طلاق

گن پوائنٹ پر طلاق کے جملے بلوانے کا حکم

فتوی نمبر :
98522
| تاریخ :
2026-08-17
معاملات / احکام طلاق / طلاق

گن پوائنٹ پر طلاق کے جملے بلوانے کا حکم

بخدمت جناب علماء کرام السلام علیکم!
جناب میرے سسرال والوں نے مجھ سے گن پوائنٹ پر میری اور میری بیوی کے بیچ میں طلاق کروائی ، لیکن نہ میں اس بات پر رضامند تھا اور نہ ہی میری زوجہ اس پر رضامند تھی۔ انہوں نے مجھے کہا اگر تم لڑکی کو طلاق نہیں دیتے تو ہم تمہیں گولی مار دیں گے۔ پھر انہوں نے میرے سے زبردستی طلاق کروا دی۔ جس پر میں نے اس کو ایک بار نام لے کر بولا اور دو دفعہ بنا نام کے بولا ۔الفاظ طلاق یہ تھےکہ ” نجمہ بی بی بنت انوار الاسلام ، میں تم کو طلاق دیتا ہوں، طلاق، طلاق “ ۔علماء کرام اس بات پر مجھے بتائیں کہ طلاق ہوئی ہے یا نہیں؟
نام: محمد ظہیر ہزاروی رابطہ نمبر:- 2868275 0328

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کے سسرال والوں نے بلاوجہ شرعی اس سے گن پوائنٹ پر اور قتل کی دھمکی دے کر طلاق دلوائی ہو تو اگرچہ اس سے وہ بہت سخت گناہ گار ہوئے ہیں اور اس عمل پر بصدق دل توبہ واستغفار لازم ہے تاہم جب سائل نے اس دوران زبان سے سوال میں مذکور جملہ ”نجمہ بی بی بنت انوار الاسلام، میں تم کو طلاق دیتا ہوں، طلاق، طلاق“ ادا کر لیا ہے تو اس سے اس کی بیوی” نجمہ“ پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، اب نہ تو رجوع ہو سکتا ہے اورنہ ہی بغیر حلالۂ شرعیہ کے تجدید ِنکاح ہو سکتا ہے ۔
لہذا سائل اور اس کی بیوی پر لازم ہے کہ وہ ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں، جبکہ عدت گزرنے کے بعد سائل کی بیوی دوسری جگہ عقدِ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تبارک و تعالی ﴿وَمَا يُعَلِّمَانِ مِنۡ أَحَدٍ حَتَّىٰ يَقُولَآ إِنَّمَا نَحۡنُ فِتۡنَةٞ فَلَا تَكۡفُرۡۖ فَيَتَعَلَّمُونَ مِنۡهُمَا مَا يُفَرِّقُونَ بِهِۦ بَيۡنَ ٱلۡمَرۡءِ وَزَوۡجِهِۦۚ وَمَا هُم بِضَآرِّينَ بِهِۦ مِنۡ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذۡنِ ٱللَّهِۚ وَيَتَعَلَّمُونَ مَا يَضُرُّهُمۡ وَلَا يَنفَعُهُمۡۚ وَلَقَدۡ عَلِمُواْ لَمَنِ ٱشۡتَرَىٰهُ مَا لَهُۥ فِي ٱلۡأٓخِرَةِ مِنۡ خَلَٰقٖۚ…﴿١٠٢﴾… سورة البقرة
و فی رد المحتار تحت : ( قولہ لا اقرارہ بالطلاق ) ( الی قولہ ) ھذا ، وفی البحر ان المراد الاکراہ علی التلفظ بالطلاق ، فلو اکرہ علی ان یکتب طلاق امراتہ فکتب لا تطلق ، لان الکتابۃ اقیمت مقام العبارۃ باعتبار الحاجۃ و لا حاجۃ ھنا ( کتا ب الطلاق ج:3 ص:236 ط: سعید ) ۔
و فی البحر الرائق: قوله: (ولو مكرها) أي ولو كان الزوج مكرها على إنشاء الطلاق لفظا وقيدنا بالإنشاء لأنه لو أكره على أن يقر بالطلاق فأقر لا يقع وقيدنا بكونه على النطق لأنه لو أكره على أن يكتب طلاق امرأته فكتب لا تطلق لأن الكتابة أقيمت مقام العبارة باعتبار الحاجة ولا حاجة هنا كذا في الخانية، وفي البزازية أكره على طلاقها فكتب فلانة بنت فلان طالق لم يقع اهـ. الخ(كتاب الطلاق ج:3 ص:264 ط: دارالكتاب الإسلامي)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98522کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات