طلاق

تین طلاق کے بعد ایک ساتھ رہنے کا حکم

فتوی نمبر :
97165
| تاریخ :
2026-07-06
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تین طلاق کے بعد ایک ساتھ رہنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام مندرج ذیل مسئلہ میں کہ آج سے تقریباً بارہ، تیرہ سال قبل میں نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں کہ ”تم مجھ پر طلاق ہو“۔ لیکن اس کے بعد بڑوں کے کہنے پر بات پر پردہ ڈالنے کا کہا گیا اور ہم ساتھ رہتے رہے، بچے بھی ہوئے، لیکن بعد میں ہم نے جدائی اختیار کر لی اور اب تقریباً سات سال سے جدا ہیں۔ اب ہم دوبارہ گھر آباد کرنا چاہتے ہیں، تو اس کا کیا طریقہ کار ہے؟ کیونکہ میری بیوی نے اب تک دوسری شادی نہیں کی ہے۔ جو بھی شرعی حکم ہو تحریر فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں بارہ تیرہ سال قبل سائل نے جب اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی تھیں، تو اس وقت بیوی اس پر حرام ہو گئی تھی اور اسی وقت اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کرنا لازم تھا۔ اس کے باوجود محض بڑوں کے کہنے پر مطلقہ بیوی کے ساتھ ازدواجی حیثیت سے رہنے سے دونوں میاں بیوی اور ان کے بڑے سخت گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں، جس پر دونوں میاں بیوی اور ان کے بڑوں پر لازم ہے کہ بصدقِ دل توبہ اور استغفار کریں۔اس سے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤاخذ هٔ اخروی سے سبکدوش فرمائے۔ پھر چونکہ تین طلاقوں سے حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، اس لیے اب حلالۂ شرعیہ کے بغیر سائل اور اس کی مطلقہ بیوی کا دوبارہ باہم نکاح نہیں ہو سکتا۔ لہٰذا سائل پر لازم ہے کہ بغیر حلالہ شرعیہ کے اپنی مذکورہ مطلقہ بیوی سے ازدواجی تعلقات قائم کرنے سے احتراز کرے۔
جبکہ حلالہ شرعیہ یہ ہے کہ عورت اپنے شوہر سے علیحد گی اور عدت ِطلاق گزارنے کے بعد بغیر کسی شرط کے کسی دوسرے مسلمان شخص سے نکاح کرے اور حقوق زوجیت ادا کرے، ایسا کرنے سے وہ دوسرے شخص کی بیوی بن جائے گی ، اب اگر وہ دوسرا شخص بھی اس سے ایک مرتبہ ہمبستری (جو کہ حلالۂ شرعیہ کے تحقق کے لئے ضروری ہے) کے فوراً بعد یا ازدواجی زندگی کے کچھ عرصہ بعد طلاق دیدے یا بیوی سے پہلے شوہر کا انتقال ہو جائے ، بہر صورت اس کی عدت گزرنے کے بعد اگر وہ پہلے شوہر کے نکاح میں آنا چا ہے اور پہلا شوہر بھی اس کو رکھنے پر رضامند ہو تو نئے مہر کے تقرر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقد نکاح کر کے باہم میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسر کر سکتے ہیں، تاہم حلالہ اس شرط کے ساتھ کرنا کہ زوج ثانی نکاح کے بعد طلاق دے تاکہ زوج اول کے لئے عورت دوبارہ حلال ہو جائے ،مکروہِ تحریمی ہے اور احادیثِ مبارکہ میں ایسے عمل کرنے والوں کو ملعون قرار دیا گیا ہے البتہ بغیر شرط کے حلالۂ بلا شبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المختار تحت: (قوله: وإذا وطئت المعتدة) أي من طلاق، أو غيره هو منتقى،...وكذا بدونه إذا قال ظننت أنها تحل لي، أو بعدما أبانها بألفاظ الكناية، وتمامه في الفتح، ومفاده أنه لو وطئها بعد الثلاث في العدة بلا نكاح عالما بحرمتها لا تجب عدة أخرى لأنه زنا۔اھ(مطلب في وطء المعتدة بشبهة،ج:3،ص:518،ط:سعید)
و فیہ ایضاً: وفي شرح الأشباه للبيري عن الجوهر: رجل شرب الخمر وزنى ثم تاب ولم يحد في الدنيا هل يحد له في الآخرة؟ قال: الحدود حقوق الله تعالى إلا أنه تعلق بها حق الناس وهو الانزجار، فإذا تاب توبة نصوحا أرجو أن لا يحد في الآخرة فإنه لا يكون أكثر من الكفر والردة وإنه يزول بالإسلام والتوبة۔اھ(کتاب الحدود،ج:4،ص:4،ط:سعید)
و فی الھندیۃ: وإذا قال لإمرأتہ أنت طالق و طالق و طالق و لم یعلقہ بالشرط إن کانت مدخولۃ طلقت ثلاثاً و إن کانت غیر مدخولۃ طلقت واحدۃ و کذا إذا قال أنت طالق فطالق فطالق أو ثم طالق ثم طالق أو طالق طالق اھ۔( الباب الثانی فی ایقاع الطلاق ،ج :۱،ص :۳۵۵ ،ط: ماجدیہ)
و في البدائع: (ولنا) الكتاب والسنة والمعقول أما الكتاب فقوله تعالى: {الطلاق مرتان} [البقرة: 229] إلى قوله عز وجل: {فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره} [البقرة: 230] والنص ورد في الحرة أخبر الله تعالى أن حل الحرة يزول بالثلاث من غير فصل۔اھ(فصل فی بیان قدر الطلاق وعددہ،ج:3،ص:97،ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97165کی تصدیق کریں
0     25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات