دینی جماعتیں

اشاعرہ اور ماتریدیہ سے متعلق حکم

فتوی نمبر :
98270
| تاریخ :
2026-08-08
ادیان و فرق / جماعت و فرق / دینی جماعتیں

اشاعرہ اور ماتریدیہ سے متعلق حکم

اشعری، ماتریدی اور اثری مکاتبِ فکر میں کیا فرق ہے؟ خلیج کے بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ اشعری اور ماتریدی گمراہ ہیں۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ امام اشعری کی سند یا سلسلہ اس شخص تک پہنچتا ہے جس نے نبی کریم ﷺ پر جادو کیا تھا، نیز ہم یہ کیسے جانیں کہ ان میں سے کون سا موقف حق اور سچ پر ہے؟ ہر شخص جو اپنے موقف کے دلائل پیش کرتا ہے، وہ عربی میں اپنی کتابوں سے دلائل دیتا ہے، کیا اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو بھی سزا نہیں دیں گے جنہوں نے آج مسلمانوں کے درمیان اتنے زیادہ اختلافات پیدا کر دیے ہیں؟عاصم الحکیم بھی کہتے ہیں کہ اشعری گمراہ ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ اشعریہ، ماتریدیہ اور اثریہ تینوں مکاتب توحید، رسالت، قرآن، آخرت وغیرہ کے بنیادی عقیدہ میں مشترک ہیں؛ البتہ صفاتِ باری تعالیٰ، تاویل، تفویض اور بعض دیگر کلامی مسائل میں ان کے درمیان منہجی اختلاف پایا جاتا ہے۔ اس لیے انہیں گمراہ یا اہلِ سنت سے خارج کہنا درست نہیں۔
جبکہ یہ کہنا کہ امام ابوالحسن اشعری رحمہ اللہ کی علمی سند اس شخص تک پہنچتی ہے جس نے نبی کریم ﷺ پر جادو کیا تھا، بے اصل اور غلط استدلال ہے؛ لبید بن الاعصم کا واقعۂ سحر اپنی جگہ ثابت ہے، مگر اس کا امام اشعری رحمہ اللہ کے عقیدے یا علمی منہج سے کوئی تعلق نہیں۔لہذا عام آدمی کے لیے کلامی اختلاف میں الجھنا مناسب نہیں،بلکہ اسے اپنے دین وعقیدے کی رہنمائی کے لیے مستنداہل علم کی طرف رجوع کرنے پراکتفاءکرناچاہیے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98270کی تصدیق کریں
0     48
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عقیدہ حیات و ممات میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 1
  • گوھر شاہی اور اس کے پیروکار فاسد عقائد و نظریات کے حامل ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 0
  • کیا پئچ پیری یعنی مماتی فرقہ درست عقیدہ رکھتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 1
  • دوران طالبعلمی اصلاحی تعلق رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 0
  • اشاعت التوحید و السنۃ کا تعلق علماء دیوبند سے ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 1
  • سیفی حضرات کے عقائد

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 12
  • سلسلہ سیفیہ کا تعارف

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 3
  • بریلوی اور دیوبندی میں فرق

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 2
  • دیوبندی اور بریلوی مسلک میں اختلاف کی وجہ

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • حیات وممات کے فتنہ سے کیا مراد ہے؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 2
  • دیوبندیوں کا حنفی بریلوی مفتی سے فتویٰ لینا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • ۷۳ فرقوں میں سے برحق فرقہ کی پہچان کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • اشاعت التوحید و السنۃ کا دیوبند سے تعلق ، اور ان کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • ذکریوں کو سلام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • فرقہ ناجیہ کا مصداق کون لوگ ہیں؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • فرقۂ توحیدیہ کا علماءِ دیوبند کی مخالفت

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • عظیمی گروہ اور ان کی مخصوص انگوٹھی کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • علماءِ دیوبند کی طرف ،اللہ تعالی سے متعلق عقیدۂ کذب کی نسبت کی وضاحت اور حقیقت

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • فرقہ وارانہ فسادات میں ذمہ دار افراد کا کنارہ کشی اختیار کرنا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • کیا تصوف قرآن و حدیث سے ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغی جماعت کے متعلق چند سوالات کے جوابات

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغی جماعت کا صرف ایک معروف طریقے پر کام کرنا ۲۔مصنوعی دانت لگانے سے وضو کا حکم ۳۔خودکش حملہ کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغی جماعت والوں کا درسِ قرآن میں نہ بیٹھنا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • مروجہ تبلیغی جماعت کا حکم ۲۔بغیر وضو کے قرآنِ کریم چھونا ۳۔عصر کے بعد سجدۂ تلاوت کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغ والوں کا محض فضائلِ اعمال کی تعلیم کرنا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
Related Topics متعلقه موضوعات