حلال و حرام جانور

ڈنمارک میں مشین کے ذریعہ ذبح کی گئی مرغی کا حکم

فتوی نمبر :
5282
| تاریخ :
حظر و اباحت / حلال و حرام / حلال و حرام جانور

ڈنمارک میں مشین کے ذریعہ ذبح کی گئی مرغی کا حکم

جناب السلام علیکم
امید ہے کہ آپ بخیریت ہوں گے،مجھے حلال طریقے کے متعلق جاننا ہے،مسئلہ یہ ہے کہ سویڈن کے بہت سے مسلمان وہ مرغی کھاتے ہیں،جو ڈنمارک کی ایک کمپنی انہیں فروخت کرتی ہے،جو کہتے ہیں کہ ان کی مرغی حلال ہے،وہی مرغی یہاں کے میکڈونلڈز میں بھی استعمال ہوتی ہے، اور بہت سارے دیگر مسلمان وہی مرغی کھاتے ہیں اور اسے حلال سمجھتے ہیں،لیکن میری پریشانی یہ ہے کہ جس طریقے سے وہ ذبح کرتے ہیں،کیا وہ حلال ہے،ان کی ویب سائٹ میں جو حلال کا طریقہ لکھا ہوا ہے،وہ یہ ہے،سب سے پہلے مرغیاں الیکٹرک شاک سے بےہوش کی جاتی ہیں،جو مسلمان بندہ وہاں کام کرتا ہے،وہ دعا پڑھتا ہے ذبح کے شروع میں , اور ہر وقت ذبح کرنے اور بسم اللہ پڑھنے میں کچھ فاصلہ ہوجاتا ہے،کیا یہ حلال ہے؟اور شروع میں ایک مرتبہ بسم اللہ پڑھنے سے حلال ہوجائے گا؟خلاصہ یہ کہ یہ مرغیاں ہمارے لئے حلال ہوں گی یاحرام؟ اور یہ کمپنی بہت سارے مسلمان ملکوں کو یہ مرغیاں سپلائی کرتی ہے،تو ہم کیا کریں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر یہ مشینی ذبیحہ ایسا ہوکہ ایک چین پٹی کے ذریعہ مرغیوں کو محض قابو کرکے یکے بعد دیگرے انہیں ذابح کے سامنے سے گزارا جاتا ہو اور وہ ہر مرغی کو بسم اللہ پڑھ کر ذبح کرتا ہو تو ایسی مرغی کا کھانا بلاشبہ جائز ہے،جبکہ اس کے علاوہ جو مرغیاں محض مشین کے ذریعہ ذبح کی جاتی ہیں،اس طور پر کہ مشین کے ذریعہ انہیں قابو کیا جاتا ہو اور مسلسل چلنے والے ایک بلیڈ کے ذریعہ انہیں ذبح کیا جاتا ہو اور ذبح کرنے والا محض مشین کا بٹن دبانے کا کام کرتا ہو،تو ایسی مرغی کا کھانا شرعاً جائز نہیں،اس سے احتراز لازم ہے،پھر ڈنمارک جو غیر مسلم ملک ہے،جنہیں حلال وحرام کی تمیز ہی نہیں،اسلئے ان کے ذبیحہ کو بلاتحقیق کھانے سے احتراز چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی البحر الرائق: وفی الحاوی جمع العصافیر فذبح واحدة وسمی وذبح اخری علیٰ اثرہ بتلك التسمیةلاتؤکل ولو امرالسکین علیھم بتسمیة واحدة جاز اھ(8/169)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 5282کی تصدیق کریں
0     730
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیاطوطاکھانا حلال ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   حلال و حرام جانور 0
  • مسلمان قصائی کا غیر مسلموں کے چڑھاوے والے جانور کو ایک وار میں ذبح کرکے اجرت لینا

    یونیکوڈ   اسکین   حلال و حرام جانور 0
  • صرف مچھلی حلال ہونے کا ثبوت

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 1
  • مشرک اور بدعتی کے ہاتھ کا ذبیحہ

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • لٹورا پرندہ حلال ہے یا حرام؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کتے اور بلی کے گوشت کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 1
  • کوا حلال ہے یا حرام

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • حرام مال سے اگرحج ادا ہوجاتا ہے تو ذبح کے بعد خنزیر حلال کیوں نہیں ؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کیا اوجھڑی(بٹ) کھانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • مشینی ذبیحہ والی مرغی کی حلت وحرمت کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • ڈنمارک میں مشین کے ذریعہ ذبح کی گئی مرغی کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کیا” زیبرا“ حلال جانور ہے؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • جانور کے خصیتین(کپورے) اور اس کی اوجھڑی کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • ناپاک غذا کھانے والی فارمی مرغیوں کی حلت و حرمت

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • بندوق سے کیے جانے والے شکار کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • حلال جانور کی کھال کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کیا خرگوش حلال ہے؟اورخرگوش کو حرام سمجھنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • حرام گوشت والے بیمار جانور کو تکلیف سے بچانے کیلئے قتل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • مرغی ذبح کرنے کے بعد اس کو گرم پانی میں جوش دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • گھوڑے کا گوشت کھاناحلال ہے یا حرام؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 2
  • پروندوں کی خوراک کے کیڑے (Meat Warm)کوپالنے اور کاروبار کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • مکروہ تحریمی اور حرام میں فرق،جھینگا،کیکڑا اور کچھوے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   حلال و حرام جانور 0
  • مصالحت قبول کرنے کے بعد اس سے انکار کرنا

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کیکڑا حلال ہے یا حرام؟

    یونیکوڈ   انگلش   حلال و حرام جانور 0
Related Topics متعلقه موضوعات