اگر بندوق کے ساتھ ہرن کا شکار کیا جائے، اور وہ گولی لگنے سے مر جائے ،تو کیا وہ حلال ہوگا ؟ اکثر جب ہم شکار تک پہنچتے ہیں، تو وہ مر چکا ہوتا ہے، کیا ذبح کرنا لازمی ہے ؟ اسی طرح کیا وہ پرندے جنہیں ہم گولی مارتے ہیں، اور وہ مر جاتے ہیں، کیا وہ حلال ہیں یا نہیں ؟ ہمیں کچھ پرندے ایسے ملتے ہیں، جن پر ہم بسم اللہ نہیں پڑھتے، اور وہ مر جاتے ہیں کیا وہ حلال ہیں؟
ہر وہ شکار جو بندوق یا رائفل کی گولی لگنے سے مر گیا ہو ،اور اسے شرعی طریقے سے حلال نہ کیا گیا ہو ،خواہ وہ جانور چوپایہ ہو یا پرندہ , شرعا ًحلال شمار نہیں ہوگا،اس لئے اُسے کھانے سے احتراز لازم ہے -
ففي حاشية ابن عابدين: ولا يخفى أن الجرح بالرصاص إنما هو بالإحراق والثقل بواسطة اندفاعه العنيف إذا ليس له حد فلا يحل. وبه أفتى ابن نجيم اھ (6/ 472) -
پروندوں کی خوراک کے کیڑے (Meat Warm)کوپالنے اور کاروبار کرنے کی شرعی حیثیت
یونیکوڈ حلال و حرام جانور 0