مفتی صاحب! سوال یہ ہے کہ میرے ایک عزیز جو کہ بریلوی مسلک سے ہیں، وہ فرمارہے تھے کہ دیوبندی حضرات درود شریف کے ساتھ سلام نہیں پڑھتے، جبکہ ہر جگہ درود و سلام پڑھنے کا ذکر ہے، براہِ مہربانی اس معاملے میں راہنمائی فرمائیں۔
علماءِ دیوبند کے اوراد ووظائف میں درود و سلام کا پڑھنا شامل ہے، ان کے بارے میں مذکور قسم کی باتیں کرنا جہالت پر مبنی اور محض الزام تراشی اور افتراء بازی ہے، جو کسی مسلمان کی شان کے لائق نہیں۔
ففي المشكوة: عن ابن مسعود قال قال رسول الله وليس المومن بالطعان ولا باللعان ولا الفاحش ولا البذي اه(ج2، ص413) والله اعلم بالصواب!