حرمت مصاهرت

ربیبہ کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمت مصاہرت کا حکم

فتوی نمبر :
97370
| تاریخ :
2026-07-12
معاملات / احکام طلاق / حرمت مصاهرت

ربیبہ کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمت مصاہرت کا حکم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ؛ حضرت مفتی صاحب! ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے، براہِ کرم قرآن و سنت اور فقہِ حنفی کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں،صورتِ مسئلہ:ایک شخص نے ایک عورت سے دوسری شادی کی، اس عورت کی پہلی شادی سے( 2) بیٹیاں بھی ہیں،شادی کے بعد ایک موقع پر جب عورت گھر میں موجود نہیں تھی، اس شخص نے اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ شہوت کی نیت سے ناجائز حرکات کیں، مثال کے طور پر اس نے اپنا عضوِ تناسل اس کے ہاتھ میں دیا اور دیگر شہوانی حرکات کیں، تاہم زنا واقع نہیں ہوا،
اب دریافت طلب امور یہ ہیں:
1. کیا اس صورت میں اس شخص اور اس کی بیوی کا نکاح برقرار رہے گا یا ختم ہو جائے گا؟
2. کیا اس فعل کی وجہ سے حرمتِ مصاہرت ثابت ہو جائے گی؟
3. اگر حرمتِ مصاہرت ثابت ہوتی ہے تو اس کی فقہی بنیاد اور تفصیل کیا ہے؟
4. فقہِ حنفی کے مطابق اس مسئلے کا صحیح حکم کیا ہے؟ براہِ کرم معتبر حوالہ جات بھی ذکر فرما دیں۔جزاکم اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ فقہِ حنفی کے مطابق جس طرح زنا سے حرمتِ مصاہرت ثابت ہوجاتی ہے، اسی طرح بعض شرائط کے ساتھ بلاحائل جسمانی لمس یا بوس و کنار سے بھی حرمتِ مصاہرت ثابت ہوجاتی ہے، وہ شرائط جن کے پائے جانے سے حرمتِ مصاہرت ثابت ہوتی ہے درج ذیل ہیں:
(1)چھونا بغیر کسی حائل کے ہو، یعنی درمیان میں کوئی کپڑا وغیرہ نہ ہو یا درمیان میں حائل کپڑا اس قدر باریک ہو کہ اس سے جسم کی حرارت پہنچتی ہو۔
(2)چھوتے وقت دونوں میں یا کسی ایک میں شہوت پیدا ہو، مرد کے لیے شہوت کا معیار یہ ہے کہ اس کے آلہ تناسل میں انتشار پیدا ہوجائے ،اور اگر آلہ تناسل پہلے سے منتشر ہو تو اس کے تناؤ میں اضافہ ہوجائے۔
(3)شہوت چھونے کے ساتھ ملی ہو،اگر چھوتے وقت شہوت پیدا نہ ہو،پھر بعد میں شہوت پیدا ہو تو اس کا اعتبار نہیں۔
(4)چھوتے ساتھ ہی انزال نہ ہوگیا ہو، اگر انزال ہوگیا تو حرمتِ مصاہرت ثابت نہ ہوگی۔
(5) عورت کم از کم نو سال اور مرد کی عمر کم از کم بارہ سال ہو۔
لہٰذا صورتِ مسئولہ میں مذکور شخص کے اپنی سوتیلی بیٹی کو چھوتے یا بوس و کنار کرتے وقت اگر مذکورہ شرائط موجود تھیں ، تو اس سے حرمتِ مصاہرت ثابت ہوچکی ہے، جس کے نتیجے میں سوتیلی بیٹی اور اس کے اصول و فروع مذکور شخص پر ہمیشہ کے لیے حرام ہوچکے ہیں ،لہٰذا اس شخص پر لازم ہے کہ وہ بیوی کو الفاظِ متارکہ(میں تمہیں چھوڑ دیا یا میں نے تم سے علیحدگی اختیار کرلی) کہہ کر آزاد کردے، تاکہ عورت ایامِ عدت گزار کر دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (أصل مزنيته) أراد بالزنا في الوطء الحرام (و) أصل (ممسوسته بشهوة) ولو لشعر على الرأس بحائل لا يمنع الحرارة (وأصل ماسته وناظرة إلى ذكره والمنظور إلى فرجها) المدور (الداخل) ولو نظره من زجاج أو ماء هي فيه (وفروعهن) مطلقا والعبرة للشهوة عند المس والنظر لا بعدهما وحدها فيهما تحرك آلته أو زيادته به يفتى وفي امرأة ونحو شيخ كبير تحرك قبله أو زيادته وفي الجوهرة: لا يشترط في النظر لفرج تحريك آلته به يفتى هذا إذا لم ينزل فلو أنزل مع مس أو نظر فلا حرمة به يفتي ابن كمال وغيره (فصل فی المحرمات، ج:3، ص:32، ط:سعید)۔
وفیہ ایضاً: وبحرمة المصاهرة لا يرتفع النكاح حتى لا يحل لها التزوج بآخر إلا بعد المتاركة وانقضاء العدة، والوطء بها لا يكون زنا، وفي الخانية إن النظر إلى فرج ابنته بشهوة يوجب حرمة امرأته وكذا لو فزعت فدخلت فراش أبيها عريانة فانتشر لها أبوها تحرم عليه أمها (وبنت) سنها (دون تسع ليست بمشتهاة) به يفتى اھ۔
وفی الشامیۃ: (قوله: إلا بعد المتاركة) أي، وإن مضى عليها سنون كما في البزازية، وعبارة الحاوي إلا بعد تفريق القاضي أو بعد المتاركة اهـ وقد علمت أن النكاح لا يرتفع بل يفسد وقد صرحوا في النكاح الفاسد بأن المتاركة لا تتحقق إلا بالقول، إن كانت مدخولا بها كتركتك أو خليت سبيلك، وأما غير المدخول بها فقيل تكون بالقول وبالترك على قصد عدم العود إليها،وقيل: لا تكون إلا بالقول فيهما، حتى لو تركها، ومضى على عدتها سنون لم يكن لها أن تتزوج بآخر فافهم (فصل فی المحرمات، ج:3، ص:37، ط:سعید)۔
وفی الھندیۃ: (والثانية) بنات الزوجة وبنات أولادها وإن سفلن بشرط الدخول بالأم، كذا في الحاوي القدسي سواء كانت الابنة في حجره أو لم تكن، كذا في شرح الجامع الصغير لقاضي خان. وأصحابنا ما أقاموا الخلوة مقام الوطء في حرمة البنات هكذا في الذخيرة (الٰی قولہ) و کما تثبت ھذہ الحرمۃ بالوط تثبت باللمس والتقبیل والنظرالی الفرج بشھوۃ کذا فی الذخیرۃ (الٰی قولہ) فإن نظرت المرأة إلى ذكر الرجل أو لمسته بشهوة أو قبلته بشهوة تعلقت به حرمت المصاهرة، كذا في الجوهرة النيرة (الی قولہ)إذا قبل الرجل المرأة وبينهما ثوب فإن كان يجد برد الثنايا أو برد الشفة فهو تقبيل ولمس، كذا في المحيط. والدوام على المس ليس بشرط لثبوت الحرمة حتى قيل إذا مد يده إلى امرأة بشهوة فوقعت على أنف ابنتها فازدادت شهوته حرمت عليه امرأته وإن نزع يده من ساعته، كذا في الذخيرة. ويشترط أن تكون المرأة مشتهاة (الی قولہ) فلو جامع صغيرة لا تشتهى لا تثبت الحرمة، كذا في البحر الرائق. ولو كبرت المرأة حتى خرجت عن حد المشتهاة يوجب الحرمة (الی قولہ)وحد الشهوة في الرجل أن تنتشر آلته أو تزداد انتشارا إن كانت منتشرة، كذا في التبيين. وهو الصحيح، كذا في جواهر الأخلاطي. وبه يفتى، كذا في الخلاصة(الی قولہ) وحد الشهوة في النساء والمجبوب هو الاشتهاء بالقلب والتلذذ به إن لم يكن وإن كان فازدياده، كذا في شرح النقاية للشيخ أبي المكارم. ووجود الشهوة من أحدهما يكفي وشرطه أن لا ينزل حتى لو أنزل عند المس أو النظر لم تثبت به حرمة المصاهرة، كذا في التبيين (القسم الثاني المحرمات بالصهرية، ج:1، ص:275، ط:ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق غفور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97370کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے کون کون سے رشتے حرام ہو جاتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   حرمت مصاهرت 0
  • باپ کا بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کب ثابت ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا اپنی بہو سے زنا سے نکاح کے ٹوٹ جانے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • جس عورت سے ناجائز تعلق ہو اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • اپنی منگیتر کی ماں بوس و کنارکی صورت میں اس کی بیٹی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کے متعلق ایک سوال اور جواب

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کے گال پر بوسہ دیتے وقت انتشار کی کیفیت میں شک ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بہو کے جسم پر غلطی سے نظر پڑنے سے میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کے منہ پر بوسہ دینےکا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • باپ کی منکوحہ سے ناجائز تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 2
  • باپ نے جس بھتیجی سے زنا کیا اس کی بہن سے شادی کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • کسی عورت کا برہنہ جسم دیکھنے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • کیااپنی منگیتر کی والدہ کا ہاتھ پکڑنے سے حرمت مصاہرت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونے کی صورت میں نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بیٹی کے سینے پر ہاتھ پھیرنےسے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ویڈیو کے ذریعہ حرمت مصاہرت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کو شہوت کے ساتھ ہاتھ لگا نےسے کیا میاں بیوی کا نکاح ٹوٹ جائے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا ساس سے ناجائز رشتہ قائم ہوجانے پر کیابیوی حرام ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی والدہ کو شہوت سے ساتھ چھونے سے کیا نکاح پر فرق پڑے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حالتِ شہوت میں ساس سے ہاتھ ملانے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس سے زنا کرنے سے نکاح سلامت رہے گا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
Related Topics متعلقه موضوعات