مجھے تین ماہ سے نزلے کی سخت تکلیف ہے، جس کی وجہ سے سانس لینا دشوار ہے ، اس کے علاوہ گھبراہٹ اور بی پی لو جیسے تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کافی علاج بھی کروایا مگر کوئی خاص فرق نہیں پڑتا، مجھے کسی نے بتایا ہے کہ نزلے کے اخراج کے لیے " برانڈی" جو کہ شراب کی ایک قسم ہے، نصف چمچ صبح شام پانی کے ساتھ استعمال کریں، براہ مہربانی آپ مجھے بتائیں کہ یہ حلال ہے ؟
سائل کی مذکوربیماری کے لیے اگر کوئی دوسری دوا کار آمد نہ ہو، اور کوئی ماہر معالج بھی اس کے استعمال کا مشورہ دے رہا ہو ،تو سائل کے لیے بطور دواء اسے اتنی مقدار میں استعمال کرناجائز ہے، جس سے نشہ نہ ہو،ورنہ جب تک دیگر دواؤں سے علاج ممکن ہو، اس شراب کا استعمال جائز نہیں۔
کمافی الدرالمختار: وكذا كل تداو لا يجوز إلا بطاهر وجوزه في النهاية بمحرم إذا أخبره طبيب مسلم أن فيه شفاء ولم يجد مباحا يقوم مقامه. الخ (6/389)۔
پینٹ فولڈ کرکے نماز پڑھنے کا حکم -خاندانی منصوبہ بندی کے جائز و ناجائز طریقے
یونیکوڈ حرام طریقہ علاج و ادویات 0شادی سے قبل اپنی مرادنگی چیک کرنے کے لئے کسی غیر عورت سے ہمبستری کرنا جائز ہے؟
یونیکوڈ حرام طریقہ علاج و ادویات 0ہو میو پیتھک کی ادویات میں الکحل شامل ہوتا ہے تو ان کے استعمال کا شرعی حکم کیا ہے؟
یونیکوڈ حرام طریقہ علاج و ادویات 0مردوں اور عورتوں کے لیے خضاب، اور الکحل والی پرفیوم استعمال کرنے کا حکم
یونیکوڈ حرام طریقہ علاج و ادویات 0