طلاق

تین طلاق کے بعد ایک ساتھ رہنے کا حکم

فتوی نمبر :
98161
| تاریخ :
2026-08-04
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تین طلاق کے بعد ایک ساتھ رہنے کا حکم

محترم مفتی صاحب دارالافتاء : السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ! موضوع: طلاق، رجوع،" فارغ" کے الفاظ ،دوسرے نکاح ،اور اولاد کی شرعی حیثیت کے بارے میں فتوی مطلوب ہے، میری شادی کو تقریبا 20 سال ہو چکے ہیں، شادی کے تقریبا چار، پانچ، ماہ بعد میرے پہلے شوہر سے جھگڑے کے دوران انہوں نے غصے میں کہا میری طرف سے تمہیں طلاق ہے، میں تمہیں طلاق دیتا ہوں، اور میرے مطابق لفظ طلاق دو مرتبہ کہا گیا ،اس کے بعد کہا تم میری طرف سے فارغ ہو ہزار بار فارغ ہو اس کے بعد وہ خود مجھے والدین کے گھر لے کر گئے ،میں نے ان کو ساری بات بتائی تو میرے والدین نے کہا طلاق ہو گئی ہے، لیکن میرے شوہر کا کہنا تھا صرف ایک ہوئی ہے اہل حدیث کے نزدیک گنجائش ہے تو میں اہل حدیث ہو جاتا ہوں یہ کہہ کر وہ مجھے اپنے گھر لے گیا اور ہم میاں بیوی کی حیثیت سے رہنے لگے، اس دوران وہ اہل حدیث بھی نہیں ہوئے اس کے بعد ہمارے چار بچے ہوئے جن کی عمر تقریبا 18، 16، 12،9 ،نو سال ہیں، بعد سالوں میں لڑائی جھگڑوں میں میرے شوہر کا تکیہ کلام تھا فارغ ہو تو میری طرف سے نکل جاؤ میرے گھر سے تقریبا 10 سال بعد ہم نے ایک قاری صاحب سے مسئلہ پوچھا تو انہوں نے کہا کہ دو مرتبہ طلاق کہنے سے دو طلاقیں واقع ہو چکی ہیں اور ایک طلاق باقی ہے، اس کے بعد بھی ہم میاں بیوی کی حیثیت سے رہتے رہے تقریبا چھ سات ماہ پہلے ایک جھگڑے میں میرے شوہر نے کہا تم میرے گھر سے نکل جاؤ اپنے ماں باپ کے گھر جاؤ یا کہیں اور جاؤ میں نے کہا میں اپ کے نکاح میں ہوں کیوں کہی جاؤں تب اس نے کہا تم میری طرف سے فارغ ہو جدھر چاہو جاؤ میں نے کہا ایسے کہنے سے طلاق ہو جاتی ہے تو انہوں نے کہا ہوتی ہے تو ہو جائیں اس کے بعد پوری سابقہ صورتحال ایک دو قاری صاحب کو بتائی تو انہوں نے کہا اپ کی طلاق واقع ہو چکی ہے 19 سال پہلے اب عدت پوری کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے، اس کے بعد تقریبا چھ ماہ بعد تک انہوں نے مجھ پر شدید ذہنی اور جسمانی دباؤ ڈالا کہ میں ان کی مرضی کے مطابق حلالہ کروں کسی سے نکاح کر کے وہ دس منٹ مجھے اس کے پاس چھوڑ ے اور پھر وہ طلاق دے اور تم مجھ سے دوبارہ نکاح کرو میں نے حلالہ منصوبہ بندی کے تخت کرنے سے انکار کر دیا تو انہوں نے تشدد بڑھا دیا پھر میں نے سوچا کہ میں نکاح کر لیتی ہوں تاکہ مجھے اپنی جسمانی ضرورت کے لیے حرام کام نہ کرنا پڑے اور میں نے قسم بھی کھائی کہ چاروں بچوں کی قسم کھاتی ہوں اب تمہارے نکاح میں واپس نہیں اؤں گی پھر میں نے ایک غیر شادی شدہ لڑکے سے جن کی عمر تقریبا 30 سال ہے اس سے نکاح کیا میری عمر 40 سال ہے میری اور میرے دوسرے موجودہ شوہر کی نیت حلالے کی نہیں تھی بلکہ مستقل نکاح کی تھی نکاح مکمل شرعی حیثیت سے ہوا گواہ ایجاب و قبول ہوا مہر مقرر ہوا البتہ نکاح سرکاری طور پر رجسٹرڈ نہیں ہوا موجودہ شوہر کے ساتھ ہمارا جسمانی تعلق قائم نہیں ہوا کیونکہ ہم الگ شہروں میں رہتے ہیں موجودہ شوہر مجھے کسی دباؤ کے تحت طلاق نہیں دینا چاہتے وہ مجھے اپنے نکاح میں شرعی حیثیت سے رکھنا چاہتے ہیں دوسری طرف میرا پہلا شوہر شدید ذہنی اور جسمانی دباؤ ڈال رہے ہیں کہ میں اپنے موجودہ شوہر سے طلاق لوں حتی کہ مجھے گھر سے نکال کر کہا کہ دوسرے شوہر کے پاس جاؤ اس کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرو اور پھر طلاق لے کر واپس آؤ میں واپس گھر آگئی کیونکہ میرے بچے میرے بغیر نہیں رہتے ، جس مکان میں رہتی ہوں وہ میرے نام پر ہے میرے پہلے شوہر نے ہی دیا ہے موجودہ شوہر کہتا ہے کہ جب تک چاہو اپنے بچوں کے پاس رہو میں کوئی ڈیمانڈ نہیں کرتا وہ مجھے چھوڑنا نہیں چاہتے برائے کرم میرے درج ذیل سوالات کا تفصیلی شرعی جواب عطا فرمائے،(1) پہلی مرتبہ کہے گئے طلاق کے الفاظ سے کتنی طلاقیں ہوئی اور کیا بعد میں میرے پہلے شوہر کا مجھے گھر لانا رجوع تھا؟(2) بعد میں بار بار فارغ کے الفاظ سے کتنی طلاق واقع ہوئی؟(3) کیا میری طلاق واقعی تقریبا 19 سال پہلے ہی مکمل ہو چکی تھی؟(4) اور چھ ماہ بعد کیا گیا میرا دوسرا نکاح شرعا صحیح اور قائم ہے جبکہ اس کی نیت حلالہ کی نہیں تھی بلکہ مستقل نکاح کی تھی؟(5) کیا غیر رجسٹرڈ ہونے کے باوجود میرا دوسرا نکاح شرعا صحیح ہے؟(6) کیا میرے دوسرے شوہر کا مجھے طلاق نہ دینا اور اپنے نکاح میں رکھنا شرعا درست ہے؟(7) میرے پہلے شوہر سے پیدا ہونے والے چاروں بچوں کا شرعی نسب اور حیثیت کیا ہے؟(8) موجودہ صورتحال میں میری شرعی حیثیت کیا ہے اور مجھے اب کیا کرنا چاہیے؟ برائے کرم میرے پورے معاملے کا تفصیلی اور تحریری فتوی عطا فرمائے، جزاک اللہ خیرا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں شادی کے چار پانچ ماہ بعد لڑائی جھگڑے کے دوران جب سائلہ کے شوہر نے دو مرتبہ واضح الفاظ "میری طرف سے تمہیں طلاق ہے، میں تمہیں طلاق دیتا ہوں" اور ایک مرتبہ " میری طرف سے فارغ ہو " کے ساتھ طلاق دیدی تھی تو اس سے سائلہ پر شرعاً تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی تھی جبکہ اس کے بعد دی جانے والی طلاقیں محل نہ ہونے کی وجہ سے لغو ہوگئی ہے،جس کے بعد میاں بیوی پر فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنا لازم تھا، تین طلاق ہوجانے کے باوجود میاں بیوی کا اتنا عرصہ ساتھ رہنا جائز نہ تھا ،جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہوئے ہیں،جس پر انہیں بصدق دل توبہ و استغفار کرنا لازم ہے ، جبکہ انہیں اس دورانیہ میں ساتھ رہنے کی حرمت کا علم نہ ہو ،تو جو بچے اس عرصہ میں پیدا ہوئے ہیں ان کا نسب شوہر سے ثابت ہوگا،جبکہ سائلہ پر پہلے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد عدت گزارنی بھی لازم ہے، لہذا مسئلہ معلوم ہونے کے بعد اور دوسری جگہ نکاح کرنے تک اس چھ ماہ کے دورانیہ میں اگر سائلہ نے اپنے سابق خاوند کے ساتھ ازدواجی تعلقات وغیرہ مکمل طور پر ترک کیے ہوں،اس طور پر کہ ان دونوں کے درمیان تین ماہواریاں مکمل ہونے تک کوئی ازدواجی تعلق قائم نہ ہوا ہو تو عدت مکمل ہونے کے بعد سائلہ نے جو دوسرے شوہر سے نکاح کیا ہے، وہ نکاح بھی شرعاً درست ہے، اور اس شوہر کا سائلہ کو اپنی نکاح میں رکھنا بھی درست ہے،اور نکاح کے رجسٹرڈ نہ ہونے کا نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا ، اور اب طلاق دینے یا نہ دینے کا اختیار بھی موجودہ شوہر کے پاس ہے،لہذا اب سائلہ کو چاہیے کہ وہ پہلے شوہر سے قطعاً تعلق ختم کر کے دوسرے شوہر کے پاس ہی رہے اور اسکی ہر طرح خدمت گزاری کریں اور ایسا کرنا سائلہ کے ذمہ لازم ہے ، جبکہ سابقہ شوہر کا محض اس رہائش کی بنیاد اسے طلاق لینے پر مجبور کرنا جائز نہیں،نیز دوسرے شوہر کے ساتھ اس کے نکاح کے بعد ازدواجی تعلق قائم کئے بغیر اس سے طلاق لینے کی صورت میں پہلے شوہر کے ساتھ نکاح بھی جائز نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار: (تحت قوله: وإذا وطئت المعتدة) أي من طلاق، أو غيره هو منتقى، وكذا المنكوحة إذا وطئت بشبهة ثم طلقها زوجها كان عليها عدة أخرى وتداخلتا كما مر في الفتح وغيره،(قوله: بشبهة) متعلق بقوله وطئت، وذلك كالموطوءة للزوج في العدة بعد الثلاث بنكاح، وكذا بدونه إذا قال ظننت أنها تحل لي، أو بعدما أبانها بألفاظ الكناية، وتمامه في الفتح،ومفاده أنه لو وطئها بعد الثلاث في العدة بلا نكاح عالماً بحرمتها لا تجب عدة أخرى؛ لأنه زنا، وفي البزازية: طلقها ثلاثاً ووطئها في العدة مع العلم بالحرمة لا تستأنف العدة بثلاث حيض،اھ(باب العدة،مطلب في وطء المعتدة بشبهة،ج: 3،ص: 518،مط: دارالفکر)
و فی الفتاوی الھندیۃ: ولو طلقها ثلاثا، ثم تزوجها قبل أن تنكح زوجا غيره فجاءت منه بولد ولا يعلمان بفساد النكاح فالنسب ثابت، وإن كانا يعلمان بفساد النكاح يثبت النسب أيضا عند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - كذا في التتارخانية ناقلا عن تجنيس الناصري،اھ(كتاب الطلاق،الباب الخامس عشر في ثبوت النسب،ج: 1،ص: 540،مط: دارالفکر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98161کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات