حرام طریقہ علاج و ادویات

کرونا ویکسین کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
83872
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / حلال و حرام / حرام طریقہ علاج و ادویات

کرونا ویکسین کی شرعی حیثیت

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اور مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ گزشتہ ڈیڑھ دو سال سے ایک وبائی مرض کو رونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ، جس سے لاکھوں لوگ متأثر اور ہزاروں لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں، اور اس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں، عبادت گاہیں اور تعلیمی سلسلہ بھی خاصا تعطیل کا شکار ہے، لوگوں کی خوشی و غمی کی تقریبات پھیکی پڑ چکی ہیں، کچھ عرصہ قبل مختلف ممالک کی کوششوں سے اس وائرس کے علاج اور صحت مند افراد کے لئے "حفظ ما تقدم " کے طور پر ویکسین تیار کی گئی ہے ، جس کے بغیر بیرون ممالک کے اسفار بھی نہیں ہو سکیں گے، بشمول حج کے، لیکن مذکور ویکسین آنے کے بعد اس میں مختلف قسم کے شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے، لہذا ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہماری اولین ذمہ داری یہ بنتی ہے کہ اس کی شرعی حیثیت معلوم کریں ، اس لئے آنجناب سے درخواست ہے کہ عوام الناس کی رہنمائی فرمائیں کہ اس ویکسین کا استعمال کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ اللہ تعالی آپ کی مساعیِ جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور وائرس دنیا کے بیشتر مسلم و غیر مسلم ممالک میں پھیلا ہوا ہے ، اور حکومتی سطح پر غالباً اس کا " جان لیوا" ہونا بھی تسلیم کر لیا گیا ہے، اور خبروں کے ذریعہ عوام کو اس سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کی مہم بھی چلائی جارہی ہے ، چنانچہ اس تناظر میں اگر کوئی شخص اپنی ذاتی تحقیق سے یا حکومتی اتھارٹی کے ذریعہ ، کسی مستند ماہر دیندار ڈاکٹر سے اس بات کا اطمینان کرلے کہ اس کے اجزاءِ ترکیبی میں کوئی حرام یا مضر صحت جزو شامل نہیں، تو احتیاطی تدبیر کے طور پر اس کا یہ ویکسین لگوانا، چاہے علاج کی غرض سے ہو یا " حفظ ما تقدم " کے طور پر ، بلا شبہ جائز اور درست ہے، عوام الناس کو چاہیئے کہ انسانی جان کے تحفظ کے پیشِ نظر اس کا اہتمام کریں ، اور بلا وجہ شکوک و شبہات میں نہ پڑیں، اور اہلِ حکومت کو بھی چاہیئے کہ اس سلسلہ میں کسی قسم کے جبر کے بجائے ادویہ پر اجزاءِ ترکیبی اور حکومتی اتھارٹی کی رائے درج کرنے کا اہتمام کریں، تا کہ عوام پر و پیگینڈہ سے متاثر ہو کر شکوک و شبہات میں مبتلا نہ ہوں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في تيسير الوصول إلى منهاج الأصول: والأصل في المضار أي: الأشياء الضارة التحريم، لقوله -عليه الصلاة والسلام-: "لا ضرر ولا ضرار في الإسلام" رواه أبو داود في المراسيل. (6/ 96)۔
و في الدر المختار: (والحقنة) للتداوي ولو للرجل بطاهر لا بنجس وكذا كل تداو لا يجوز إلا بطاهر وجوزه في النهاية بمحرم إذا أخبره طبيب مسلم أن فيه شفاء ولم يجد مباحا يقوم مقامه. قلت: و في البزازية ومعنى قوله - عليه الصلاة والسلام - «إن الله لم يجعل شفاءكم فيما حرم عليكم» نفي الحرمة عند العلم بالشفاء دل عليه جواز شربه لإزالة العطش اهـ (6/ 389)۔
و في المبسوط للسرخسي: ويكره الاحتقان بالخمر، والإقطار منها في الإحليل، ولا حد في ذلك أما الاستشفاء بعين الخمر، فقد بينا أنه لا يحل عندنا والشافعي يجوز ذلك إذا أخبره عدلان أن شفاءه في ذلك، ولا حد عليه لشبهة اختلاف العلماء - رحمهم الله - في إباحة هذا الفعل، ولحاجته إلى التداوي اھ (24/ 25)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83872کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • Centrum and Omega 3 - سینٹرم اور اومیگا کیپسول استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • مصنوعی بال لگوانے اور ان پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا حکم

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 1
  • پینٹ فولڈ کرکے نماز پڑھنے کا حکم -خاندانی منصوبہ بندی کے جائز و ناجائز طریقے

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • اولاد ہونے کیلئے علاج کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • شادی سے قبل اپنی مرادنگی چیک کرنے کے لئے کسی غیر عورت سے ہمبستری کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • ہو میو پیتھک کی ادویات میں الکحل شامل ہوتا ہے تو ان کے استعمال کا شرعی حکم کیا ہے؟

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • نزلے کے اخراج کے لیے شراب استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • مردوں اور عورتوں کے لیے خضاب، اور الکحل والی پرفیوم استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • مانع حمل گولیاں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • سیرپ کو دواکے طور پر استعمال کرنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • موجودہ دور میں تیار ہونے والی ویکسین کا حکم

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • قادیانی کمپنی کی دوائی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • گائے اور بھینس کے جیلاٹین سے بنے کیپسول کھانا

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 1
  • حصولِ اولاد کے لئے "سروکیسی"کے طریقۂ کار کو اختیار کرنا

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • کرونا ویکسین کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • جوڑوں کے درد کے لئے سانپ کی چربی سے دوا تیار کرنا -اور اس کو لگا کر نماز پڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
  • کیا اونٹنی کا پیشاب پینے والی حدیث مطلق ہے ؟

    یونیکوڈ   حرام طریقہ علاج و ادویات 0
Related Topics متعلقه موضوعات