تاریخی شخصیات

ڈاکٹرفرحت ہاشمی کی حقیقت

فتوی نمبر :
14487
| تاریخ :
0000-00-00
تاریخ / تاریخ اسلام / تاریخی شخصیات

ڈاکٹرفرحت ہاشمی کی حقیقت

ڈاکٹر فرحت ہاشمی کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں، جو کہ پاکستان میں رہتی ہے، ان کا عقیدہ کیا ہے؟ کیا وہ غیر مقلدہ ہے؟ میں نے سنا ہے کہ ان کے نزدیک مرد وعورت کی نماز میں کوئی فرق نہیں ہے، مجھے ان کی نصیحت آمیز تقریر اچھی لگتی ہے۔ برائے مہربانی ان کے بارے میں اور ان کے شوہر ڈاکٹر ادریس زبیر کے بارے میں بھی بتائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ڈاکٹر فرحت ہاشمی گلاسکو یونیورسٹی کی ‘PHD’یافتہ اورآزاد خیال عورت ہے ۔ جس نے ظاہری طور پر تفسیر قرآن کریم اور دین کو آسان کرنے کے نام سے ایک سالہ کورس ترتیب دیا ہے ۔ جسے ایک سالہ ڈپلومہ کورس ان اسلامک سٹڈیز کہا جاتا ہے ۔ جبکہ درحقیقت وہ اپنی آزاد خیا لی کی بناء پر غلط فہمی، بلکہ صریح غلطی کی شکار ہے ۔ اور اپنے متعلقین کو بھی وہ اسی کی تلقین کرتی ہے ۔
اس کی نظریات میں سے بعض گمراہ کن ہیں ۔جیسے اجماع امت کو ہمیت نہ دینا ، تقلید کو علی الاطلاق شرک قرار دینا اور اس طرح قضاء عمری یعنی فوت شدہ نمازوں کو قضاء کرنے کی ضرورت نہیں ۔ صرف توبہ کافی ہے ۔ اور بعض نظریات جمہور امت کے خلاف ہیں مثلاً تین طلاقوں کو ایک قرار دینا، جبکہ بعض بدعت وغیرہ بھی ہیں ۔جیسے خواتین کو باجماعت نماز پڑھنے کی تلقین وترغیب دینا، صلوٰۃ التسبیح کی نماز کا اہتمام کرنا ۔
نیز بعض نظریات فتنہ انگیز ہیں ۔مثلاً فقہاءوعلماء سے لوگوں کو بدظن کرنا ،مدارس دینیہ کی اہمیت ذہنوں سے کم کر کے مختصرکورس کو علم دین کیلیے کافی سمجھنا ،اس طرح جو مسائل کسی مجتہد نے قرآن و حدیث سے اپنے گہری علم کی بناء پر مستنبط کیے ہیں انہیں باطل قرار دے کر قرآن وحدیث کے خلاف قرار دینا اور اس پر اصرار کرنے جیسے نظریات اور اعتقادات کی تبلیغ اور ترویج ''الہدیٰ انٹرنیشنل " کے امتیازی اوصاف ہیں ۔انہیں کی بناء پر امت مسلمہ میں افتراق اور انتشار اور اسلامی احکام میں شکوک وشبہات ہو رہے ہیں اور دین متین سے بیزاری اور آزاد خیالی کا رحجان بڑھ رہا ہے جس کی بناء پر مسلمانوں کو ایسے اداروں میں تعلیم دینا یا حاصل کرنا اور ان کی معاونت وغیرہ کرنے سے احتراز لازم ہے۔ جبکہ ان کے شوہر کے بارے میں ہمیں کوئی معلومات نہیں، البتہ مزید تفصیل کے لیے’’مفتی تقی عثمانی صاحب کی فتاویٰ عثمانی دیکھ لی جائے۔ واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حامد عمر دراز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 14487کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت علی رضی اللہ عنہ کا مزار کس شہر میں ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   تاریخی شخصیات 0
  • حضورؐ کے والدین کا ایمان لانا ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   تاریخی شخصیات 0
  • ڈاکٹرفرحت ہاشمی کی حقیقت

    یونیکوڈ   اسکین   تاریخی شخصیات 1
  • مولانا احمد رضا خان سے متعلق علماء دیوبند کا مؤقف

    یونیکوڈ   تاریخی شخصیات 1
  • یزید کے والد کا نام ۲۔ یزید کے جہنمی ہونے سے متعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تاریخی شخصیات 0
  • سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کا تعارف، مسلک اور خدمات

    یونیکوڈ   تاریخی شخصیات 5
  • الہدی انٹرنیشنل اور ڈاکٹر فرحت ہاشمی

    یونیکوڈ   تاریخی شخصیات 1
  • ’’طلیحہ بن خویلد اسدی‘‘ کے ساتھ ’’رضی اللہ عنہ‘‘ لکھنا

    یونیکوڈ   تاریخی شخصیات 0
  • پیر مہر علی شاہ گولڑوی اور پیر نصیر الدین کے عقائد:

    یونیکوڈ   تاریخی شخصیات 0
  • یزید سے متعلق مؤقف اور واقعہ کربلا سے متعلق مفید کتاب

    یونیکوڈ   تاریخی شخصیات 0
  • حاجی امداد اللہ مہاجر مکیؒ کا مقام ومرتبہ

    یونیکوڈ   تاریخی شخصیات 0
  • شیخ البانیؒ سے متعلق مؤقف

    یونیکوڈ   تاریخی شخصیات 0
  • مولانا مسعود اظہرصاحب کی جماعت کے عقائد و نظریات

    یونیکوڈ   تاریخی شخصیات 6
  • نزول مہدی سے متعلق عقیدہ

    یونیکوڈ   تاریخی شخصیات 0
  • شیخ امین سے متعلق مؤقف

    یونیکوڈ   تاریخی شخصیات 0
  • یزید سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   تاریخی شخصیات 0
  • اشرف اللہ تھانویؒ کون تھے؟

    یونیکوڈ   تاریخی شخصیات 0
  • کیایزید پر لعن طعن کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   تاریخی شخصیات 1
  • کیا حضرت خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ نے مالک بن نویرہ کی بیوی سے دورانِ عدت شادی کی تھی؟

    یونیکوڈ   تاریخی شخصیات 0
  • کیا اسامہ بن لادن شہید ہے ؟

    یونیکوڈ   تاریخی شخصیات 0
  • حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ اور یزید کاانتقال کب اور کیسے ہوا؟

    یونیکوڈ   تاریخی شخصیات 0
Related Topics متعلقه موضوعات