(۱) کیا جب امام جماعت کے بعد دعا مانگ رہاہو تو اپنی دعا مانگ سکتے ہیں؟ اور کیا امام کے ساتھ دعا کا ختم کرنا ضروری ہے؟
(۲) قرآن پڑھتے وقت جب حضورﷺ کا نام آئے تو درود پڑھنا لازم ہے؟
جی ہاں! سلام پھیرنے کے بعد مقتدی آزاد ہے چاہے امام کے ساتھ دعا میں شریک ہو یا اپنی مختصر یا طویل دعا کرے اور امام کے ساتھ دعا میں شرکت نہ کرے۔
اسی طرح قرآن پاک کی تلاوت کے دوران حضورﷺ کے نامِ مبارک پر درود شریف پڑھنا ضروری نہیں، بلکہ قرآنِ پاک کی تلاوت جاری رکھنا افضل ہے، البتہ اگر قرأت مکمل کرکے درودِ پاک پڑھ لیا تو افضل ہے۔
ففي الفقه الاسلامي وٲدلته: يسن ذكر الله والدعاء المأثور عقب الصلاة، إما بعد الفريضة مباشرة إذا لم يكن لها سنة بعدية كصلاة الفجر وصلاة العصر اھ (۱/۵۳۱)۔
وفي الفتاوی الشامية: تحت قوله(فلذا استثنی في النھر الخ) ولو قرأ القرآن فمر على اسم نبي فقراءة القرآن على تأليفه ونظمه أفضل من الصلاة على النبي - صلى الله عليه وسلم - في ذلك الوقت، فإن فرغ ففعل فهو أفضل وإلا فلا شيء عليه كذا في الملتقط اھ (۱/۵۱۹) واللہ أعلم بالصواب!