طلاق

ایک طلاق کے بعد رجوع کا حکم

فتوی نمبر :
98085
| تاریخ :
2026-08-02
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ایک طلاق کے بعد رجوع کا حکم

السلام علیکم ورحمة اللہ! میں سعودی عرب میں مقیم ہوں اور ویڈیو کال کے ذریعے اپنی بیوی کے ساتھ بات کرتا ہوں۔ تین دن پہلے میں نے شدید غصے کی حالت میں اپنی بیوی کو کہہ دیا کہ میں تمہیں اپنے ہوش و حواس میں ایک طلاق دیتا ہوں، لیکن جیسے ہی میں نے اتنا بولا کہ "میں اپنے ہوش و حواس میں" تو میری بیوی نے کال کاٹ دی تھی۔ بعد میں جب دوبارہ میں نے اپنی بیوی کے ساتھ بات کی تو اس نے کہا کہ میں قرآن کی قسم کھا کر کہتی ہوں کہ میں نے آپ کے طلاق کے الفاظ نہیں سنے، میں نے صرف اتنا سنا تھا کہ "میں اپنے ہوش و حواس میں" تو میں نے کال کاٹ دی، مجھے نہیں پتہ کہ اس کے بعد آپ نے کیا الفاظ ادا کیے۔ تو کیا ایسی صورت میں ایک طلاق ہو جائے گی یا نہیں؟ اگر ہو جاتی ہے تو رجوع کیسے کیا جا سکتا ہے؟ نیز کیا رجوع گواہ بنائے بغیر کر سکتا ہوں؟ کیونکہ احتمال ہے کہ اگر میں نے اپنے گھر والوں کو بتایا تو وہ رجوع پر راضی نہیں ہوں گے اور یہ رشتہ مکمل ختم کرنے پر آمادہ کر سکتے ہیں۔ تو کیا کسی کو بتائے اور گواہ بنائے بغیر رجوع کر سکتا ہوں؟ راہنمائی کر دیں، شکریہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ طلاق واقع ہونے کیلئے بیوی کا الفاظِ طلاق سننا شرعاً ضروری نہیں ،بیوی کے سنے بغیر بھی شرعاً طلاق واقع ہو جاتی ہے۔لہذا صورتِ مسئولہ میں جب سائل نے اپنے ہوش و حواس میں "میں تمہیں ایک طلاق دیتا ہوں" کا جملہ پورا ہے، تو اگر سائل کی شادی اور اپنی بیوی سے خلوتِ صحیحہ ہو چکی ہو تو ان الفاظ سے سائل کی بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہو گئی ہے، اور اب وہ دورانِ عدت (تین ماہواریاں مکمل ہونے سے پہلے اور اگر سائل کی بیوی حمل سے ہو تو ولادت سے پہلے )رجوع کر سکتا ہے۔ رجوع کے لئے گواہ بنائے بغیر زبان سے اپنی بیوی کو فون کر کے اتنا بول دینا کافی ہے کہ "میں تجھ سے رجوع کرتا ہوں اور بیوی بنا کر رکھتا ہوں" اس طرح بولنے سے نکاح حسبِ سابق برقرار رہے گا اور تجدیدِ نکاح کی ضرورت بھی نہیں ہوگی، لیکن اگر دورانِ عدت رجوع نہ ہوا تو عدت کے بعد باہمی رضامندی سے تجدیدِ نکاح ضروری ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار:(وسبب وجوبها) عقد (النكاح المتأكد بالتسليم وما جرى مجراه) من موت، أو خلوة أي صحيحة، فلا عدة بخلوة الرتقاء (باب العدۃ ،ج:3، ص: 504،ط:سعید)
و فی الہندیۃ:الرجعة إبقاء النكاح على ما كان ما دامت في العدة كذا في التبيين وهي على ضربين: سني وبدعي (فالسني) أن يراجعها بالقول ويشهد على رجعتها شاهدين ويعلمها بذلك فإذا راجعها بالقول نحو أن يقول لها: راجعتك أو راجعت امرأتي ولم يشهد على ذلك أو أشهد ولم يعلمها بذلك فهو بدعي مخالف للسنة والرجعة صحيحة وإن راجعها بالفعل مثل أن يطأها أو يقبلها بشهوة أو ينظر إلى فرجها بشهوة فإنه يصير مراجعا عندنا إلا أنه يكره له ذلك ويستحب أن يراجعها بعد ذلك بالإشهاد كذا في الجوهرة النيرة.( ألفاظ الرجعة صريح وكناية) (فالصريح) : راجعتك في حال خطابها أو راجعت امرأتي حال غيبتها وحضورها أيضا ومن الصريح ارتجعتك ورجعتك ورددتك وأمسكتك ومسكتك بمنزلة أمسكتك فهذه يصير مراجعا بها بلا نية.اھ(الباب السادس في الرجعة وفيما تحل به المطلقة وما يتصل به،ج:1،ص:468،ط:ماجدیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98085کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات