی عمر 2 سال اور دوسرے کی عمر صرف 1 سال ہے۔ ان دونوں بچوں کے درمیان خود بھی صرف 11 ماہ کا بہت قلیل وقفہ تھا۔3۔ بیک وقت دو اتنے چھوٹے بچوں کی پرورش، گھر کی ذمہ داریاں اور بیرونِ ملک فیملی سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے میں اس وقت شدید ترین ذہنی دباؤ، اعصابی تھکن اور اینگزائٹی (Severe Mental Burnout) کا شکار ہوں۔ میری جسمانی اور ذہنی صحت اس قابل بالکل نہیں ہے کہ میں اس تیسرے حمل کو برقرار رکھ کر ایک اور بچے کی ذمہ داری اٹھا سکوں۔ مجھے ڈر ہے کہ اس صورتحال میں، میں اپنے موجودہ بچوں کی صحیح پرورش بھی نہیں کر پاؤں گی اور میری اپنی ذہنی صحت مزید تباہ ہو جائے گی۔قرآن و سنت اور فقہِ حنفی کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں کہ کیا ان شدید ترین حالات اور عذر کی بنیاد پر، 120 دن (روح پھونکے جانے) سے پہلے، 9 ہفتے کے اس حمل کو ضائع (Abortion) کروانے کی شرعاً گنجائش موجود ہے؟
میں انتہائی ذہنی دباؤ میں ہوں، براہِ کرم جلد از جلد جواب کاپی کر کے رہنمائی فرمائیں۔جزاک اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سوال میں ذکر کردہ وجوہات کی بنا پر اگر کوئی ماہر ڈاکٹر اور معالج بھی سائلہ کے حق میں حمل کو نقصان دہ قرار دیکر اس کو ساقط کرنے کا مشورہ دے تو ایسی صورت میں چار ماہ پورے ہونے سے قبل سائلہ اپنا حمل ساقط کروا سکتی ہے۔ تاہم چار ماہ پورے ہونے پر حمل ساقط کروانا جائز نہیں جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : «ويكره أن تسقى لإسقاط حملها … وجاز لعذر حيث لا يتصور۔۔۔۔وإن أسقطت ميتا ففي السقط غرة … لوالده من عاقل الأم تحضر» الخ
و فی الشامیۃ : تحت «(قوله ويكره إلخ) أي مطلقا قبل التصور وبعده على ما اختاره في الخانية كما قدمناه قبيل الاستبراء وقال إلا أنها لا تأثم إثم القتل (قوله وجاز لعذر) كالمرضعة إذا ظهر بها الحبل وانقطع لبنها وليس لأبي الصبي ما يستأجر به الظئر ويخاف هلاك الولد قالوا يباح لها أن تعالج في استنزال الدم ما دام الحمل مضغة أو علقة ولم يخلق له عضو وقدروا تلك المدة بمائة وعشرين يوما، وجاز لأنه ليس بآدمي وفيه صيانة الآدمي خانية (قوله حيث لا يتصور) قيد لقوله: وجاز لعذر والتصور كما في القنية أن يظهر له شعر أو أصبع أو رجل أو نحو ذلك الخ (کتاب الحظر و الاباحۃ فرع: یکرہ اعطاء سائل المسجد ج:6 ص:429 ط: سعید۔کراتشی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97150کی تصدیق کریں
0     33
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حجامہ کروانا کیسا ہے ؟ مفتی زرولی خان صاحب کا کہنا ہے کہ یہ متروک سنت ہے

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 6
  • عورت کا نوکری کرنا کن شرائط کے ساتھ جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 1
  • بطورعلاج شراب کا استعمال جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 0
  • 19 ہفتے کی حمل کو طبی وجوہات کی بناء پر ضائع کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 0
  • عرق النساء کا علاج ، طبِ نبوی سے

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • کیا دانتوں کی فلنگ کروانا جائز ہے

    یونیکوڈ   علاج و دواء 1
  • چار ماہ سے قبل حمل گرانے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • عورت کے پستان کو اور مرد کے عضو خاص کو بڑھانے کے لیے دواء یا کریم استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • پچھنے(حجامہ)لگوانے کیلۓ مستحب ایام

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • Bone Marroz یعنی ایک انسان کی ہڈی کے اندر کا گودا ،کسی مریض کی Vein میں داخل کرنا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • ادارے کے ڈاکٹر کا مریضوں کو مفت ٹیسٹ کے بجائے پرائیویٹ ٹیسٹ کی ترغیب دینے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • مرد و خواتین کے مخلوط علاج والے ہسپتال میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • گھریلو ناراضگیاں دور کرنے کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • اسکن فلر ، بوٹوکس اور اسٹیم سیل لگانےکا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • حمل کے متعلق بیماری کامعلوم ہونے پر حمل ساقط کرنا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • اولاد نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے چیک کروانا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • نفسیاتی مریض کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • شوہر کو نشہ سے روکنے کے لئے کیا کرنا چاہیے؟

    یونیکوڈ   علاج و دواء 1
  • کمپنی کے ملازمین کا علاج معالجہ کے لیے میڈیکل انشورنس کارڈ کی سہولیت استعمال کرنا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • جوانی میں بال سفید ہوجائیں تو سیاہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • عورت کے لیے نامحرم مردوں کے دانتوں علاج کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • ڈاکٹرز کا کمیشن کی خاطر غیر ضروری ٹیسٹ لکھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • وہم کا علاج

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • بیمار آدمی کے کاٹے ہوئے عضو کا کیا کیاجائے؟

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • بچوں کو حفاظتی ٹیکہ لگوانا کیساہے

    یونیکوڈ   علاج و دواء 1
Related Topics متعلقه موضوعات