السلام علیکم! ہمارے گاؤں کا امامِ مسجد ان گناہوں میں مبتلا ہے:
(۱) باوجود یقین ہونے کے ، چوری کا پٹرول اور ڈیزل بازار سے کم قیمت پر خریدتا ہے۔
(۲) امانتوں میں خیانت کرتا ہے، عرض یہ ہے کہ کیا ایسے امام کے پیچھے اقتداء کرنا کیسا ہے؟ ایسے آدمی کو امام بنانا جائز ہے؟ اس مسئلہ میں ہم بڑے پریشان ہیں مہربانی فرما کر راہ نمائی فرمائیں۔
امانت میں خیانت کرنا ، اور چوری کا پٹرول خریدنا اگرچہ گناہ ہے، مگر کیا خیانت کرتاہے ؟ اور کس طرح کرتا ہے؟ اور چوری کا پٹرول کون بیچتا ہے، اور بتلا کر بیچتا ہے یا بغیر بتائے؟ اور سائل کو اس کا کیسے علم ہوا ؟ یا امام صاحب نے خود بتایا ہے ؟ اور مقتدی بھی ایسے ہی ہیں یا متقی و پرہیزگار ہیں؟
اس کی مکمل صراحت لکھ کر سوال بھیج دیا جائے۔ ان شاء اللہ حکمِ شرعی سے آگاہ کر دیا جائےگا۔