طلاق

ایک طلاق رجعی کے بعد رجوع کا طریقہ

فتوی نمبر :
97304
| تاریخ :
2026-07-09
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ایک طلاق رجعی کے بعد رجوع کا طریقہ

گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر میں نے یہ الفاظ لکھ کر دیئے ہیں کہ اب ہمارا اکٹھا رہنا ناگزیر ہو گیا ہے، بہتر ہے کہ اب ہم الگ ہو جائیں'' میں تمھاری خواہش کے مطابق تمہیں طلاق دیتا ہوں'' ۔ اور کچھ دنوں میں یونین کونسل کے زریعے نوٹس بھجوا دوں گا۔
میری عمر 69 سال اور میری بیوی 62 سال سے اوپر کی ہے، میں ذہنی طور طلاق کے لیے نہ تیار تھا، نہ اب ہوں۔نہ ہی یونین کونسل میں درخواست دینا چاہتا ھوں ۔ اب میرے لیے کیا احکامات ہیں۔؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اگر بیوی کو مذکور الفاظ" میں تمھاری خواہش کے مطابق تمہیں طلاق دیتاہوں"کے ذریعے ایک طلاق د ی ہو، اس سے قبل یا بعد میں مزید کوئی طلاق نہ دی ہو ،تو اس سے اس کی بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہو چکی ہے،جس کا حکم یہ ہے کہ دوران عدت سائل کو رجوع کرنے کا اختیار حاصل ہے،چنانچہ سائل اگر دوران عدت اپنی بیوی کو"میں تم سے رجوع کرتاہوں"جیسے الفاظ زبانی طور پر کہہ دے یا بیوی کو شہوت کیساتھ چھو لے ،یا اس سے میاں بیوی والا تعلق قائم کرلے،تو یہ رجوع درست ہوکر میاں بیوی کانکاح حسب سابق برقرار رہے گا،بصورت دیگر شوہر کا رجوع نہ کرنے کی صورت میں ایام عدت گزر جانے کے بعدیہ طلاق طلاق بائن ہوکر میاں و بیوی کانکاح ختم ہوجائے گا،جس کے بعد میاں و بیوی کا باہمی رضامندی سے ساتھ رہنے کےلئے باضابطہ گواہان کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باقاعدہ ایجاب وقبول کرتے ہوئے تجدید نکاح کرنالازم ہوگا،بہر دو صورت آئندہ کے لئے شوہر کوفقط دو طلاقوں کااختیار ہوگا،اس لئے طلاق کے معاملے میں خوب احتیاط چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیة : واذاطلق الرجل امراتہ تطلیقۃ رجعیة او تطلیقتین فله ان یراجعھا فی عدتھا رضیت بذلک او لم ترض کذا فی الھدایة الخ ( ج: 1، ص: 470، کتاب الطلاق مط : ماجدیة ) ۔
وفیھا أیضاً : ( فالسنة ) ان یراجعھا بالقول و یشھد علی رجعتھا شاھدین و یعلمھا بذلک فاذا راجعھا بالقول نحو ان یقولھا : راجعتک او راجعت امراتی ولم یشھد علی ذلک او اشھد و لم یعلمھا بذلک فھو یدعی مخالف للسنة و الرجعة صحیحة و ان راجعھا بالفعل مثل ان یطاھا او یقبلھا بشھوۃ او ینظر الی فرجھا بشھوۃ فانه یصیر مراجعا عندنا الا انه یکرہ له ذلک و یستحب ان یراجعھا بعد ذلک بالاشھاد الخ ( ج: 1 ص : 467و کتاب الطلاقو الباب السادس فی الرجعة مط : ماجدیة)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97304کی تصدیق کریں
0     31
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات