حرام طریقہ علاج و ادویات

شادی سے قبل اپنی مرادنگی چیک کرنے کے لئے کسی غیر عورت سے ہمبستری کرنا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
14771
| تاریخ :
حظر و اباحت / حلال و حرام / حرام طریقہ علاج و ادویات

شادی سے قبل اپنی مرادنگی چیک کرنے کے لئے کسی غیر عورت سے ہمبستری کرنا جائز ہے؟

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کی عضوء خاص کے سپاری پرزخم ہے ، اس نے چار یا پانچ جلد کی ڈاکٹروں سے علاج بھی کر وایا ہے، وقتی طور پر کچھ افاقہ ہوجاتا ہے،لیکن مستقل صحت یابی حاصل نہیں ہوئی، گرمیوں میں مرض بڑھ جاتاہے،یہاں تک کہ سپاری پر کپڑا لگ جانے سے بھی بے حد تکلیف ہوتی ہے، ڈاکٹر نے جلد از جلد شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے، لیکن اس شخص کو یہ ڈر ہے کہ اگر شادی کے بعد بھی اس کی یہ بیماری صحیح نہیں ہوئی، تو بیوی کی زندگی تباہ ہوجائے گی۔
اس صورت حال میں کیا شریعت میں اس بات کی اجازت ہوسکتی ہے، کہ وہ شخص اپنے آپ کو جاننے کے لیے کہ وہ ازدواجی حقوق پورے کرسکتے ہیں، یا نہیں کسی عورت سے ہمبستری کرے؟ براہ کرم قرآن وحدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں، اور اگر اجازت نہیں تو پھر اس پریشانی کا کیا حل ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

زناء تو بہر حال حرام ہے خواہ اس کو تجربہ کے لیے کیا جائے، یا شہوت سے مغلوب ہو کر جبکہ اسے چاہیے کہ وہ اپنی اس بیماری سے چھٹکارے کے لیے کسی ایسے ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کرے اور اس سے علاج کروائے، جو جلد امراض کا علاج کرتا ہو، پھر اگر وہ بھی اس کا علاج کرکے شادی کرنا تجویز کرے تو بلاشبہ شادی کی جاسکتی ہے، اس کے لیے کسی تجربہ کی ضرورت نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار: (، ومكروها لخوف الجور) فإن تيقنه حرم ذلك الخ (3/7)۔
و فی ردالمحتار : تحت (قوله: ومكروها) أي تحريما بحر (قوله: فإن تيقنه) أي تيقن الجور حرم؛ لأن النكاح إنما شرع لمصلحة تحصين النفس، وتحصيل الثواب، وبالجور يأثم ويرتكب المحرمات فتنعدم المصالح لرجحان هذه المفاسد بحر الخ (3/7)۔
وفی البحرالرائق: (قوله: وهو سنة، وعند التوقان واجب) بيان لصفته أما الأول فالمراد به السنة المؤكدة على الأصح، (الی قولہ) والمراد بها حالة القدرة على الوطء والمهر والنفقة مع عدم الخوف من الزنا والجور وترك الفرائض والسنن فلو لم يقدر على واحد من الثلاثة أو خاف واحدا من الثلاثة فليس معتدلا فلا يكون سنة في حقه كما أفاده في البدائع الخ (3/85)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عطاء اللہ اكبرجان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 14771کی تصدیق کریں
0     24
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • Centrum and Omega 3 - سینٹرم اور اومیگا کیپسول استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • مصنوعی بال لگوانے اور ان پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا حکم

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 1
  • پینٹ فولڈ کرکے نماز پڑھنے کا حکم -خاندانی منصوبہ بندی کے جائز و ناجائز طریقے

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • اولاد ہونے کیلئے علاج کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • شادی سے قبل اپنی مرادنگی چیک کرنے کے لئے کسی غیر عورت سے ہمبستری کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • نزلے کے اخراج کے لیے شراب استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • مردوں اور عورتوں کے لیے خضاب، اور الکحل والی پرفیوم استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • مانع حمل گولیاں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • موجودہ دور میں تیار ہونے والی ویکسین کا حکم

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • قادیانی کمپنی کی دوائی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • گائے اور بھینس کے جیلاٹین سے بنے کیپسول کھانا

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 1
  • حصولِ اولاد کے لئے "سروکیسی"کے طریقۂ کار کو اختیار کرنا

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • کرونا ویکسین کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • جوڑوں کے درد کے لئے سانپ کی چربی سے دوا تیار کرنا -اور اس کو لگا کر نماز پڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • کیا اونٹنی کا پیشاب پینے والی حدیث مطلق ہے ؟

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
Related Topics متعلقه موضوعات