براہِ مہربانی میں جاننا چاہتا ہوں اس حدیث کی صحت کے بارے میں اور مزید یہ کہ "زیبرا" واقعی حلال ہے یا نہیں؟
"بزاز" نے روایت کیا ہے،صحیح مسلم میں اور بخاری نے ابوقتادہ۔رضی اللہ عنہ۔سے کہ انہوں نے ایک زیبرے کو دیکھا اور اس کا شکار کیا،نبی کریم۔ﷺ۔ نے پوچھا کہ کوئی حصہ باقی ہے؟انہوں نے جواب دیا جی ہاں! ایک ران کا حصہ ہے،رسول اللہﷺ نے اسے قبول کیا اور تناول فرمایا۔
جی ہاں ! زیبرا(گورخر) واقعی حلال ہے،سوال کے اندر مذکور الفاظِ حدیث ایک طویل حدیث کے ہیں،جو صحیحین میں حضرت ابوقتادہ کی روایت سے مختلف سند اور الفاظ کے ساتھ مذکور ہے اور یہ صحیح حدیث ہے۔
کمافی الشامیة: تحت قوله(الاھلیة) بخلاف الوحشیة فانھا ولبنھا حلالان اھ(6/340)۔
وفی تکملة فتح الملھم: وانما قید بالاھلیة لکون الوحشیة من الحمر حلالا بالاجماع اھ(3/517)۔
پروندوں کی خوراک کے کیڑے (Meat Warm)کوپالنے اور کاروبار کرنے کی شرعی حیثیت
یونیکوڈ حلال و حرام جانور 0