حلال و حرام جانور

مصالحت قبول کرنے کے بعد اس سے انکار کرنا

فتوی نمبر :
83684
| تاریخ :
2025-06-24
حظر و اباحت / حلال و حرام / حلال و حرام جانور

مصالحت قبول کرنے کے بعد اس سے انکار کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں ایک شرعی مسئلے کے لیے رہنمائی چاہتا ہوں:ایک جرگہ کا فیصلہ گواہی، قرآنِ مجید پر حلف اور شواہد کی بنیاد پر ایک شخص کے حق میں ہوا۔
یہ بات خاص طور پر عرض ہے کہ قرآن پر حلف اٹھانے کی رائے خود دوسرے فریق (فرید) نے دی تھی۔
بعد میں وہی فریق اس فیصلے کو قبول کر چکا تھا۔
اب دو سال بعد، بغیر کسی نئی دلیل، گواہی یا ثبوت کے، وہ اس فیصلے سے انکار کر رہا ہے۔
میرا سوال یہ ہےکہ :کیا شریعت میں ایسا انکار جائز ہے؟اور اس فیصلے کی شرعی حیثیت اب کیا ہوگی؟
براہِ کرم دارالافتاء کی روشنی میں جواب عطا فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے سوال کے ساتھ اس جرگہ میں ہونے والے فیصلہ کی نوعیت اور تفصیل بیان نہیں کی اس لئے اس کے بارے میں کوئی رائے نہیں دی جاسکتی ،البتہ اگرا فریقین نے باہمی رضامندی سے اہل جرگہ کو فیصلہ کرنے کےلئے ثالث مقرر کرکے انہیں فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہو اور جرگہ نے فیصلہ کرتے وقت شرعی ضابطوں کا لحاظ رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہوتو فیصلہ شرعا بھی معتبر ہوگا ، لہذا اب دو سالوں کے بعد کسی فریق کےلئے بھی اس فیصلہ پر معترض ہوکر انکار کرنا شرعا جائزنہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تبیین الحقائق : قال رحمه الله (حكما رجلا ليحكم بينهما فحكم ببينة أو إقرار أو نكول في غير حد وقود ودية على العاقلة صح لو صلح المحكم قاضيا( الی قولہ) قال رحمه الله (فإن حكم لزمهما) لأن حكمه صدر عن ولاية شرعية عليهما كالقاضي إذا حكم لزم، ثم بالعزل لا يبطل حكمه الخ ( کتاب القضاء، باب التحکیم،ج4، ص 117-118، ط: دار الکتب العلمیۃ )
وفی الھندیۃ: ولكل واحد من المحكمين أن يرجع ما لم يحكم عليهما، فإذا حكم لزمهما، كذا في الهداية الخ( کتاب ادب القاضی، الباب الرابع والعشرون فی التحکیم، ج3، ص 397،ط: ماجدیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83684کی تصدیق کریں
0     260
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیاطوطاکھانا حلال ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   حلال و حرام جانور 0
  • مسلمان قصائی کا غیر مسلموں کے چڑھاوے والے جانور کو ایک وار میں ذبح کرکے اجرت لینا

    یونیکوڈ   اسکین   حلال و حرام جانور 0
  • صرف مچھلی حلال ہونے کا ثبوت

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 1
  • مشرک اور بدعتی کے ہاتھ کا ذبیحہ

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • لٹورا پرندہ حلال ہے یا حرام؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کتے اور بلی کے گوشت کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 1
  • کوا حلال ہے یا حرام

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • حرام مال سے اگرحج ادا ہوجاتا ہے تو ذبح کے بعد خنزیر حلال کیوں نہیں ؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کیا اوجھڑی(بٹ) کھانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • مشینی ذبیحہ والی مرغی کی حلت وحرمت کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • ڈنمارک میں مشین کے ذریعہ ذبح کی گئی مرغی کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کیا” زیبرا“ حلال جانور ہے؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • جانور کے خصیتین(کپورے) اور اس کی اوجھڑی کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • ناپاک غذا کھانے والی فارمی مرغیوں کی حلت و حرمت

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • بندوق سے کیے جانے والے شکار کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • حلال جانور کی کھال کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کیا خرگوش حلال ہے؟اورخرگوش کو حرام سمجھنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • حرام گوشت والے بیمار جانور کو تکلیف سے بچانے کیلئے قتل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • مرغی ذبح کرنے کے بعد اس کو گرم پانی میں جوش دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • گھوڑے کا گوشت کھاناحلال ہے یا حرام؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 2
  • پروندوں کی خوراک کے کیڑے (Meat Warm)کوپالنے اور کاروبار کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • مکروہ تحریمی اور حرام میں فرق،جھینگا،کیکڑا اور کچھوے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   حلال و حرام جانور 0
  • مصالحت قبول کرنے کے بعد اس سے انکار کرنا

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کیکڑا حلال ہے یا حرام؟

    یونیکوڈ   انگلش   حلال و حرام جانور 0
Related Topics متعلقه موضوعات